اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

فاروقی

معطل
السلام علیکم

محترم حضرات میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اتحاد اسلامی گروپ میں شامل ہو کر میرا خوصلہ بڑھایا ۔۔۔۔۔

بہت سارے دوستوں کی خواہش ہے کہ اس(اتحاد اسلامی) سلسلے میں کچھ عملی جد و جہد کا آغاز کیا جائے ۔۔۔ ہمیں کچھ اور ممبرز حضرات کا گروپ میں شامل ہونے کا انتظار تھا ۔۔۔لیکن کچھ بھایئوں کے زیادہ اسرار کی وجہ سے ہم ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔

بھائی خرم شہزاد خرم سے میں نے اس سلسلے میں مشورہ کیا تھا انہوں نے تجویز دی کہ ایک ماہنامہ اتحاد اسلامی کے نام سے شروع کیا جائے ۔۔۔میرا بھی یہی خیال تھا کہ ماہنامہ شروع کیا جانا چاہیے۔۔۔لیکن میرے خیال میں پہلے ایک اتحاد اسلامی کا فورم یا ویب سائٹ ہونی چاہیئے ۔۔۔تا کہ باقاعدہ ایک منظم طریقے سے کام کیا جائے ۔۔اور تمام دوست ہر وقت اس سلسلے کے متعلق آگاہ رہ سکیں اور اپنی اپنی تجاویز اور مشاورت سے نواز سکیں ۔۔۔

تو آپ حضرات سے گزارش ہے کہ آپ تجویز کیجیئے کہ کیا پہلے ماہنامہ نکالا جائے یا پھر ایک فورم اتحاد اسلامی کا شروع کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

بہر حال جو بھی آپ کی رائے سے طے پائے گا ۔۔۔۔۔۔اس کے لیئے ہم اس سلسلے میں قدم اٹھائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس سلسلے میں ایک فنڈ سسٹم شروع کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔اور ہر بھائی حسب توفیق اس میں حصہ لے سکتا ہے اور جو استعطاعت نہیں رکھتے ہوں گے ہم پھر بھی ان کے شکر گزار ہوں گے کہ انہپوں نے ہم سے قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا تو ملایا۔۔۔۔

آپ کی رائے اور تجاویز کا انتظار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔والسلام
 
محسن حجازی

محفلین
حضور ماہنامے تو جماعت اسلامی نے بھی بہت چھوڑ رکھے ہیں جسے ہم فیس بک سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
دیگر تحاریک کے بھی پیلے کاغذ پر سیاہ الفاظ میں لتھڑے اپنے قائدین کی صفات کا راگ الاپتے ہوئے جرائد شائع ہوتے رہتے ہیں۔
کرنے کا کام یہ ہے کہ سوچا جائے:
ملت اسلامیہ میں Out of the box thinking کا فقدان کیوں ہے؟ انہیں کیل کانٹوں سے ہم پھر شکار کرنے چلے ہیں جو پچھلے ڈیڑھ سو برس میں کچھ نہیں کر سکے۔
اس سوال پر غور کی ضرورت ہے۔ تاہم امید ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والے حضرات ہمارے جانی دشمن نہ ہو جاویں گے۔

پھر کہے دیتے ہیں کہ یہ ہماری ذاتی رائے ہے جس کی صحت پر ہمیں قطعی کوئی اصرار نہیں۔
 
فاروقی

معطل
حضور ماہنامے تو جماعت اسلامی نے بھی بہت چھوڑ رکھے ہیں جسے ہم فیس بک سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
دیگر تحاریک کے بھی پیلے کاغذ پر سیاہ الفاظ میں لتھڑے اپنے قائدین کی صفات کا راگ الاپتے ہوئے جرائد شائع ہوتے رہتے ہیں۔
کرنے کا کام یہ ہے کہ سوچا جائے:

ملت اسلامیہ میں Out Of The Box Thinking کا فقدان کیوں ہے؟ انہیں کیل کانٹوں سے ہم پھر شکار کرنے چلے ہیں جو پچھلے ڈیڑھ سو برس میں کچھ نہیں کر سکے۔
اس سوال پر غور کی ضرورت ہے۔ تاہم امید ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والے حضرات ہمارے جانی دشمن نہ ہو جاویں گے۔

