مہمان اس ہفتے کے مہمان "عمار"

تعبیر

محفلین
ہوشیار خبردار تو ایسے کیا تھا جیسے پتا نہیں کونسے دھماکے ہونے والے ہیں۔ :)

پاکستان میں روز روز کے دھماکوں سے آپ کیا تنگ نہیں آئے کہ اور بھی دھماکوں کے انتظار میں ہیں

نوک جھونک کی عادت کافی پرانی ہے میری۔۔۔ ہر ایک سے چلتی رہتی ہے مذاق مذاق میں۔۔۔ ویسے میں کمپیوٹر کے معاملہ ہی میں محنتی ہوں بس۔۔۔ ورنہ بہت سست۔۔۔ اور ذمہ دار تو بالکل بھی نہیں۔ یقین نہیں آتا تو امی سے پوچھیں۔ ;)

اب آپ اتنا اصرار کر رہے ہیں تو مان ہی لیتی ہوں :tongue:

ہاہاہا۔۔۔ بے گانی شادی میں تعبیر دیوانی :biggrin: اس کا مطلب ہوا کہ آپ بہت کنفیوژ رہا کرتی تھیں۔ ہے نا؟ اور کوئز والے سیکشن میں حیرت تو مجھے بھی بہت ہوئی تھی آپ کے اتنے اچھے تکے دیکھ کر۔ :)

کنفیوژ کیسے لگی تھی آپ کو؟؟؟
نئے ہونے کی وجہ سے اور جان پہچان نا ہونے کی وجہ سے مجھے لگا کہ شاید آپ کو اچھا نا لگے۔ویسے میں اس بے تکلفی کی بوچھی سے بھی ڈانٹ کھا چکی تھی پہلے ۔ اس لیے مجھے لگا کہ دوسری بار بھی بھرپور عزت افزائی ہو گی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: یا پھر سرے سے ہی اگنور کیا جائے گا ۔

نہیں نہیں، کہنا تھا نا کہ نہیں ہے کوئی اچھی عادت اس لڑکے میں۔ :( ویسے یہ والی تعریف آج کل مجھے اوروں سے بھی سننے کو مل رہی ہے الحمدللہ کہ علم آگے بڑھاتا رہتا ہوں۔ :) شکر ہے، کوئی تو اچھی عادت دریافت ہوئی نا آخر کار۔

دریافت کہاں ہوئی بس ہمیں زبردستی خانہ پری کرنی پڑی :rollingonthefloor:

یہ کیوں کہا ہے؟ اتنا مشکل ڈائلاگ مارا ہے آپ نے۔۔۔ آپ کی سمجھ آگیا تھا؟ :tongue:

اب اتنی بھی ناسمجھ نہیں ہوں
یہ اس لیے کہا کہ آپ دوستی کو صرف دوستی سمجھتے ہیں عمر کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا آپ کے لیے اور اس زمانے میں آپ کی ایک انکل نما بھائی سے بھی خوب دوستی تھی :rollingonthefloor:

آپ نعرہ مار کر دیکھیں، اب کون کرے گا رہنمائی؟ جواب میں پتا چل جائے گا کہ کس کے نام کا نعرہ لگتا ہے۔۔۔ :biggrin: نبیل بھائی نبیل بھائی یا کوئی اور۔۔۔۔

اوفووووو مذاق کیا تھا نا بلکہ مذاق اڑایا تھا اس نک کا

منظرنامہ کو اتفاقی حادثہ کہا جاسکتا ہے۔ ماوراء اور میری کوئی خاص بات چیت نہیں تھی۔ بلاگ کی وجہ سے جان پہچان تھی بس۔ ایک موصوف بلاگر ہیں جنہیں شاید پردے میں رہنا زیادہ پسند ہے۔ :tongue: میں ان کے کافی پیچھے پڑا تھا کہ آپ کا انٹرویو لے کر شایع کروں گا ضرور۔۔۔ ادھر ماوراء متاثر تھی محفل پر انٹرویوز کے سلسلے سے جو امن ایمان نے شروع کیا ہوا تھا۔ ماوراء نے اپنے خیال کا ذکر ان موصوف سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ عمار بھی کچھ ایسے ہی چکروں میں ہے۔ یہ پتا چلا تو ماوراء نے فورا ایک مختصر سی ای۔میل کی۔

اوہ اچھا پر اب وہ انٹرویوز نہیں پڑھے جا رہے بلاگ پر۔ماوراء سے پوچھا تھا میں نے اس بارے میں

بلاگ پر ہی کیوں آپ دونوں یہ سلسلہ یہاں محفل پر کیوں نہیں شروع کرتے :confused:

الٹی کھوپڑی ہے۔ کسی بھی بات پر آجاتا ہے۔ :biggrin: جب میں کسی سے کچھ شئیر کرنا چاہوں یا کسی کو کچھ سمجھانا چاہوں اور وہ نہ سمجھے، کسی سے کچھ توقع کروں اور وہ اس کے برخلاف کرے یا۔۔۔ کچھ بھی، کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ کبھی اندر سے موڈ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ کچھ ایسا ہو بھی جو بہت برا لگے تب بھی موڈ خراب نہیں ہوتا۔۔۔ خوش رہتا ہوں۔۔۔ جیسے ابھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے۔ :)

ابھی کچھ دیر پہلے موڈ خراب ہوا یا اچھاااااااااا۔ ویسے عمار آپکا برتھ اسٹار کیا ہے؟؟؟

دوست وہ جو۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا بس کافی ہے اتنا۔ :tongue: ورنہ لکھتا ہی جاؤں گا۔ ;)

لکھیں نا منع کس نے کیا ہے

ویسے میں اچھا دوست نہیں ہوں۔ :cool:
وہ کیوں اور کیسے ؟؟؟

اور مجھے پتا ہے کہ آپ کا "بعد" کبھی نہیں آنے والا۔ :(

یا خدایا میں سمجھی کہ میرے اتنے سوال سن کر ہی آپ اپنا سر پکڑ لیں گے پر آپ کو تو لگتا ہے کہ اچھا لگ رہا ہے میرا پوچھنا چلیں تو پھر شروع ہو جاتے ہیں۔ایسا کیا

اگر زندگی بھی کمپیوٹر کی طرح ہوتی تو آپ اس میں کیا ڈلیٹ کرتے؟کیا سیو کرتے،کیا ایڈت،کیا کاپی پیسٹ وغیرہ وغیرہ :confused:

اور میں آپ کو کوئی تھینکس/ شکریہ نہیں کہہ رہا۔۔۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ نے اچھا نہیں لکھا۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے اپنی آپی کو شکریہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ صحیح؟ :)

ہمیشہ خوش رہیں آپ۔

بالکل کہ تکلف میں ہے تکلیف سراسر

آپ بھی ہمیشہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ڈھیر سارا خوش رہیں ۔اپنے پڑ پڑ پڑ پوتوں اور پڑ نواسوں کے ساتھ :lovestruck:
 
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
اچھا میرا پہلا تاثر باقیوں سے ذرا مختلف تھا۔ میں عمار کو بہت ’’بڑا‘‘ خیال کرتا تھا۔ مگر یہ اتنے بھی بڑے نہیں ہیں۔ :grin:
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
اردو ٹیک پر جب اپنا بلاگ بنایا تھا جب کسی ’’راہبر‘‘ سے بات تو ہوئی تھی مگر وہ رہبر عمار تھے، یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل ہی ہوا ہے۔ :eek:

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے :confused:ناپسندیدہ بھی لکھ دوں :laugh:)
خاصے ہنس مکھ انسان ہیں۔ کسی بات کا برا نہیں مناتے۔ ایک خوبی جو انکی مجھے بہت پسند ہے وہ ان کی آواز ہے۔ ماشا اللہ خوب آواز پائی ہے۔ :notworthy:
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان کے بلاگ سے اور اردو ماسٹر وغیرہ سے۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
یہی کہ وہ پھلے پھولیں ، خوب تعلیم حاصل کریں۔ میری نیک تمنائیں عمار کے ساتھ ہیں۔ :)
 
حجاب

محفلین
1۔ مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

محفل پر عمار سے میری بات چیت جہاں تک مجھے یاد ہے کبھی نہیں ہوئی تھی سوائے مبارک باد دینے کے کسی بھی خوشی کے موقع پر ( عمار مجھے یاد نہیں اگر کہیں بات ہوئی ہو محفل پر تو بتانا ) پہلے تو نوٹ نہیں کیا تھا کہ کیسا ہے بلاگ پر بات ہوئی تو پتہ چلا کافی تمیزدار بچّہ ہے شرارتی بھی ہے،کبھی کبھی لگتا ہے کہ کچھ سیدھا مطلب بے وقوف بھی ہے ;)

2۔ پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔

بلاگ پر بات ہوئی تھی کمنٹس کرتے کرتے بات چیت ہوئی اس طرح جان پہچان ہوئی :)

3۔ مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے ناپسندیدہ بھی لکھ دوں )

