سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

عسکری

معطل
سری کنکن کھلاڑی کی افسوس ناک واپسی کا منظر

85194473.jpg

85194335.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
کرکٹ تو گئی پاکستان سے اس کو چھوڑیں، یہ دیکھیں کہ پاکستان کا امیج کتنا خراب ہوا ہے۔ جو بیگناہ لوگ مارے گئے ہیں ان کے خاندانوں کا کیا ہو گا؟ سوائے اللہ کے ان کا کون وارث ہے اب۔

ہمارے بے غیرت حکمران اور ان کے بے غیرت ساتھیوں میں اتنی غیرت اور اتنا حوصلہ نہیں ہے کہ کھل کر سچ بیان کر سکیں۔
 
arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ اب پاکستان کو اس واقعہ کا سارا الزام ،بمبئی حملوں کی طرح بھارت پر لگانا چاہیے!
 
وجی

لائبریرین
جی بلکل بلکہ سری لنکا کو بھارت کی جانب سے کافی امداد مل رہی تھی کچھ عرصہ سے تو وہ بھی ایک دباؤ تھا ان پر
 
زین

لائبریرین
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ انہیں‌پاکستان آنے پر کوئی افسوس نہیں‌ ۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کہیں بھی ہوسکتے ہیں۔
 
خرم

محفلین
سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ملزمان یہ کاروائی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ وہ لبرٹی تھانہ جو قریب ہی ہے، اور باقی کی تمام فورس وہ سب کدھر گئی؟ کلاسیک خالصتاَ کلاسیک۔ اس کا موازنہ آپ ممبئی کے حملوں سے کیجئے۔ انہوں نے بندے مار دئے، ہمارے یہاں فرار ہونے میں کامیاب۔ ابھی کوئی کہے گا کہ جی اگر فرار نہ ہونے دیتے تو جانی نقصان اور ہوتا :)
 
زین

لائبریرین
آج کل تو غیر ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا بھی جھوٹی خریں دے کر پروپیگنڈہ کررہا ہے۔
 
آج کل تو غیر ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا بھی جھوٹی خریں دے کر پروپیگنڈہ کررہا ہے۔

پھر تو جھوٹا اس عینی گواہ کو کہنا چاہیے۔ اس نے یہ واقعہ کیوں دیکھا اور آوازیں کیوں سنیں اور بی بی سی کو انٹرویو دیا۔ اس میں بی بی سی کا کیا قصور ،انہوں نے تو صرف رپورٹ کیا ہے۔
 
زین

لائبریرین
پھر تو جھوٹا اس عینی گواہ کو کہنا چاہیے۔ اس نے یہ واقعہ کیوں دیکھا اور آوازیں کیوں سنیں اور بی بی سی کو انٹرویو دیا۔ اس میں بی بی سی کا کیا قصور ،انہوں نے تو صرف رپورٹ کیا ہے۔

محترم!
میں نے بی بی سی کا نام کب لیا؟
یہ نے مجموعی صورتحال کے بارے میں‌کہا ہے ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
جیسے ہی یہ خبر سنی سب سے پہلے میرا دھیان فورا اس بات کی طرف گیا کہ یہ ایک اندرونی سازش ہوسکتی ہے جو کہ موجودہ صورتحال سے عوام کی توجہ ہٹانے کا باعث بنے اور پھر دوسرا تاثر یہ آیا کہ یہ اُس بین الاقوامی سازش کا بھی شاخسانہ ہوسکتا ہے کہ جس میں تمام ایسی ملک دشمن اندرونی یا بیرونی طاقتیں ملوث ہوں جو کہ پاکستان کو ساری دنیا میں تنہا کرنا چاہتی ہیں اور جن کی نظر پاکستان کہ ایٹمی اثاثوں پر ہے یہ ثابت کرکے دیکھو کہ یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
اس سلسلے میں وسعت اللہ خان کا آرٹیکل پڑھنے کے لائق ہے۔
یہ رہی لنک
 
طالوت

محفلین
ہم تو سارے ہی داؤ پر لگے ہوئے ہیں ، اور مغربی میڈیا کی پوری کوشش ہو گی کہ اس کا کھاتہ بھی پختونوں یا طالبان پر ڈال دیا جائے ، تاکہ ملک میں مزید انتشار پیدا ہو ، مگر جگر اس وقت کٹتا ہے جب اپنوں کے منہ میں اغیار کی زبانیں بولتیں ہیں ، جنھیں اتنا بھی ادراک نہیں کہ ہم جس پراپگینڈے کو بغیر تحقیق کے من وعن پیش کر دیتے ہیں اس سے لگنے والی آگ سے ہمارے ذاتی گھر بھی جھلسیں گے
(اور جو سارے پاکستان کو اپنا ذاتی گھر سمجھتے ہیں وہ اس کا حصہ نہیں بنتے) ۔۔۔۔۔
وسلام
 
Top