مہمان اس ہفتے کے مہمان "عمار"

تعبیر

محفلین
بچوں بچوں یہ کیا بیچ میں گھپلا کر دیا ہے۔اپنی شکایات اور پرسنل باتیں پی ایم میں کیا کریں پلیز
ویسے یہ کون لوگ ہین جو چھپ کر لنک دے کر نفرتیں پھیلاتے ہیں خواہ ایسی کوئی بات ہو یا نا ہو
ہمارے آس پاس باہر کی دنیا میں کم ٹنشنیں ہیں جو ہم محفل پر بھی آکر اپنا اور دوسروں کا موڈ خراب کرتے ہیں۔



وقت ہوگیا ہے اس سلسلے کو فلاپ کرنے کا :grin:


خیر اب ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ویسے یہ بہت پرانا طریقہ ہو گیا ہے اپنی تعریف کروانے کا



:hatoff:
میں تو تب مانوں گا جب آپ بلاگ بنالیں گی اور باقاعدہ لکھنا شروع کریں گی۔ :)


انشاءاللہ آپ نے اور ماوراء نے مدد کی تو ضرور ایک دن بلاگ بنانا سیکھ جاؤنگی
یہاں پوسٹ کرنے اور پڑھنے میں اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ میں ابھی تک وہ دھاگہ دیکھ نہیں پائی
اب لگتا ہے کہ مجھے نئے ٹاپکس پوسٹ کرنے کے بجائے یہاں پڑھنے پر دھیاں دینا چاہیے
مجھے ابھی صرف سیکھنے کا شوق ہے۔


ہاہاہا۔۔۔ بالکل لکھیں۔۔۔ کیوں نہیں۔۔۔ ورنہ ذپ میں بتادیں تو بھی چلے گا۔

ذپ لکھنے کے معاملے میں آپ تو جانتے ہی ہو کہ میں کتنی چور ہوں

اوہ ہو!
سارہ اور عمار
تم دونوں‌ ابھی تک وہ لسی والا قصہ بھولے نہیں:rolleyes:

یہ تو بتانا تھا کہ اس قصے کا ایک کردار میں بھی تھا;)

یہ کونسا قصہ ہے ؟؟؟مجھے بھی جاننا ہے یہ سب

ایسے چھوٹے موٹے کردار یاد نہیں رہتے ۔۔۔ :grin:

اور تم نے یہ عمار پر لکھا ہے کہ جان چھڑائی ہے ۔۔۔ ;)


ہاں بالکل سارہ لگتا ہے کہ بس شہیدوں میں نام لکھوایا ہے جناب نے

ویسے فہیم ہوا کیا ہے آپ کو کہ کئی جگہ آپ کی بیماری کا پڑھا ہے
کہیں درد دل درد جگر تو نہیں ہو گیا نا؟؟؟
 

ابوشامل

محفلین
پچھلے کچھ دنوں میں مجھے لگا تھا کہ بچہ خراب ہونے جا رہا ہے، لیکن پھر حالات شاید بدل گئے اور اب ٹھیک ہے۔ ورنہ بری صحبت میں اس نے خراب ہی ہونا تھا۔
ماوراء صاحبہ! کچھ وضاحت تو کر دینا تھی، یہاں تو ہم اپنی داڑھی میں تنکا ڈھونڈ رہے ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب تک کوئی اور ناظم آ کر غیر ضروری پیغامات کو حذف نہیں کر دیتا، میں اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمار کی فیاضی کے قصے بڑی دور تک پھیلے ہوئے ہیں، لیکن اس شریف آدمی نے مجھے تو کبھی لفٹ ہی نہیں کروائی۔
 
السلام علیکم
عمار کے بارے میں جو میں نے لکھنا تھا وہ پہلے ہی سب اراکین لکھ چکے ہیں۔ تو میں صرف یہ کہوں گی کہ عمار کی ذہانت، قابلیت اور مستقل مزاجی کے ثبوت محفل سے لے کر تابخاکِ منظر نامہ بکھرے پڑے ہیں۔ جن کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ نئے نئے تجربے بھی کرتے رہتے ہیں جس سے مجھ جیسے کاپی کیٹ لوگوں کا بھلا ہو جاتا ہے :)

شکریہ فرحت۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ بہت خون بڑھاتی ہے۔ :)

