جماعۃ الدعوہ پر پابندی

السلام علیکم
جماعۃ الدعوہ پر پابندی کے‌موضوع پر یہاں اپنی اپنی آراء شئیر کریں-

از راہِ کرم فرقہ وارانہ تعصبیت سے‌بالا تر ہوکر جو کہنا ہے‌کہیں-

کیا یہ پابندی درست ہے؟

جن جن احباب کے‌پاس معلومات ہیں‌وہ بھی یہاں‌شئیر کریں-

میری معلومات کم ہیں جماعۃ الدعوہ کے‌متعلق میرے‌جیسے اور بھی ہوں‌گے جنہیں‌علم نہیں ہوگا اس لئے‌یہ دھاگہ شروع کیا-

بی بی سی پر موضوع
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کوئی پابندی والی خبر فی الحال تو نظر نہیں آئی ہے۔
جہاں تک جماعت الدعوۃ کا تعلق ہے تو یہ بھی ایک مافیا بن چکی ہے جو جہاد کے چندے نام پر بھتے جمع کرتی ہے۔ لاہور میں تقریباً ہر موڑ پر ان کے سائن بورڈ لگے ہوئے ہیں اور ہر دکان میں ان کے چندے کا باکس رکھا ہوا ہوتا ہے۔ جماعت الدعوۃ، لشکر طیبہ اور اس طرح کے جنگجو گروہوں کو ایک وقت میں خود پاکستان کی ایجینسیاں سپورٹ کیا کرتی تھیں اور اب یہی گروہ ملک کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔ یہ پاکستان کی اپنی بقا کے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے دہشت گرد گروہوں کو لگام دی جائے اور ان کے مائی باپ (تیل کی دولت والے) ملکوں کو بھی سمجھایا جائے کہ وہ ان جماعتوں کو سپورٹ کرنا بند کریں۔
 
زیک

مسافر
آبی ٹو کول یہ دونوں ایک ہی ہیں۔ جب پہلی کو بین کیا گیا تو نئے نام سے آ گئے۔ اب دوسری کو بھی بین کر دیا گیا ہے۔ میرے خیال سے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاکستان میں یہی ڈرامہ چلتا رہتا ہے کہ ایک دہشت گرد جماعت پر پابندی لگا دی جائے تو وہ کسی اور نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔
 
اب یہ جو پشاور میں دھماکے اور راکٹ فائر کیے جا رہے ہیں، وہ کیا اس پابندی (یا خبر) کا ردّ ِ عمل ہے؟۔۔۔۔پتا نہیں کیا ہونے جا رہا ہے؟۔۔۔۔اللہ ہی حافظ ہے!
 
جہاں تک بات جماعۃ الدعوہ و الارشاد کی ہے تو ان کا اور لشکر طیبہ کا وہی تعلق ہے جو جماعت اسلامی اور حزب المجاہدین کا یا جمیعت علمائے اسلام اور تحریک طالبان یا خدمت خلق اور ایم کیو ایم کا ہے ۔ جہاں تک بات ہندوستان میں بے گناہ عوام کو مارنے کی ہے تو اگر اس میں لشکر طیبہ ملوث ہے جو کہ بظاہر نظر بھی آرہا ہے تو انہوں نے اپنی حدود کو نظر انداز کیا اور اس کے نتیجے میں انہیں سزا مل رہی ہے جو ملنی بھی چاہیئے کیونکہ جتنی زیادہ بڑی طاقت اتنی ہی زیادہ بڑی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ فی الحال اتنا ہی باقی پھر کبھی
 
سوال اٹھتا ہے لیکن کوئی مائی کا لعل اٹھاتا نہیں
کیا ہندوستان میں ایسی جماعتیں نہیں جو آئے دن مسلمانوں‌کے‌خلاف بھڑکیلے بیان دیتی ہیں اور کاروائیاں‌بھی کرتی رہتی ہیں ان کو لگام دینے کی کیوں بات نہیں کی جاتی؟ بلکہ ان کے سرغنے تو علی الاعلان کہتے‌ہیں کہ ہندو خودکش بمبار بھی تیار ہونے‌چاہئیں وغیرہ وغیرہ۔ پاکستان بھی مطالبہ کرے ہندوستانی متعصب جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا-

