یہ تو منحصر ہے کہ کیسے حالات ہیں۔ میں عموماً 6 سے 7 بجے گھر آتا ہوں پھر کہیں نہیں جاتا، لیکن میرا ایک دوست ہے اگر وہ آ جائے تو رات 3 بھی بجے بھی واپسی ہو سکتی ہے۔ کوئی پراگرام نہیں ہوتا وہ کہتا ہے کہ آ رہا ہوں میں کہتا ہوں آ جائیے پھر ہم کہیں بھی نکل جاتے ہیں پھر دیر ہو جاتی ہے۔
چونکہ اس سے خاندانی مراسم ہیں اس لیے امی ابو کو تو کوئی خاص فکر نہیں ہوتی لیکن بیگم صاحبہ کہتی ہیں "لو آ گئی میری سوتن، جائیے اور دیر سے آئیے"۔ اور پھر ایک دو دن کی ناراضگی الگ۔
اب مہینے میں ایک دفعہ کی تو رعایت ہونی چاہیے ناں؟