میرا بھی پیغام پڑھائی سے متعلق ہے۔ آپ ماشاءاللہ بہت ذہین ہو ، پڑھائی یقیناً آپ کی پہلی ترجیح ہو گی۔ اس ترجیح کو بدلنا نہیں۔ انشاءاللہ بہت آگے جاؤ گے۔ :)

ان شاء اللہ۔ بس دعا کریں کہ اپنی منزل تک جلد کامیابی سے پہنچ سکوں۔

سوال یہ کہ مستقبل میں کس پروفیشن میں جانے کا ارادہ ہے اور کیوں؟

میرا ارادہ صحافت/ میڈیا میں جانے کا ہے۔ ابھی جامعہ میں میرا داخلہ تعلیم کے شعبے میں ہوا ہے لیکن میں نے ساتھ میں ماس کمیونیکیشن اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے مضامین لیے ہیں تاکہ اس میدان میں مہارت حاصل کرسکوں۔ اگر یہاں نہیں تو خیر، کمپیوٹر کی فیلڈ تو ہے ہی جس میں چوبیس گھنٹے مگن رہتا ہوں۔ پھر ویب ڈویلیپنگ اور پروگرامنگ وغیرہ کی طرف جاؤں گا۔ ان شاء اللہ۔ یہی بس دو تین راستے ہیں جو نظر میں ہیں اور میری دلچسپی کے ہیں۔

بہت سی دعائیں آپ کے لئے۔

ڈھیررررر ساری دعائیں آپ کے لیے بھی فرحت۔ بہت شکریہ۔
 
عمار کی فیاضی کے قصے بڑی دور تک پھیلے ہوئے ہیں، لیکن اس شریف آدمی نے مجھے تو کبھی لفٹ ہی نہیں کروائی۔

ویسے شمشاد بھائی جان! یہ غلط ہے۔ میں آپ کو ہر اتوار صبح ناشتے پر حلوہ، پراٹھا کی دعوت دیتا ہوں لیکن اب آپ ہی قبول نہیں کرتے تو کیا کروں؟
 
خیر اب ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ویسے یہ بہت پرانا طریقہ ہو گیا ہے اپنی تعریف کروانے کا

آپ نے جتنی بڑی تمہید باندھی ہے نا، اس کے بعد مزید تعریف کروانے کی ضرورت رہی بھی نہیں ہے۔ :)


انشاءاللہ آپ نے اور ماوراء نے مدد کی تو ضرور ایک دن بلاگ بنانا سیکھ جاؤنگی
یہاں پوسٹ کرنے اور پڑھنے میں اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ میں ابھی تک وہ دھاگہ دیکھ نہیں پائی
اب لگتا ہے کہ مجھے نئے ٹاپکس پوسٹ کرنے کے بجائے یہاں پڑھنے پر دھیاں دینا چاہیے
مجھے ابھی صرف سیکھنے کا شوق ہے۔

ضرور۔۔۔ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ آپ زیادہ مصروف ہی مصروف ہو جاتی ہیں آج کل۔۔۔ لیکن خیر۔۔۔ آہستہ آہستہ آپ بلاگ تک بھی آ ہی جائیں گی۔ کوئی جلدی نہیں۔


ذپ لکھنے کے معاملے میں آپ تو جانتے ہی ہو کہ میں کتنی چور ہوں

اب تو یقین ہوگیا ہے۔ :biggrin:

یہ کونسا قصہ ہے ؟؟؟مجھے بھی جاننا ہے یہ سب

گول مال۔۔۔۔۔۔۔۔ :tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
عمار تمہیں تو معلوم ہی ہو گا کہ مجھے میٹھے سے پرہیز ہے اور اگر نمکین حلوہ بنوایا گیا تو وہ حلوہ تو نہ ہو گا ناں۔
 

مغزل

محفلین
وقت ہو گیا ہے ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کا

اس دفعہ کی مہمان شخصیت میل ملاقات کے بہت شوقین ہیں :laugh: اور بلاگ کے حوالے سے بھی کافی جانی مانی شخصیت ہیں۔ شوخی اور شرارت میں بھی بہت ماہر ہیں۔ سکھانے کا ہنر بھی جانتے ہیں اور آجکل محفل پر بلاگ بنانا سکھا رہے ہیں۔

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں

977h_28.gif
عمار
977h_28.gif


آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

بہت شکریہ ادی تعبیر ۔ سدا سلامت رہیں



1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


ان کے بارے میں ایک ہی رائے تھی کہ شرمیلے ہیں اور ملنے ملانے سے فرار کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ۔ سو آج بھی قائم ہے