ہر کام کو محنت اور لگن سے کرنے کی عادت۔

4۔ مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

کل ہی سیکھا ہے بلاگ کا بھولا ہوا پاس ورڈ منگوانے کا طریقہ ، شکریہ عمار :)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہی کہ ، ہمیشہ خوش رہو ، اللہ تمہاری ہر خواہش پوری کرے آمین :praying:

6۔ اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

کہنا بس یہی ہے کہ ہر کسی پر آنکھ بند کر کے اعتبار کرنا یا اپنی سب باتیں سب کو بتانے میں نقصان ہوتا ہے ادھوری باتیں کرنا سیکھو فائدے میں رہو گے ;)
 
تعبیر

محفلین
یہ جو آپ نے میری عزت افزائی کی ہے نا اپنے آخری مراسلے میں تو اب میں آپ سے ناراض ہوں۔ :(

ناراض ہونے سے پہلے میری غلطی تو بتا دو پلیز
اگر سچ میں میں نے کوئی نامناسب بات کہی ہے تو سوری۔ مجھے آپ یہاں یاذپ میں بتا سکتے ہیں
میں دوبارہ معافی مانگ لونگی اور اپنی پوسٹ ایڈت کر کے تلافی کرنے کی کوشش بھی کرونگی

یہ آپ کس سے مخاطب ہیں؟ کس نے آپ کی عزت افزائی کی ہے؟

مخاطب تو مجھ سے ہی ہیں پر عزت افزائی کا مجھے بھی پتہ نہیں چلا

ہو سکتا ہے کہ مذاق میں کوئی بات بری کہ دی ہو اور میں نے کوئی حد پار لی ہو

شوبی بہت بہت شکریہ اچھا لگا آپ کا یہاں انا اور عمار کے بارے میں آپ کی رائے پڑھ کر اور بھی اچھا لگاااااا
 
ایک بات بتائیں! کیا ہوگیا ہے آپ کو؟؟؟ :mad: مذاق کو اتنا سنجیدہ لے کر کیوں بیٹھ جاتی ہیں؟ :( اب نہیں کروں گا کوئی مذاق۔

ایسے ہی مذاق میں تنگ کررہا تھا اور آپ پوسٹ ایڈٹ کرنے، معافی تلافی، سوری پر بات لے آئیں۔ آپ نے بھی مذاق ہی میں چھیڑا تھا، پتا ہے مجھے۔۔۔ اب کم از کم اتنا بدذوق تو نہیں ہوں میں کہ مذاق بھی نہ سمجھوں۔ کوئی حد پار نہیں ہوئی ہے۔ :rolleyes:

اور اگر کبھی کوئی بات واقعی سنجیدگی سے بری لگی تو یہاں نہیں لکھوں گا، الگ سے ہی کہہ دوں گا۔ :)

اب زبان نکالیں، ایسے :tongue:
 
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
اچھا میرا پہلا تاثر باقیوں سے ذرا مختلف تھا۔ میں عمار کو بہت ’’بڑا‘‘ خیال کرتا تھا۔ مگر یہ اتنے بھی بڑے نہیں ہیں۔ :grin:

کوئی بات نہیں، جب لوگ پہلی پہلی بار ملتے ہیں تو یہی کہتے ہیں کہ بہت بڑا لگتا ہوں اور جب کچھ ملاقاتیں ہوجائیں تو کہتے ہیں، جتنا بڑا ہوں اس سے بھی چھوٹوں والی حرکتیں کرتا ہوں۔ :biggrin:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
اردو ٹیک پر جب اپنا بلاگ بنایا تھا جب کسی ’’راہبر‘‘ سے بات تو ہوئی تھی مگر وہ رہبر عمار تھے، یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل ہی ہوا ہے۔ :eek:

:eek: ارے۔۔۔ آپ کو اب جاکر پتا چلا ہے میرا۔۔۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے :confused:ناپسندیدہ بھی لکھ دوں :laugh:)
خاصے ہنس مکھ انسان ہیں۔ کسی بات کا برا نہیں مناتے۔ ایک خوبی جو انکی مجھے بہت پسند ہے وہ ان کی آواز ہے۔ ماشا اللہ خوب آواز پائی ہے۔ :notworthy:

بہت شکریہ شوبی۔ :)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان کے بلاگ سے اور اردو ماسٹر وغیرہ سے۔

:)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
یہی کہ وہ پھلے پھولیں ، خوب تعلیم حاصل کریں۔ میری نیک تمنائیں عمار کے ساتھ ہیں۔ :)