پھر کہے دیتے ہیں کہ یہ ہماری ذاتی رائے ہے جس کی صحت پر ہمیں قطعی کوئی اصرار نہیں۔

جی بالکل صیحیح کہا آپ نے کہ ماہنامے تو سب شائع کرتے ہیں .....اور اتنے رسائل شائع ہوتے ہیں کہ گنتی مین نہیں .......لیکن اس سلسلے میں کچھ نا کچھ تو ہمیں قدم اٹھانا ہو گا ........تو اسی لیئے آپ سے گزارش ہے کہ متفقہ طور پر طے کیجیئے کہ اگلہ قدم اس سلسلے میں کیا ہونا چاہیئے .........رسالہ نہیں تو اس سے آگے بھی تو بتائیے نا کہ کیا کیا جائے........اب ہر دفعہ یہی کہہ کر چپکے تو نہین بیٹھے رہنا چاہیئے کہ یہ سب تو پہلے بھی ہو رہا ہے اس لیئے یہ مناسب نہین ...... جو مناسب ہے اس کی نشاندہی تو کیجیئے مہر بانی کر کے...........؟
 
محسن حجازی

محفلین
مناسب یہی ہے کہ Out of the box thinking کی جائے۔ مل کر سوچا جائے کچھ ایسا جو واقعی تبدیلی تو لائے خواہ کتنی ہی چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو۔ اس کے لیے ہم سب کو دماغ لڑانے کی ضرورت ہے۔
 
فاروقی

معطل
مناسب یہی ہے کہ Out of the box thinking کی جائے۔ مل کر سوچا جائے کچھ ایسا جو واقعی تبدیلی تو لائے خواہ کتنی ہی چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو۔ اس کے لیے ہم سب کو دماغ لڑانے کی ضرورت ہے۔

اور دماغ آج علوی نستعلیق کی وجہ سے ٹھکانے پر کہاں ہو گا........:cool:.کیوں یہی بات ہے نا.......:rolleyes:.
 
طالوت

محفلین
فاروقی بجائے کوئی نیا فورم شروع کرنے کے "اتحاد اسلامی" کے موضوع پر چند ایک موثر تحریریں لکھ کر منتظمین کو ارسال کر دی جائیں اور ان سے اردو محفل میں ہی ایک الگ زمرہ تشکیل دینے کی درخواست کی جائے تو بہتر ہو گا ۔۔۔ جس میں بطور موڈریٹر بھی کسی "اتحاد اسلامی" کے اہم داعی رکن کو مقرر کیا جائے تاکہ غیر ضروری بحث اور بد اخلاقی سے بچا جا سکے ۔۔۔ اور پھر اسی پر مختلف حوالوں سے تجاویز سامنے آئیں اور کم از کم "آو اس بات پر جو ہم میں تم یکساں ہے" (القران) پر عمل کرتے ہوئے زبانی عہد کیئے جائیں تاکہ ایک اس سلسلے کا کوئی ناک نقشہ واضح ہو ۔۔۔
وسلام
 
محترم آپ اور ایک دو دوسرے ممبرز کے اصرار کی وجہ سے ہی میں نے آپ سب سے جلد مشورہ مانگا ہے........اب آپ سبھی بتائیں بتائیں کے اگلہ قدم کون سا مناسب رہے گا.........؟

رسالہ اور ویب سائٹ کی بات اس لیئے کی تھی کہ جب تک لا تعداد ممبرز نہ ہو ں گے ہم اکیلے کچھ نہ کر سکیں گے......کیو نکہ اس مقصد کی تکمیل کے لیئے سب لوگوں کا اس میں شامل ہونا ضروری ہے .......اور تعداد تبھی بڑھے گی جب سب تک اس کی آواز پہنچے گی....اور آواز تبھی پہنچے گی جب ہم میڈیا کے کسے شعبے کو اختیار کریں گے....
 