2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

شاید میرے تعارف کی لڑی میں ۔ پھر الف ب کے کھیل میں اور بعد میں شاعری کی لڑی میں۔


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے :confused:ناپسندیدہ بھی لکھ دوں :laugh:)

عادات پر پسند نا پسند کی قدغن نہیں ہوتی ۔ میں جیسا ہے اور جہاں‌ہے کی بنیاد پر دوست رکھتا ہوں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

تحمل، متانت، گریز اور جستجو ،

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سدا خوش رہو میرے بھائی ، ضیا صاحب سے ملنا چاہتا ہوں ۔( بشرطِ استواری)


6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

تم بڑے بے وفا ہو یار۔۔۔۔۔۔۔۔ :frustrated:


میرے خیال میں اتنا کافی ہے ،۔ بجائے یہ کہ میں صفحے کالے کرتا پھروں
 

فہیم

لائبریرین
مبارک ہو!

مٹھائی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

:grin:

جب سارے غیر ضروری پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے۔
تو اس پیغام میں کیا ضروری بات ہے جو اس کو رہنے دیا گیا؟

اور میرا پہلا جو پیغام تھا اس میں میں نے سویٹ سسٹر کو جواب لکھا تھا۔
اس کا تو کسی غیری ضروری سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔
وہ کیوں ڈیلیٹ کیا گیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
گندم کے ساتھ گھن بھی پس گیا ہو گا۔ اس میں چونکہ مٹھائی کا ذکر ہے اس لیے حذف نہ ہو سکا۔
 
عمار تمہیں تو معلوم ہی ہو گا کہ مجھے میٹھے سے پرہیز ہے اور اگر نمکین حلوہ بنوایا گیا تو وہ حلوہ تو نہ ہو گا ناں۔
اوہو۔۔۔ پھر آپ نہ پوچھا کریں ناشتے کا۔۔۔ حلوے کا سن کا افسوس ہوتا ہوگا کہ میٹھی چیز سے پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ :(
 
مغل بھیا! غصہ نہیں کرتے بالکل۔۔۔۔ :grin:
ملنے سے فرار شرمیلے پن کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہے۔ مجھے گھر سے نکلنے میں سستی آتی ہے بہت۔ ;) ابو سے ملاقات کروادوں گا ان شاء اللہ، جلد ہی۔ لیکن میرے ابو بھی بس میرے جیسے ہی ہیں۔ نہیں، بلکہ میں بھی ابو جیسا ہی ہوں۔۔۔۔ ملنے جلنے سے گریز۔ :)
 
جب سارے غیر ضروری پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے۔
تو اس پیغام میں کیا ضروری بات ہے جو اس کو رہنے دیا گیا؟

اور میرا پہلا جو پیغام تھا اس میں میں نے سویٹ سسٹر کو جواب لکھا تھا۔
اس کا تو کسی غیری ضروری سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔
وہ کیوں ڈیلیٹ کیا گیا؟
ہاہاہا۔۔۔ مٹھائی کھلانے کی بات تمہارے سر پڑی تو غصہ آگیا؟ :tongue:

وہ بس کچھ گڑبڑ تھی یار اور ہمارے شمشاد بھائی جان کو تو تم جانتے ہی ہو۔۔۔ ;)
 

ماوراء

محفلین
ماوراء صاحبہ! کچھ وضاحت تو کر دینا تھی، یہاں تو ہم اپنی داڑھی میں تنکا ڈھونڈ رہے ہیں :)
آپ نے بھلا ایسا سوچا کیسے۔۔۔آپ کی دوستی کے بعد تو ٹھیک ہو گیا ہے۔
مجھے شاید سال پہلے ایسا لگا تھا۔ وہ بھی پتہ نہیں صحیح لگا تھا یا غلط۔

----

شمشاد بھائی، میں رات کو اپنی پوسٹ حذف کر کے گئی تھی، اور وجہ بھی لکھ کر گئی تھی، آپ نے حذف ہوئی ہوئی پوسٹ کو ایڈیٹ کر کے وجہ ہی بدل دی۔ :confused::idontknow:
 

شمشاد

لائبریرین
کون سی پوسٹ کی بات کر رہی ہو؟ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو غلطی سے ہوا ہو گا۔ تمہارے پاس بھی ناظم خاص کے اختیارات ہیں۔ فوراً انہیں استعمال کرو۔
 
Top