مہمان اس ہفتے کے مہمان "عمار"

تعبیر

محفلین
وقت ہو گیا ہے ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کا

اس دفعہ کی مہمان شخصیت میل ملاقات کے بہت شوقین ہیں :laugh: اور بلاگ کے حوالے سے بھی کافی جانی مانی شخصیت ہیں۔ شوخی اور شرارت میں بھی بہت ماہر ہیں۔ سکھانے کا ہنر بھی جانتے ہیں اور آجکل محفل پر بلاگ بنانا سکھا رہے ہیں۔

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں

977H_28.gif
عمار
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے :confused:ناپسندیدہ بھی لکھ دوں :laugh:)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
 
وقت ہو گیا ہے ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کا
وقت ہوگیا ہے اس سلسلے کو فلاپ کرنے کا :grin:

اس دفعہ کی مہمان شخصیت میل ملاقات کے بہت شوقین ہیں :laugh: اور بلاگ کے حوالے سے بھی کافی جانی مانی شخصیت ہیں۔ شوخی اور شرارت میں بھی بہت ماہر ہیں۔ سکھانے کا ہنر بھی جانتے ہیں اور آجکل محفل پر بلاگ بنانا سکھا رہے ہیں۔
:hatoff:
میں تو تب مانوں گا جب آپ بلاگ بنالیں گی اور باقاعدہ لکھنا شروع کریں گی۔ :)

مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے :confused:ناپسندیدہ بھی لکھ دوں :laugh:)
ہاہاہا۔۔۔ بالکل لکھیں۔۔۔ کیوں نہیں۔۔۔ ورنہ ذپ میں بتادیں تو بھی چلے گا۔ :music:
 
زینب

محفلین
عمار۔۔ہایئں یہ کون ہے۔بھئی میری تو جان پہچان ہی نہیں ہے اس لیے کچھ بھی لکھا نہیں جا سکتا
 
محمد نعمان

محفلین
کون عمار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھیا ہم نہیں جانتے کسی عمار کو۔۔۔۔۔
ہاں یاد آیا ایک تھا میرے ساتھ نرسری کلاس میں پڑھتا تھا۔۔۔۔وہی تو نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
 
سارہ خان

محفلین
۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

عمار کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ فرسٹ ایئر کا اسٹوڈنٹ ہے تو کوئی 16 ۔۔ 17 سال کا لڑکا ہے لیکن بعد میں باتوں سے کافی میچیور لگا ۔۔ اب تو ماشاءاللہ سے یونیورسٹی میں پہنچ گیا ہے ۔۔۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ بات چیت کھیل کھیل کے سیکشن میں ہی ہوئی تھی ۔۔ جو کہ عمار کو اچھی طرح یاد ہوگی ۔۔۔;)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے ناپسندیدہ بھی لکھ دوں )

عمار کی باتیں بہت سادہ ہوتی ہیں کسی بھی قسم کی بناوٹ سے بالکل پاک اس کی سادگی ،صاف گوئی ، سنجیدگی و شائستگی ۔۔ یہ سب پسند ہیں ۔۔:)

ناپسدیدہ عادت یہ ہے کہ عمار ہر ایک پر بہت جلد اعتبار کر لیتا ہے۔۔۔۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

سبق سکھائے ہی ہیں زیادہ تر ۔۔ سیکھا تو کوئی نہیں ۔۔۔;) ;)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

مشورے اور رائے تو میں عمار کو ویسے ہی اتنے دیتی رہتی ہوں ۔۔۔ پیغام یہی ہے کہ اپنی پڑھائی اور کیریئر کو ہمیشہ سب سے پہلی تر جیح پر رکھو ۔۔ باقی چیزوں پر اتنا ٹائیم نہ ضایع کیا کرو ۔۔۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