طالوت

محفلین
میرا مشورہ موجود ہے اس میں مزید اضافہ یوں کر لیجیئے کہ فی الحال اسے اس فورم تک محدود رکھیئے جب مناسب اور قابل قدر مواد جمع ہوجائے اور معقول ممبران کی معقول تعداد ہو جائے تو پھر اسے کسی اور طرف منتقل کیجیئے گا۔۔۔

اس میں عملی جد و جہد کہاں ہے........؟
 
طالوت

محفلین
بھائی پہلے طریقہ کار تو وضع کر لیں وہ نقشے تو تیار کر لیں جن پر عملی طور پر چل کر آپ منزل تک جا سکیں ۔۔۔
وسلام
 
خورشیدآزاد

محفلین
فاروقی صاحب میں نےآپ سے پہلےبھی کہا تھا کہ آپ نے ایک بنیادی لازمی مرحلہ Skip کردیایعنی اپنے گھر پاکستان اور اس سے بھی پہلے اپنی گلی محلہ اور شہر گاؤں سےکسی بھی تحریک کی بنیاد ڈالنا- دوسری بات/خامی جومیں اب محسوس کررہا ہوں وہ ہے آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کرنا کیا چاہتےہیں ؟ اگر آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کا لاحہِ عمل کیا ہوگاتو آپ دوسروں کو کیسے قائل کرسکیں گے کہ وہ آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں؟

رسالہ اور ویب سائٹ کی بات اس لیئے کی تھی کہ جب تک لا تعداد ممبرز نہ ہو ں گے ہم اکیلے کچھ نہ کر سکیں گے......کیو نکہ اس مقصد کی تکمیل کے لیئے سب لوگوں کا اس میں شامل ہونا ضروری ہے .......اور تعداد تبھی بڑھے گی جب سب تک اس کی آواز پہنچے گی....اور آواز تبھی پہنچے گی جب ہم میڈیا کے کسے شعبے کو اختیار کریں گے....

اردومحفل فورم بھی میڈیاکا ایک شعبہ ہےناکہ ممبران کا بھرتی کیمپ-

میرا مشورہ ہے اگر آپ کے پاس “واقعی” کوئی اعلٰی منصوبہ ہے تو پہلےآپ سنجیدگی کے ساتھ اپنے منصوبےکا یہاں اپنی تحریک کے ممبران کی مدد سےایک ابتدائی مسودہ بنائیں اور اس پر کم از کم تین سے چھ ماہ کے عرصے کے لیے تبادلہ خیال اور بحث کریں اردومحفل سمیت تمام اردو فورم پراس مسودے پرہر عام وخاص سے رائے لیں اور کھلے دل کے ساتھ لوگوں کے مشورے اور آراہ برداشت کریں جو بلا شبہ منفی بھی ہوں گی اور مثبت بھی اور پھراس تمام گفت وشنید کی روشنی میں آخری مسودہ بنائیں اور اس مسودے کی روشنی میں تمام ممبران مل جل کر فیصلہ کریں کہ آپ اپنے منصوبے کوعملی جامہ پہنا سکتے ہیں یا نہیں- اگر فیصلہ ہاں میں ہوتو اسی مسودے کی بنیاد پر اپنی تحریک کا نام رکھیں اورجو اراکین آپ کے ساتھ ہیں ان کو زمہ داریاں دیں اور ایک کمیٹی بنائیں اسی مسودے کی روشنی میں تحریک کا آئین اور مقاصد کو تحریری شکل دے۔

پھر تحریک کا ہر ممبر اپنے گلی اور محلے سے شروع کرے-
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فاروقی صاحب میں نےآپ سے پہلےبھی کہا تھا کہ آپ نے ایک بنیادی لازمی مرحلہ Skip کردیایعنی اپنے گھر پاکستان اور اس سے بھی پہلے اپنی گلی محلہ اور شہر گاؤں سےکسی بھی تحریک کی بنیاد ڈالنا- دوسری بات/خامی جومیں اب محسوس کررہا ہوں وہ ہے آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کرنا کیا چاہتےہیں ؟ اگر آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کا لاحہِ عمل کیا ہوگاتو آپ دوسروں کو کیسے قائل کرسکیں گے کہ وہ آپ کے ساتھ شام ہوجائیں؟