شکریہ شوبی! آپ کے لیے بھی بہت سی دعائیں۔۔۔ اور ایک پیغام بھی کہ بچوں کے لیے اینی۔میشن والے کام کو دیکھتے رہنا ہے۔۔۔ میں اب اتنی آسانی سے چھوڑوں گا نہیں آپ کو۔ :tongue:
 
شکریہ شوبی! آپ کے لیے بھی بہت سی دعائیں۔۔۔ اور ایک پیغام بھی کہ بچوں کے لیے اینی۔میشن والے کام کو دیکھتے رہنا ہے۔۔۔ میں اب اتنی آسانی سے چھوڑوں گا نہیں آپ کو۔ :tongue:

بالکل نہ چھوڑنا مجھے ۔میں نے کب منع کیا ہے؟بس دیر سویر ہو جایا کرے تو صبر کر لیا کریں۔ :praying:
 
1۔ مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

محفل پر عمار سے میری بات چیت جہاں تک مجھے یاد ہے کبھی نہیں ہوئی تھی سوائے مبارک باد دینے کے کسی بھی خوشی کے موقع پر ( عمار مجھے یاد نہیں اگر کہیں بات ہوئی ہو محفل پر تو بتانا ) پہلے تو نوٹ نہیں کیا تھا کہ کیسا ہے بلاگ پر بات ہوئی تو پتہ چلا کافی تمیزدار بچّہ ہے شرارتی بھی ہے،کبھی کبھی لگتا ہے کہ کچھ سیدھا مطلب بے وقوف بھی ہے ;)

ہاں، صحیح کہا۔ محفل پر ہماری جان پہچان برائے نام ہی تھی۔ واقعی بات چیت تو بلاگ سے ہی شروع ہوئی تھی۔۔۔ اور تم سب لوگ مجھے بے وقوف کیوں بول رہے ہو۔۔۔۔ :sad: :sad:
:tongue:

2۔ پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔

بلاگ پر بات ہوئی تھی کمنٹس کرتے کرتے بات چیت ہوئی اس طرح جان پہچان ہوئی :)

اور وہ بلاگ کے تعارف والے صفحے پر تبصرہ۔۔۔ تعارف والا۔۔۔ میں نے آج دیکھا، وہ سب اڑ گیا۔ :sad3:

3۔ مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے ناپسندیدہ بھی لکھ دوں )

ہر کام کو محنت اور لگن سے کرنے کی عادت۔

اچھا۔۔۔۔۔۔!!! :D

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہی کہ ، ہمیشہ خوش رہو ، اللہ تمہاری ہر خواہش پوری کرے آمین :praying:

آمین ثم آمین۔

6۔ اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

کہنا بس یہی ہے کہ ہر کسی پر آنکھ بند کر کے اعتبار کرنا یا اپنی سب باتیں سب کو بتانے میں نقصان ہوتا ہے ادھوری باتیں کرنا سیکھو فائدے میں رہو گے ;)

شرافت کا تو زمانہ ہی نہیں ہے۔ جس کو دیکھو، مجھے چالاکی، مکاری سکھانا چاہ رہا ہے۔ :haha:

شکریہ حجاب۔۔۔ دعا کرو، میں واقعی یہ سیکھ جاؤں۔ :tongue:
 
تیشہ

محفلین
ایک مختصر سا فوٹو سیشن ہوجائے؟ کیا خیال ہے؟ :happy:

002dr2.jpg

29 مئی 1988ء۔ پہلی سالگرہ کے موقع پر ابو کے ہاتھ سے کیک چکھتے ہوئے۔

ammar.jpg

3 مارچ 2008ء۔ اپنی منگنی کی تقریب میں۔ :noxxx:
:blushing:

لو :mad3: یہ تو آدھا کرُتا نظر آرہا ہے ۔ میں نے تو سارا ڈریس ، جوتوں سمیت دیکھنا تھا ناں ۔ نیچے کھُسہ ہی ہوگا ناں ؟ :angel3:
 
تیشہ

محفلین
میں نے تو سینڈل لی تھی۔۔۔ اب پورا کہاں سے دکھاؤں۔۔۔ ایسی کوئی صحیح تصویر مل ہی نہیں رہی۔۔۔ :(

چلو خیر ہے اب تصویر پوری نہیں تو رہنے دو ۔ ۔۔ میں نے تو کھُسہ لینا ہے ساتھ میں ،
:party: ،
ویسے میں فوٹو گرافر ہوتی ناں تو آپ دونوں کی تصویریں لیتی ، رِنگ ِ پہناتے ہوئے ۔ :cool3:
ویسے آپکو انگوٹھی لڑکی نے پہنائی تھی کہ ساسو اماں نے ؟
 
Top