عمار سے اتنی باتیں ہوتی رہتی ہیں کہ ایسا کچھ کہنے کو بچا تو نہیں ۔۔ :) بس یہی دعا دوں گی کہ اپنے ارادوں میں کامیابی حاصل کرو زندگی میں جو چاہو پاؤ اور ہمیشہ خوش رہو آمین۔۔۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار کے بارے میں میرا پہلا تاثر تھا کہ یہ بچہ بچونگڑا ہے لیکن بلاگر میٹ اپ میں اس کی تصویریں دیکھ کر حیران ہو گیا کہ یہ تو گبھرو جوان بن گیا ہے۔ :) مجھے عمار کا سنجیدگی سے کام کرنا پسند ہے۔ ابن ضیاء بلاگ، منظرنامہ اور اردو ماسٹر اس کا ثبوت ہیں۔ حال ہی میں عمار نے شوبی کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے ملٹی میڈیا مواد بھی تخلیق کیا ہے۔
عمار کی ایک اور اچھی مجھے ان کی تابعداری اور سعادت مندی بھی لگتی ہے۔ ایک مرتبہ کسی مسئلے پر میں نے ان کی کافی ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ عمار نظریں جھکائے جی نبیل بھائی، ٹھیک ہے نبیل بھائی کہتے رہے۔ اور جب میں نے انہیں ڈسمس ہونے کو کہا تو زیرلب مسکراہٹ ہونٹوں پر لیے یہ چلتے بنے۔ :)
میری دعا ہے کہ عمار اپنی زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کریں اور ان کا مستقبل روشن ہو۔
 
arifkarim

معطل
عمار کی شخصیت پر نبیل بھائی نے بہترین تبصرہ کیا ہے۔ کیا خیال ہے عمار، کیا حقیقت میں بھی تم ایسے ہی ہو؟
 
arifkarim

معطل
عمار کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ نے اردو زبان کا پہلا اکسٹرنل فلم سبٹائیٹل لکھا جو غالبا مسٹر بین کی ایک مشہور فلم کیلئے تھا!
 
عمار۔۔ہایئں یہ کون ہے۔بھئی میری تو جان پہچان ہی نہیں ہے اس لیے کچھ بھی لکھا نہیں جا سکتا

شکر کرو خدا کا کہ تمہاری میری جان پہچان نہیں۔ ابھی یہ حال ہے تو جان پہچان کے بعد مجھ پر اللہ اکبر ہوجانا تھا۔ :grin1:

کون عمار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھیا ہم نہیں جانتے کسی عمار کو۔۔۔۔۔
ہاں یاد آیا ایک تھا میرے ساتھ نرسری کلاس میں پڑھتا تھا۔۔۔۔وہی تو نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟

ویسے آپ کو نرسری والا عمار کیسے یاد آگیا۔۔۔ کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)
:beating:
 
عمار کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ فرسٹ ایئر کا اسٹوڈنٹ ہے تو کوئی 16 ۔۔ 17 سال کا لڑکا ہے لیکن بعد میں باتوں سے کافی میچیور لگا ۔۔ اب تو ماشاءاللہ سے یونیورسٹی میں پہنچ گیا ہے ۔۔۔

باتوں سے کہاں میچور لگا میں تمہیں؟ :grin: اچھا، پہلے لگا ہوں گا۔ بعد میں یہ خوش فہمی یقینا دور ہوگئی ہوگی۔ :mrgreen:

پہلی دفعہ بات چیت کھیل کھیل کے سیکشن میں ہی ہوئی تھی ۔۔ جو کہ عمار کو اچھی طرح یاد ہوگی ۔۔۔;)
ایسی ویسی یاد ہوگی۔۔۔ بہت اچھی طرح یاد ہے۔۔۔ اس ایک لسی کے گلاس کو تو شاید ہی کبھی بھول سکوں۔ ;)

عمار کی باتیں بہت سادہ ہوتی ہیں کسی بھی قسم کی بناوٹ سے بالکل پاک اس کی سادگی ،صاف گوئی ، سنجیدگی و شائستگی ۔۔ یہ سب پسند ہیں ۔۔:)