-

السلام علیکم سر جی ہم نے یہ نہیں پوچھا کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم یہ پوچھ رہے ہیں کون سا طریقہ کار اپنایا جائے کرنا کیا ہے یہ تو ہم نے پہلے ہی بتا دیا ہے کے اسلامی دینا میں اتحاد ختم ہو رہا ہے اس کو بحال کرنا ہے آپ سے مشورہ اس بات کا لے رہے ہیں کہ کس طریقہ سے کام کیا جائے
محسن بھائی آپ کی بات سے اتفاق کروں گا پہلے لوگون کے ذہیں تبدیل کرنے ہونگے اس پر ہم کام کر رہے ہیں اور انشاءاللہ آپ جیسے محلص دوست ہمارے ساتھ ہوئے تو جلد کامیاب ہو جائے گے
طالوت بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے اگر محفل کے منتظمین ہماری مدد کریں تو ہمیں اس سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ہم اس کام کو محفل تک محدود نہیں رکھ سکتے اس طرح ہمیں سب اردو فورمز سے بات کرنا پڑے گی لیکن پہلا قدم ہم نے محفل سے اٹھایا ہے اس لے محفل کے منتظمین سے درخواست ہے وہ اس پر رائے دیں

خورشیدآزاد آپ کی دوسری بات ٹھیک ہے لیکن ہم بات چیت سامنے بیٹھ کر نہیں کر سکتے جتنے بھی ممبرز ہیں وہ محتلف شہروں سے ہیں سب سے ایک ساتھ فون پر بھی بات نہیں ہو سکتی فورمز اور جریدہ ہی ایک راستہ ہے جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے رابطے پر رہے سکتے ہیں

ہم نے ایک عزم کیا ہے ”اتحادِ اسلامی “ کا اور ہم انشاءاللہ اس پر عمل بھی کریں گے اور اللہ ہمیں کامیاب کرے گا آپ سب دوستوں ، بہین ، بھائیوں کی دعاؤں اور مدد کی ضرورت ہے
خرم شہزاد خرم
 
خورشیدآزاد

محفلین
السلام علیکم سر جی ہم نے یہ نہیں پوچھا کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم یہ پوچھ رہے ہیں کون سا طریقہ کار اپنایا جائے کرنا کیا ہے یہ تو ہم نے پہلے ہی بتا دیا ہے کے اسلامی دینا میں اتحاد ختم ہو رہا ہے اس کو بحال کرنا ہے آپ سے مشورہ اس بات کا لے رہے ہیں کہ کس طریقہ سے کام کیا جائے

خورشیدآزاد آپ کی دوسری بات ٹھیک ہے لیکن ہم بات چیت سامنے بیٹھ کر نہیں کر سکتے جتنے بھی ممبرز ہیں وہ محتلف شہروں سے ہیں سب سے ایک ساتھ فون پر بھی بات نہیں ہو سکتی فورمز اور جریدہ ہی ایک راستہ ہے جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے رابطے پر رہے سکتے ہیں

ہم نے ایک عزم کیا ہے ”اتحادِ اسلامی “ کا اور ہم انشاءاللہ اس پر عمل بھی کریں گے اور اللہ ہمیں کامیاب کرے گا آپ سب دوستوں ، بہین ، بھائیوں کی دعاؤں اور مدد کی ضرورت ہے
خرم شہزاد خرم

جناب یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ اسلامی دنیا میں اتحاد ختم ہو رہا ہےاور یہ بھی ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ اس کو بحال کیا جائے لیکن کیسے یہی تو وہ جگہ جہاں سب کی سوئی اَٹک جاتی ہے۔ بہرحال لگے رہو۔۔۔۔۔۔۔
 
