مبارکباد شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار (60,000) پیغامات

محسن حجازی

محفلین
ہم کو جو تھوڑا جھنجھوڑا جگایا گیا، جو تھوڑا ہلایا گیا تو ہم کیا دیکھتے ہیں کہ شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار پیغامات پھر سے ہونے کو ہیں۔ اس میں 'پھر سے' یوں تو جملہ متعرضہ ہے کہ صاحب پہلے کب ہوئے تھے ساٹھ ہزار پیغامات جو آپ' پھر سے' کا سابقہ لاحق فرما رہے ہیں۔

یہ سطور زیر نظر ہی تھیں کہ ایک پرانے دوست کا فون آگیا جن سے محفل کے حوالے سے ہی دوستی کا سلسلہ بنا۔ اور ہمارے خطبے کا بیڑا غرق ہو گیا جو ہمیں اس موقعے پر دینا تھا اورخاصی مشکل سے ہم نے لکھوایاتھا۔

جلدی ہم کو کچھ یوں بھی ہے کہ ساٹھ ہزار ہونے میں شمشاد بھائی کے محض پچاس پیغامات ہی رہتے ہیں اوراتنے تو کھانستے چھینکتے ہی جا پڑنے کا امکان ہے سو یہ معاملہ صبح پر نہیں ٹالا جا سکتا۔

محفل پر ہمارے سمیت پرانے اراکین کافی کم نظر آنے لگے ہیں تاہم شمشاد بھائی کی موجودگی کا گراف ماشااللہ مسلسل ہے اور تعداد کا سلسلہ ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جلد ہی وہ وقت بھی آئے گا کہ ہم ایک لاکھ پیغامات کی مبارکباد کے بھی دیں گے۔ :cool:

فی الوقت تو ہم اپنے پرانے رفیق کی کراچی کے حالات کے بارے میں اطمینان بخش رپورٹ اور دئیے گئے دلائل پر خندہ زن ہیں جنہیں قارئین کے لیے ہم انشااللہ صبح منہ اندھیرے قلمبند فرمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دیگر بہ عجز و انکسار عرض کرتے چلیں کہ ہمارے بیانات کو نعوذ باللہ قرآن و حدیث سے تعبیر نہ کیا جائے۔ استغفراللہ من ذالک۔

اس کے ساتھ ہی ہم مائک بچوں اور بچیوں کے حوالے کرتے ہیں کہ یہاں آ کر پھول کیک اور موم بتیاں روشن کریں۔ :grin:
 
فہیم

لائبریرین
ماشاء اللہ

ویسے سعود بھائی اور شمشاد بھائی کو تو لگتا ہے ہر دوسرے دن ہی ایک نیا حدف عبور کرنے کی مبارک باد دینی پڑے گا:grin:

ویسے ابھی تو 55 پیغامات باقی ہیں۔ لیکن محسن بھائی نے درست کہ یہ تو کھانستے چھینکتے ہی پورے ہوجائیں گے:tongue:

بہت بہت مبارک باد شمشاد بھائی​

ساتھ میں یہ بات کہ
نہیں کوئی مقابل دور تک
بلکہ بہت دورررررر تک:)
 
فہیم

لائبریرین
یہ شمشاد بھائی کا ٹریڈ مارک

Lamborghini-I-Love-Speed.jpg
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی آپ جلدی سے ساٹھ ہزار پورے کریں تب تک میں ذرا کارڈ شارڈ ڈھونڈ کے آتی ہوں مبارک دینے ۔۔۔:battingeyelashes:
 
خظبے دینے کا اعزاز ہمیں بھی بخشا گیا تھا :grin:مگر اپنی کم علمی میں کچھ کنفیوز ہو گئے کہ کہیں "ادب " جس سے ہمارا دور کا واسطہ بھی نہیں :noxxx: میں خطبے کا کچھ اور ہی مطلب نہ ہو ۔۔۔۔۔پتہ چلے ہم خطبہ دے چکیں تو حآضریں بھی جوابا خطبہ ہی دیں ڈآلیں:grin:سو ابھی تک کنفیوزًا تھی۔۔۔۔سو ہمارا خطبہ کچھ لیٹ ہوگیا:noxxx:

شمشاد بھائی بہت مبارک ہو آپ کو:party:

اور وہ نعمان بھائی بھی اس موقع پر یاد آرہے ہیں جو ہر معاملے میں شمشاد بھائی کی کاپی کے چکر میں بلکہ بھنور میں ہیں ۔۔۔چاہے معاملہ پوسٹ کا ہو یا خآلہ زاد کا:grin::rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
فی الوقت تو ہم اپنے پرانے رفیق کی کراچی کے حالات کے بارے میں اطمینان بخش رپورٹ اور دئیے گئے دلائل پر خندہ زن ہیں جنہیں قارئین کے لیے ہم انشااللہ صبح منہ اندھیرے قلمبند فرمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یا اللہ ہماری حالت زار پرحم فرما اور ہماری عافیت کو اس دریدہ دہن کا مرہون منت نہ بنا۔ آمین ثم آمین ثم ثم آمین ثم ثم ثم آمین :grin:
اے اللہ! تو ہی اپنی مخلوق کو ہر شر سے بچانے والا ہے۔
(کسی ٹی وی چینل کی ایک دعا سے من گھڑت اقتباس)

اہم نوٹ: محسن بھائی، بخشنے کے کتنے لیں گے؟
 
فاتح

لائبریرین
پیشگی مبارک ہو شمشاد بھائی۔

شمشاد بھائی آپ جلدی سے ساٹھ ہزار پورے کریں تب تک میں ذرا کارڈ شارڈ ڈھونڈ کے آتی ہوں مبارک دینے ۔۔۔:battingeyelashes:
جب تک آپ ڈھونڈ کر لائیں‌گی یہاں 70،000 ہو چکے ہوں‌گے;)

یہ شمشاد بھائی کا ٹریڈ مارک

Lamborghini-I-Love-Speed.jpg
میرے خیال میں‌تو یہ ہے:
23_22_1---Swansea-London-Paddington-High-Speed-Train--HST-_web.jpg
 
ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کہوں۔ صرف اتنا ہی کہ شمشاد بھائی مبارک ہو۔ اللہ آپ کو مزید ہمت دے۔ :grin:

congratulations_myspace_graphics_04.gif
 
محسن حجازی

محفلین
لیجئے اس پر مسرت موقعے پر ماورا کی جانب سے ایک عوامی پلیٹ فارم پر یہ اعتراف بھی آ گیا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی :grin:
اس اعتراف کی مبارکباد کے لیے ایک نئے دھاگے کی ضرورت آن پڑی ہے۔
فاتح بھائی یہ دریدہ دہن و خندہ زن و مرید زن میں کیا فرق ہے ذرا وضاحت سے بیان فرمائيے۔ مناسب ہو تو معجم اللغات سے حوالے بھی نتھی کیجئے۔
 
خبردار شادی شدہ احباب سے اس قسم کے سوالات پوچھنا بھی دریدہ دہنی کے زمرے میں‌شمار ہوتا ہے۔
حوالے کہاں سے لاؤں کہ تمام لغات کے مرتبین شادی شدہ حضرات تھے اور مولوی عبد الحق صاحب کوئی لغت مرتب کیے بنا ہی دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔
 
زینب

محفلین
ارے شمشاد بھائی ہمیں پیچھے چھوڑ‌کے آپ کہاں نکلے جا رہے ہیں کتنی غلط بات ہے نا بہنوں کو ہاتھ پکڑ‌ساتھ ساتھ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے مجھے سمجھ نہیں رہی کہ اپ کو مبارک دیں یا اپ ہمیں دیں گے آخر ہم بھی آپ کے پیچھے بھاگتے رہے اور اپ کو اگے بھگاتے رہے نا،،،،جو بھی ہے بہت بہت مبار ک ہو اللہ کرے یونہی رونق بڑھاتے رہیں
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی کا بہت بہت شکریہ کہ اپنے بہت ہی قیمتی وقت سے میرے لیے کچھ وقت نکال ہی لیتے ہیں حالانکہ چند دن پہلے ہی اپنی سالگرہ پر اپنی جیب پر لامتناہی بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پھر بھی میرے لیے بہت کچھ کہہ ہی لیے۔ بہت بہت شکریہ محسن بھائی۔ باقی سب اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی بہترین رفاقت کے سہارے یہاں تک پہنچا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے شمشاد بھائی ہمیں پیچھے چھوڑ‌کے آپ کہاں نکلے جا رہے ہیں کتنی غلط بات ہے نا بہنوں کو ہاتھ پکڑ‌ساتھ ساتھ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے مجھے سمجھ نہیں رہی کہ اپ کو مبارک دیں یا اپ ہمیں دیں گے آخر ہم بھی آپ کے پیچھے بھاگتے رہے اور اپ کو اگے بھگاتے رہے نا،،،،جو بھی ہے بہت بہت مبار ک ہو اللہ کرے یونہی رونق بڑھاتے رہیں

بہنوں کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ ساتھ نہیں رکھتے بلکہ بہنوں کا ہاتھ کسی حقدار کے ہاتھ میں دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

تمہاری مبارک کا بہت شکریہ۔
 
Top