اللہ۔۔۔ یہ تعریفیں میں کس کس کو پڑھاؤں، کیسے پڑھاؤں۔۔۔ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ :)

ناپسدیدہ عادت یہ ہے کہ عمار ہر ایک پر بہت جلد اعتبار کر لیتا ہے۔۔۔۔

لو۔۔۔ یہ تو میری سب سے پسندیدہ عادت ہے۔ :grin1:

سبق سکھائے ہی ہیں زیادہ تر ۔۔ سیکھا تو کوئی نہیں ۔۔۔;) ;)

واقعی۔۔۔ چوبیس گھنٹے سبق سکھایا ہے اس نے۔۔۔ وہ الگ بات ہے کہ میں ہی چکنا گھڑا ثابت ہوا ہوں جس پر کچھ اثر نہیں ہوتا۔ :)

مشورے اور رائے تو میں عمار کو ویسے ہی اتنے دیتی رہتی ہوں ۔۔۔ پیغام یہی ہے کہ اپنی پڑھائی اور کیریئر کو ہمیشہ سب سے پہلی تر جیح پر رکھو ۔۔ باقی چیزوں پر اتنا ٹائیم نہ ضایع کیا کرو ۔۔۔

لوگو۔۔۔ دیکھ لو۔۔۔ سارہ کہہ رہی ہے کہ میں بلاگ، منظرنامہ اور اردو ماسٹر پر ٹائم ضائع نہ کیا کروں۔۔۔ :grin:

عمار سے اتنی باتیں ہوتی رہتی ہیں کہ ایسا کچھ کہنے کو بچا تو نہیں ۔۔ :) بس یہی دعا دوں گی کہ اپنے ارادوں میں کامیابی حاصل کرو زندگی میں جو چاہو پاؤ اور ہمیشہ خوش رہو آمین۔۔۔:)

آمین۔۔۔ اور بہت بہت شکریہ سارہ۔ :)
 
عمار کے بارے میں میرا پہلا تاثر تھا کہ یہ بچہ بچونگڑا ہے لیکن بلاگر میٹ اپ میں اس کی تصویریں دیکھ کر حیران ہو گیا کہ یہ تو گبھرو جوان بن گیا ہے۔ :) مجھے عمار کا سنجیدگی سے کام کرنا پسند ہے۔ ابن ضیاء بلاگ، منظرنامہ اور اردو ماسٹر اس کا ثبوت ہیں۔ حال ہی میں عمار نے شوبی کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے ملٹی میڈیا مواد بھی تخلیق کیا ہے۔

مجھے یقین تھا کہ کوئی اور لکھے نہ لکھے، آپ نے ضرور لکھنا ہے۔ :) پہلا تاثر بھی ٹھیک ہی تھا، میں باتیں بچوں کی طرح ہی کرتا ہوں نا۔۔۔ بچپنے کا وقت ابھی انجوائے کررہا ہوں۔۔ آپ سب اتنےےےے بڑے بڑے لوگوں کے بیچ رہ کر۔ :hatoff:

عمار کی ایک اور اچھی مجھے ان کی تابعداری اور سعادت مندی بھی لگتی ہے۔ ایک مرتبہ کسی مسئلے پر میں نے ان کی کافی ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ عمار نظریں جھکائے جی نبیل بھائی، ٹھیک ہے نبیل بھائی کہتے رہے۔ اور جب میں نے انہیں ڈسمس ہونے کو کہا تو زیرلب مسکراہٹ ہونٹوں پر لیے یہ چلتے بنے۔ :)

وہ۔۔۔ تو کیا کرتا؟ دوسرے لوگوں کی طرح محفل چھوڑنے کی دھمکی دیتا یا بلاگنگ چھوڑ دیتا؟ :grin: اب ایسا تو خیر کوئی ارادہ نہیں رہا میرا کبھی۔ ;) اور تابع داری، سعادت مندی تو ہونی ہی تھی۔۔۔ ایک تو غلطی میری ہی تھی۔۔۔ پھر جب ایک بار "بھیا" کہہ دیا تو آگے سے کچھ بول نہیں سکتا نا۔۔۔ :blush:

میری دعا ہے کہ عمار اپنی زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کریں اور ان کا مستقبل روشن ہو۔

اللہ تعالیٰ آپ کی دعائیں میرے حق میں اور میری ڈھیر ساری دعائیں آپ کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین۔
 
عمار کی شخصیت پر نبیل بھائی نے بہترین تبصرہ کیا ہے۔ کیا خیال ہے عمار، کیا حقیقت میں بھی تم ایسے ہی ہو؟

کون سا تبصرہ؟ :) وہ تابعداری اور سعادت مندی والا؟ ;) ہاں، وہ تو میں ہوں۔۔۔ :grin:

عمار کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ نے اردو زبان کا پہلا اکسٹرنل فلم سبٹائیٹل لکھا جو غالبا مسٹر بین کی ایک مشہور فلم کیلئے تھا!

شکریہ عارف! درحقیقت اگر اس کے پیچھے اگر تمہاری حوصلہ افزائی اور رہنمائی نہ ہوتی تو وہ کارنامہ مجھ سے کبھی سرزد نہ ہوتا۔ :hatoff:
شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
عمار کی سعادت مندی کے بارے میں تو میں بھی گواہی دوں گا۔ یہ سعادت مندی ہی تو ہے جو پہلے راہبر بن کے آئے لیکن یہاں جب بڑے بڑوں (ہم جیسے استادوں) کو دیکھا تو فوراً راہبری چھوڑ کر شاگردی میں چلے آئے۔۔۔
پہلے عمار کو کھیل کود میں دیکھ کو میرا خیال یہ نہیں تھا کہ یہ اردو کی ترویج کا بھی کچھ کام کرتا ہوگا۔ لیکن پھر اپنے بلاگ، بلاگرس اجتماع میں اردو کا ہنگامہ، اردو ماسٹرس اور اب اردو سب ٹائٹلس اور شوبی کے ساتھ مل کر کام کرنے نے اوروں کی تو کیا میری بھی آنکھیں کھول دی ہیں۔ اور بقول انگریزی والوں کے سب ،کو "بٹھا دیا" ہے۔
میری عمار کے لئے بہت سی دعائیں کہ یہ جو بھی کریں اللہ ان کو کامیابی دے۔
بشمول شاعری۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
باتوں سے کہاں میچور لگا میں تمہیں؟ :grin: اچھا، پہلے لگا ہوں گا۔ بعد میں یہ خوش فہمی یقینا دور ہوگئی ہوگی۔ :mrgreen:

ہاہا ۔۔ ہاں کچھ کچھ باتیں تو بالکل بچوں والی ہیں ۔۔ اور کچھ اپنی ایج سے بڑی ۔۔ ( اگر جو تم نے ایج صحیح بتائی ہے تو ۔:p(۔۔ نارمل تو کوئی نہیں نظر آتی ۔۔;)

ایسی ویسی یاد ہوگی۔۔۔ بہت اچھی طرح یاد ہے۔۔۔ اس ایک لسی کے گلاس کو تو شاید ہی کبھی بھول سکوں۔ ;)

جب جب لسی پیو گے تو میں یاد آؤں گی ۔۔۔ :p

اللہ۔۔۔ یہ تعریفیں میں کس کس کو پڑھاؤں، کیسے پڑھاؤں۔۔۔ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ :)

جمعے کی نماز میں اعلان کروادو سب سن لین گے ۔۔ ۔۔ ;) ;)

لو۔۔۔ یہ تو میری سب سے پسندیدہ عادت ہے۔ :grin1:

دھوکہ کھا کے بھی نہیں سدھرے ۔۔۔:battingeyelashes:

واقعی۔۔۔ چوبیس گھنٹے سبق سکھایا ہے اس نے۔۔۔ وہ الگ بات ہے کہ میں ہی چکنا گھڑا ثابت ہوا ہوں جس پر کچھ اثر نہیں ہوتا۔ :)