پاکستان کو ہر طرف سے گھیرا جارہا ہے-
ان جماعتوں پر پابندی لگائی جائے‌گی
طالبانوں کو کونے‌کونے‌میں مارا جائے‌گا
ہر داڑھی والے کو پابند سلاسل کردیا جائے گا
جو گروہ امریکہ اور اصل عالمی دہشت گردوں کے‌خلاف آواز اٹھاتے ہیں وہ سب کے‌سب خاموش ہوجائیں‌گے
خاکم بدہن !دشمنوں کے لئے پاکستان کا رستہ بالکل صاف ہوجائے‌گا
آئیں گے تو کوئی لڑنے‌والا بھی نہیں ہوگا

اے خدا میرے پاکستان کی حفاظت فرمانا
 
مجھے کوئی پابندی والی خبر فی الحال تو نظر نہیں آئی ہے۔
جہاں تک جماعت الدعوۃ کا تعلق ہے تو یہ بھی ایک مافیا بن چکی ہے جو جہاد کے چندے نام پر بھتے جمع کرتی ہے۔ لاہور میں تقریباً ہر موڑ پر ان کے سائن بورڈ لگے ہوئے ہیں اور ہر دکان میں ان کے چندے کا باکس رکھا ہوا ہوتا ہے۔ جماعت الدعوۃ، لشکر طیبہ اور اس طرح کے جنگجو گروہوں کو ایک وقت میں خود پاکستان کی ایجینسیاں سپورٹ کیا کرتی تھیں اور اب یہی گروہ ملک کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔ یہ پاکستان کی اپنی بقا کے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے دہشت گرد گروہوں کو لگام دی جائے اور ان کے مائی باپ (تیل کی دولت والے) ملکوں کو بھی سمجھایا جائے کہ وہ ان جماعتوں کو سپورٹ کرنا بند کریں۔

تیل والے یہ کام کب کا کر چکے‌ہیں وہ بھی کئی تنظیموں پر پابندیاں‌لگا چکے‌ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس طرح کی جذباتی باتوں سے محض خود کو فریب دیا جا سکتا ہے یا عوام کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔
طالبان کا رونا بھی یہاں بے وقت کی راگنی ہے۔
دہشت گرد تنظیمیں ملک کی سلامتی کی نگہبان کبھی نہیں رہی ہیں بلکہ ملکی سلامتی کے لیے مستقل اور شدید خطرہ ہیں۔ پہلے بھی انڈین پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ یہ جہاد نہیں نرا فساد ہے۔
تیل والے ملکوں کی یہی تو منافقت ہے کہ وہ اپنے ہاں ان جماعتوں پر پابندی لگاتے ہیں اور دوسرے ملکوں میں انہی جماعتوں کو مالی امداد فراہم کرکے فرقہ واریت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
کسی بھی مسلح گروہ پر پابندی ہونی چاہیے لیکن ہماری فوج نے سستا اور آسان راستہ ڈھونڈا ہوا ہے کہ جہاں کہیں مشکل کاروائیاں کروانا ہوں وہاں انہیں آگے کر دیتے ہیں۔ آخر ہم اتنے بھاری ٹیکس کیوں دیتے ہیں یہ فوج کس واسطے پال رکھی ہے مہنگے ترین ساز و سامان کے ساتھ۔ اب تو میزائل اور ایٹم بموں سے بھی مسلح کر دیا پیٹ کاٹ کر پھر بھی یہ حال ہے۔
 
Ukashah

محفلین
پچھلے آٹھ سالوں میں تمام دنیا کے میڈیا اور یہود و نصاری کی یہ کوشش رہی ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کے امن کو خراب کیا جائے ۔ اس کا سب سے آسان حل یہی سوچا گیا ہے کہ دین کے نام پر ہی مسلمانوں کو بدنام کیا جائے ان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔ لشکر طیبہ پر پابندی اسی شازش کا حصہ ہے ۔ بمبئی کے واقعات میں ساری دنیا کے میڈیا نے واضح طور پر یہ دیکھایا کہ بمبئی دہشت گردی ایک ڈرامہ ہے ۔ یہ پاکستان کے مسلمانوں کے خلاف ایک شازش ہے ۔ ۔ میرا خیال تو یہ ہے کہ اگر جماعتہ الدعوہ کے خلاف کسی قسم کی کاروائی ہوتی ہے تو اس سے پاکستان کا امن اور زیادہ خراب ہو گا ۔
 