فاروقی

معطل
فاروقی صاحب میں نےآپ سے پہلےبھی کہا تھا کہ آپ نے ایک بنیادی لازمی مرحلہ Skip کردیایعنی اپنے گھر پاکستان اور اس سے بھی پہلے اپنی گلی محلہ اور شہر گاؤں سےکسی بھی تحریک کی بنیاد ڈالنا- دوسری بات/خامی جومیں اب محسوس کررہا ہوں وہ ہے آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کرنا کیا چاہتےہیں ؟ اگر آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کا لاحہِ عمل کیا ہوگاتو آپ دوسروں کو کیسے قائل کرسکیں گے کہ وہ آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں؟

السلام علیکم

جناب کوئی مرحلہ مس نہیں ہوا ابھی تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ جس نقطہ نظر سے کہہ رہے ہیں کہ اپنے ذاتی گھر اور گلی محلے سے شروع کرنا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔میرے محترم آپ اگر گہرائی سے سوچیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مشورہ اور خیالات کا تبادلہ ہمیشہ ان کے علم رکھنے والے حضرات اور سمجھ بوجھ والے حضرات سے کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس طرح کی فضاء آج مسلمانوں میں پیدا ہو چکی ہے اس کے لیئے اگر میں 20سال بھی اپنے گھر اٹھاد کی تبلیغ کرتا رہوں تو میری کوئی نہیں سننے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک درست چیز کا ماننے والا اگر ایک ہو تو نقار خانے میں وہ طوطی ہی شمار ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر ایک درست چیز کو سمجھنے والے وافر ہوں تو لامحالا ان کی بات دوسروں پر مثبت اثر کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔مثال کے طور پر آپ کسی سے ناراض ہوں اور ایک شخص آپ کو آ کر منانے کی کوشش کرے تو میرے خیال سے آپ پر وہ اثر نہیں ہو گا جو دس آدمیوں کے آنے پر ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کسی سے مشورہ کرنے سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ مشوراہ لینے والا خود اس چیز کو کرنے کا اہل نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں صرف اپنی بات کروں گا تو چند ایک مجھ سے اتفاق کریں گے لیکن کچھ ممبران کے خیالات مجھ سے مختلف ہوں گے تو یہاں سے معاملہ اتفاقی نہیں رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ میں نے ویب سائٹ اور رسالے کے بارے میں بات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو صرف اسی لیئے تاکہ اتفاق رائے ست آگے کی طرف قدم بڑھایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نا کہ جو میرے ذہن میں آئے میں اسے دوسروں پر ٹھونستا پھروں۔۔۔۔۔۔۔۔

اردومحفل فورم بھی میڈیاکا ایک شعبہ ہےناکہ ممبران کا بھرتی کیمپ-

میرا مشورہ ہے اگر آپ کے پاس “واقعی” کوئی اعلٰی منصوبہ ہے تو پہلےآپ سنجیدگی کے ساتھ اپنے منصوبےکا یہاں اپنی تحریک کے ممبران کی مدد سےایک ابتدائی مسودہ بنائیں اور اس پر کم از کم تین سے چھ ماہ کے عرصے کے لیے تبادلہ خیال اور بحث کریں اردومحفل سمیت تمام اردو فورم پراس مسودے پرہر عام وخاص سے رائے لیں اور کھلے دل کے ساتھ لوگوں کے مشورے اور آراہ برداشت کریں جو بلا شبہ منفی بھی ہوں گی اور مثبت بھی اور پھراس تمام گفت وشنید کی روشنی میں آخری مسودہ بنائیں اور اس مسودے کی روشنی میں تمام ممبران مل جل کر فیصلہ کریں کہ آپ اپنے منصوبے کوعملی جامہ پہنا سکتے ہیں یا نہیں- اگر فیصلہ ہاں میں ہوتو اسی مسودے کی بنیاد پر اپنی تحریک کا نام رکھیں اورجو اراکین آپ کے ساتھ ہیں ان کو زمہ داریاں دیں اور ایک کمیٹی بنائیں اسی مسودے کی روشنی میں تحریک کا آئین اور مقاصد کو تحریری شکل دے۔

پھر تحریک کا ہر ممبر اپنے گلی اور محلے سے شروع کرے-

اردومحفل فورم بھی میڈیاکا ایک شعبہ ہےناکہ ممبران کا بھرتی کیمپ- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ سے آپکی کیا مراد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