ہاہا ۔۔ اب تم پھر آ کے کہنا کہ میرے ساتھ یہ ہوگیا وہ ہوا ۔۔ تو بتاؤں گی ۔۔۔ :rolleyes:

لوگو۔۔۔ دیکھ لو۔۔۔ سارہ کہہ رہی ہے کہ میں بلاگ، منظرنامہ اور اردو ماسٹر پر ٹائم ضائع نہ کیا کروں۔۔۔ :grin

ل و ل ۔۔ نہیں اب ایسا بھی نہیں کہا ۔۔۔ :cool:
 
محمد وارث

لائبریرین
عمار سے میری شناسائی اس وقت سے ہے جب آپ 'راہبر' تھے اور ہم 'قتیلِ غالب' اور اردو محفل پر ہمارے پہلے دن ہی ان سے "ٹاکرا" ہو گیا تھا :)

شاعروں کے پاؤں دھو کر پینا ہم اپنی عین سعادت سمجھتے ہیں اور یہی عقیدت عمار سے بھی ہے، بہت اچھے شاعر ہیں، ماشاءاللہ۔

ایک وقت ایسا آیا تھا جب عمار سب کچھ بھول بھال کر 'سیاست' کے پیچھے پڑ گئے سو ان سے کسی حد تک میری راہیں جدا ہو گئیں تھیں لیکن صد شکر کہ پچھلے کچھ عرصے سے انہوں نے اپنا قبلہ درست کر لیا ہے اور کیا خوب کیا ہے، کہ بے اختیار ہر کوئی عش عش پکار اٹھا ہے۔ منظر نامہ، اردو ماسٹر اور اطفال کیلیے انکا کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عمار کی سعادت مندی پر بہت بات ہو چکی، میں انکی دوستانہ طبیعت پر کچھ بات کرنا چاہونگا، بہت ملنسار، ہنس مکھ اور اچھی طبیعت کے مالک ہیں کہ ہر کسی سے بہت جلد انکی دوستی ہو جاتی ہے، اللہ تعالٰی انکی دوستیوں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے، دے کیا مل چکی شاید عمار، وہ جامعہ کراچی کی کلاس کا احوال میں نے پڑھا تھا ;)

ان سے پوچھنا یہ ہے کہ اب شاعری کم کیوں کر دی ہے۔

اور کہنا یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ان کو زندگی میں کامیابیاں دے، انکی محنت اور صبر کا پھل ان کو ملے، ان کا مستقبل انتہائی تابناک ہو، انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اردو کی ترقی و ترویج کی مزید توفیق دے، آمین!
 
فہیم

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تو کوئی تاثر ہی نہیں‌ تھا:rolleyes:
اب یہ تاثر ہے کہ اچھا انسان ہے:)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

ہمممممممممممم
جب عمار صاحب اس محفل پر وارد ہوئے جناب فہیم صاحب کی ایک دوست سے تھوڑی بات چیت بند چل رہی تھی:rolleyes:
تو عمار نے جناب سے ذپ کرکے پوچھا تھا کہ بھائی کیا بات ہے:rolleyes:
بس یہی پہلی بات ہوئی تھی:)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے :confused:ناپسندیدہ بھی لکھ دوں :laugh:)

پسندیدہ عادت کے جس چیز کی بات کرتا ہے۔
اس کے پیچھے لگ کر مکمل بھی کرتا ہے:)
گڈ جاب بوائے:grin:

ناپسندیدہ عادت تو خیر کوئی نہیں:rolleyes:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

خود ہی کچھ سیکھنا نہیں‌ چاہا;)

5۔مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

وہ تو میں‌ اس کو دیتا ہی رہتا ہوں;)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں

نہیں اس سے تو جو کہنا ہوتا ہے ہاتھ کے ہاتھ کہتا ہوں:)
 
Top