arifkarim

معطل

امن تو پہلے ہی نہیں ہے، اور کیا خراب ہوگا؟
 
شعیب صفدر

محفلین
مگر ثبوت کے بغیر؟

مگر جماعت پر یہ پابندی کسی بھی ثبوت کی غیر موجودگی میں غیر منصفانہ ہے!!!
جیسے خود رحمان ملک اب تک یہ کہہ رہے ہیں‌کہ بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیئے!‌ اگر ایسے ثبوت ہمیں نہیں‌ملیں‌تو لازمی سی بات ہے اقوام متحدہ کو بھی نہیں دیئے ہوں گے!!!
اور واقعی میں ایسا کسی بھی ایسے ثبوت کی غیر موجودگی میں ہوا ہے تو یہ غیر منصفانہ ہے!!! اگر کوئی ثبوت ہیں‌تو کہاں‌ ہیں؟؟؟؟ میڈیا میں‌تو کہانیاں‌ اور الزامات ہیں!!!
 
اس طرح کی جذباتی باتوں سے محض خود کو فریب دیا جا سکتا ہے یا عوام کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔
طالبان کا رونا بھی یہاں بے وقت کی راگنی ہے۔
دہشت گرد تنظیمیں ملک کی سلامتی کی نگہبان کبھی نہیں رہی ہیں بلکہ ملکی سلامتی کے لیے مستقل اور شدید خطرہ ہیں۔ پہلے بھی انڈین پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ یہ جہاد نہیں نرا فساد ہے۔
تیل والے ملکوں کی یہی تو منافقت ہے کہ وہ اپنے ہاں ان جماعتوں پر پابندی لگاتے ہیں اور دوسرے ملکوں میں انہی جماعتوں کو مالی امداد فراہم کرکے فرقہ واریت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔

وقت سب کو جواب دے دیگا

عوام گمراہ نہیں ہے
ہمارے‌لیڈر بے راہ روی کا شکار ہیں

اور نبیل جس مالی امداد کی آپ بات کر رہے‌ہو کہانی طویل ہے۔
پیسے دئے جاتے‌ہیں‌تو کس لئے‌؟
اور استعمال کس لئے‌ہوتے‌ہیں؟

بوتل کھلے گی تو بہت سارے جن باہر آئیں گے
تیل والے ملکوں کو ہرگز اس بات کی ضرورت نہیں کہ ہمارے ملکوں میں انتشار پھیلائیں

:)
 
دوست

محفلین
جماعت الدعوہ کا امیج ایک فلاحی تنظیم کا ہے اور ان لوگوں نے 2005 کے زلزلے سے لے کر بلوچستان کے حالیہ زلزلے تک بہت کام کیا ہے۔ بھارت نے ممبئی میں جو ڈرامہ کروایا وہ پاکستان پر دباؤ‌ کا حربہ تھا اور کچھ نہیں‌۔ نتیجے میں یار لوگ حافظ سعید اینڈ کمپنی کے پیچھے پڑ‌ گئے ہیں۔ کتنے دن نظر بند رکھیں گے؟‌ ثبوت تو کوئی ہے نہیں حافظ‌صاحب پھر باہر ہونگے اور نام بدل کر تنظیم پھر وہیں ہوگی۔
 
جی تبھی تو کہا تھا کہ سب سیاست ہے :grin:
 
mfdarvesh

محفلین
مجھے کوئی یہ بتائے گا کہ سمجھوتہ ایکس پریس کی باری بھی پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا کیا ثبوت مل سکا۔ اب بھی یہی کہا جارہا ہے اگر یہ درست ہے تو کوئی تو ثبوت ہونا چاہییے اس طر ح تو میں بھی کسی کو ایجنٹ قرار دے دوں اگر جماعت اس میں ملوث ہے تو کم از کم عوام کے سامنے تو لے کر آئیں تاک عوام کو پتہ چلے کہ چندے کا پیسہ کہا ں جاتا ہے مگر سب لوگ صر ف برائیاں کرنے پر تلے ہیں یہ تو سوچیں کہ اسلام ، نماز، روزہ اور دین کے داعی کون لوگ ہیں۔ جس مرضی سکالر سے پوچھ لیں اسلا م کا ہر ماننے والا داعی ہے اور جو داعی ہے وہ محفل کے احباب کی نظر میں دہشت گرد ہے سوچنے کی ضرروت ہے
 
Top