لائبریری وژن

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ تمام اراکین سے درخواست ہے کہ انفرادی طور پر آپ سب اپنا انفرادی وژن پیش کریں ایک معیاری سطح کی حامل لائبریری کے حوالے سے ۔

شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو یونیکوڈ آن لائن لائبریری جس پر کسی قسم کا، کسی قسم کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا، مواد نہ ہو بلکہ کاپی رائٹس سے آزاد یا باقاعدہ اجازت شدہ، اغلاط سے پاک مواد ہو، جو یورز فرینڈلی سائٹ پر قاری کو نہ صرف مکمل آن لائن پڑھنے کی سہولت دے بلکہ اسے دو تین مختلف فائل فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی دے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو لائبریری پراجیکٹ کے حوالے میرا ویژن وہی ہے جو آج سے کئی سال قبل اس پراجیکٹ کے آغاز میں تھا۔ میں ذیل میں اردو لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر موجود ایک عبارت کو یہاں پیش کر رہا ہوں:

برقی اردو کتب خانہ (ڈیجیٹل لائبریری) پر خوش آمدید۔ یہ کاپی رائٹ سے آزاد مواد کی ایک آن لائن لائبریری ہے۔ ہمارا مقصد اردو کے قیمتی اور نایاب ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا اور عوام الناس تک اس کی رسائی آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اردو میں کاپی رائٹ سے آزاد ادبی اور تدریسی مواد پبلش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ان کاوشوں کا محرک وکی سورس ، وکی بکس اور پراجیکٹ گٹن برگ جیسے پراجیکٹ ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اردو مواد پر مشتمل بھی ایسی ہی ایک سائٹ موجود ہو جہاں سے علم کے سوتے پھوٹیں۔

یہی میرا اردو لائبریری پراجیکٹ کا ویژن ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ پراجیکٹ گٹن برگ کی طرح کا پراجیکٹ ہونا چاہیے اور اس میں وہ کتابیں بھی شامل ہونی چاہییے جو اعجاز صاحب کی سائٹ پر موجود ہیں - اعجاز صاحب سے اجازت لے کر وہ کتابیں بھی اس سائٹ پر منتقل کرنا چاہیے -
 

الف عین

لائبریرین
بھائی فرخ۔ میں تو ہر کتاب کے آخر میں اپنی سائٹس کے علاوہ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ کی پیشکش لکھتا ہی ہوں۔ میری کتابیں الگ کتابیں تھوڑی ہیں۔ مکمنل کتابوں کی لسٹ بنائی جائے تو اس میں یہ کتابیں بھی شامل کی جائیں۔ بس یہ کہ کاپی رائٹ کی وجہ سے میں نے اب تک زاویہ، علی پور کا ایلی وغیرہ کا شمول نہیں کیا۔ ابنِ صفی کے دو ایک ناول پہلے یہ سوچ کر رکھ دئے تھے کہ ہند و پاک میں بے شمار ان آتھرائزڈ ایدیشن یوں بھی نکل رہے ہیں، ایک یوں بھی سہی۔۔ لیکن اب مکمل سائٹ کو اپ گریڈ کروں گا تو یہ نکال دوں گا۔
میں نبیل اور وارث سے متفق ہوں۔ اس سلسلے میں یہ اور کہنا چاہوں گا کہ ٹیم ورک کو اس سے الگ رکھا جائے اور اس میں محض ارکان کو داخل ہونے دیا جائے۔ اور سختی سے ان کو ماڈریٹ کیا جائے۔ کوئی ایک آدھ مضمون پوسٹ کرےتو اس کا ارادہ پوچھا جائے کہ کیا وہ اس قسم کے یا اس مصنف کے مضامین کا کوئی انتخاب کمپائل کرنا چاہتا ہے۔ محض ایک مضمون یا ایک کہانی سے ای بک نہیں بنتی۔ اور کیوں کہ یہ برقی کتاب ہی ہے، اس لئے یہ بھی ضروری نہیں کہ اس میں سو پچاس غزلیں یا ہندرہ بیس کہانیا (مثال کے طور پر) ہی ہوں۔ پانچ کہانیاں اور بیس غزلوں کی بھی ایک ای بک بن سکتی ہے۔ جب پوسٹ کرنے والا کہہ دے کہ اب اسے مکمل سمجھا جائے، تب ہی اسے داؤن لوڈیبل کے طور پر لائبریری میں شفٹ کیا جائے۔ آن لائن پڑھنے کے لئے بھی رکھا جا سکتا ہے لیکن ا س صورت میں ایک ایک صفحہ کر کے وکی یا جملہ میں بھی پوسٹ کرنا میرے لئے مشکل ہے۔ میں نے تو ساری کتابوں کو ان پیج سے کنورٹ کر کے تدوین کی ہے اس لئے ڈاؤن لوڈ کے لئے پیش کرنا ہی آسان ہے۔ جملہ وغیرہ ٹیم ورک کے کام کے لئے ہو سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اردو لائبریری پراجیکٹ کے حوالے میرا ویژن وہی ہے جو آج سے کئی سال قبل اس پراجیکٹ کے آغاز میں تھا۔ میں ذیل میں اردو لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر موجود ایک عبارت کو یہاں پیش کر رہا ہوں:

برقی اردو کتب خانہ (ڈیجیٹل لائبریری) پر خوش آمدید۔ یہ کاپی رائٹ سے آزاد مواد کی ایک آن لائن لائبریری ہے۔ ہمارا مقصد اردو کے قیمتی اور نایاب ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا اور عوام الناس تک اس کی رسائی آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اردو میں کاپی رائٹ سے آزاد ادبی اور تدریسی مواد پبلش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ان کاوشوں کا محرک وکی سورس ، وکی بکس اور پراجیکٹ گٹن برگ جیسے پراجیکٹ ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اردو مواد پر مشتمل بھی ایسی ہی ایک سائٹ موجود ہو جہاں سے علم کے سوتے پھوٹیں۔

یہی میرا اردو لائبریری پراجیکٹ کا ویژن ہے۔

اسے میری طرف سے بھی سمجھا جائے۔

ایک بات پراجیکٹ کے میچور ہونے سے متعلق۔ میں نے ایک بار محفل کی سالگرہ کے موقع پر لکھا تھا کہ یہ کمپیونٹی اس وقت میچور ہو گی جب نبیل یا میری ضرورت نہ رہے گی۔ یہی بات لائبریری کے لئے بھی ہے کہ جب یہ پراجیکٹ اپنے بانیوں کے بغیر بھی بخیر و خوبی چلتا رہے گا تو تبھی یہ کامیاب تصور ہو گا۔ ابھی تو beginning of the beginning ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اسے میری طرف سے بھی سمجھا جائے۔

ایک بات پراجیکٹ کے میچور ہونے سے متعلق۔ میں نے ایک بار محفل کی سالگرہ کے موقع پر لکھا تھا کہ یہ کمپیونٹی اس وقت میچور ہو گی جب نبیل یا میری ضرورت نہ رہے گی۔ یہی بات لائبریری کے لئے بھی ہے کہ جب یہ پراجیکٹ اپنے بانیوں کے بغیر بھی بخیر و خوبی چلتا رہے گا تو تبھی یہ کامیاب تصور ہو گا۔ ابھی تو Beginning Of The Beginning ہے۔

لیکن زیک ہمیں بڑوں کی اتنی عادت ہوگئی ہے کہ جب تک ہمارے بڑے سر پر موجود نہ ہوں ہم کام نہیں کرتے - اور کوئی پراجیکٹ بڑوں کی موجودگی کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا - یہ بات میں عملی تجربوں کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں - لیکن خدا کرے کہ ایسا وقت آئے کہ ہر پراجیکٹ اسکے بڑوں کے بغیر بھی پایہ تکمیل تک پہنچ سکے - ہماری قوم کی ناکامیوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب بھی اس پراجیکٹ کا "بڑا" اس میں سے نکل گیا وہ پراجیکٹ وہیں زمین بوس ہوگیا - :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اُردو لائبریری کے لیے میرا وژن دراصل میرے ایک اور وژن سے منسلک ہے جس کا عنوان ہے اردو شہرِ علم۔ انٹرنیٹ میں ایک شہرِ علم کی تعمیر اصل مقصد اور اردو زبان میں لائبریری کی تشکیل اس کا ایک حصہ ہے ۔ اردو لائبریری میری نظر میں کیا ہے اس کی کچھ جھلک ایک مختلف انداز میں یہاں اس پوسٹ کے آغاز میں موجود ہے اور جن نکات پر اتفاق ہے وہ اس پوسٹ میں مذکور ہیں۔ رسمی طور پر میں اردو لائبریری کو ایک ایسی ریفرنس لائبریری کا نام بھی دینا چاہوں گی جو تمام دنیا میں ایک مستند و معیاری حوالہ سمجھی جائے اور جو اپنے معیار کے لحاظ سے دنیا بھر میں کسی بھی فرد ، افراد ، طلبہ یا ادارے کے لیے اردو زبان میں استفادہ و رسائی کی اولیں ترجیح ہو ۔
 
Top