مسودہ تو تب بنے گا جب سب کسی بات پر متفق ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت سارے ممبران تو ابھی اسے جذباتی ابھال اور بچوں کا کھیل سمجھ کر کھیلنے کی کوشش نہیں کر رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب ہم مل کر قدم بڑھائیں گے تو آپ دیکھیئے گا بہت سارے اخباب اسے ایک سنجیدہ بات کے طور پر لیں گے اور ہم سے قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ چھ ماہ کی بات کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ممبران ابھی عملی قدم اٹھانے پر مصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کے مطابق تھیوری کا کام بہت پہلے ہو چکا ہے اب قصے کہانیوں کی نہیں بلکہ عملی کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالانکہ انہیں یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ جب تک ہماری اپنی کوئی تھیوری نہ ہو گی کوئی بھی ہمارے ساتھ شامل نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی تھیوریوں اپنے خیالات پہ عمل کرنا آسان ہوتا ہے یا کسی کی تھیوری اور کسی کے فیصلے پر،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

اور میرے خیال سے اگر میں اس سلسلے میں مخلص نہ ہوتا تو کسی سے ایسا مشورہ کرنے کی یا رائے لینے کی ضرورت محسوس کرتا...........؟
میرا ذہن جہاں تک کام کرتا ہے وہ یہی ہے کہ ہم اسلامی اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر پہلا قدم ہی اتفاق رائے سے قائم نہیں ہو گا تو آپ سوچ سکتے ہیں ہم پہلے قدم پر ہی منہ کتے بل ہوں گے......

کام ٹھیک طرح سے شروع ہونے پر سب پر مختلف ذمہ داریاں بھی لاگو ہوں گی اور سب کو ان کی کار کردگی کے مطابق عہدہ وغیرہ بھی ....اور یہ عہدہ وغیرہ کسی کو کسی سے ممتاز نہیں کرے گا بلکہ تنظیمی لحاظ سے ہو گا تا کہ تا کہ کسی مرحلے پر کوئی خلا نہ رہ جائے..... ......والسلام علیکم
 
مغزل

محفلین
یہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا نظر نہیں آتا،
ویسے مجھے یہ توبتا یا جائے کہ اس ’’ اتحاداسلامی ‘‘ کا منشور کیا ہے ؟
کیا آپ اس سے تفرقہ پرستوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے ؟
یا پھر کسی زبانی جمع خرچ کے بعد ہم پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ جائیں گے۔
 
اتحاد اسلامی میں کونسے مسلک شریک ہونگے۔ ایک کتاب پڑہی تھی صدیقی ٹرسٹ کی جس میں جس میں چار مسلکوں کے علاوہ کوئی شریک نہیں تھا۔
 
فاروقی

معطل
اتحاد اسلامی میں کونسے مسلک شریک ہونگے۔ ایک کتاب پڑہی تھی صدیقی ٹرسٹ کی جس میں جس میں چار مسلکوں کے علاوہ کوئی شریک نہیں تھا۔
[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]
مسلک تو ظہور صاحب چار ہی ہیں ...........

1:: امام اعظم ابو حنیفہ کے پیروکار

2:: امام احمد بن حنبل کے پیرو کار

3:: امام شافعی کے پیرو کار

4:: امام مالک کے پیرو کار

اور جو بھی ان میں سے کسی مسلک کو مانتا ہے وہ فرقہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو اتحاد اسلامی میں کوئی تفرقہ بازی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں سب ۔۔۔۔۔۔جنہوں نے کلمہ پڑا ہے ۔۔۔اور شرک سے پاک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔وہ مسلمان ہیں ۔۔۔۔۔۔۔باقی اتحاد اسلامی میں کسی مخصوص فرقہ یاگروہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
[/font]
 
طالوت

محفلین
[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]
مسلک تو ظہور صاحب چار ہی ہیں ...........
1:: امام اعظم ابو حنیفہ کے پیروکار 2:: امام احمد بن حنبل کے پیرو کار 3:: امام شافعی کے پیرو کار 4:: امام مالک کے پیرو کار

:) :) :)
وسلام
 
Top