فورم کے پیغامات آف لائن ایڈٹ کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے آف لائن فورم ایڈیٹر میں چند تبدیلیاں کرکے اسے دوبارہ اپلوڈ کر دیا ہے۔ اب اس میں وی بلیٹن کی سمائلیز شامل کر دی گئی ہیں۔ آف لائن فورم ایڈیٹر بنیادی طور پر اردو ایڈیٹر لائٹ ہی ہے جس میں فورم کے بی بی کوڈ اور سمائلیز شامل کرنے کی سہولت شامل کر دی گئی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے آف لائن رہتے ہوئے فورم کے پیغامات نہ صرف ایڈٹ کیے جا سکتے ہیں بلکہ انہیں فائل میں سیو بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ اپنا فورم پر لاگ ان سیشن ختم ہونے کی فکر کیے بغیر آف لائن رہتے ہوئے طویل پوسٹس لکھ سکتے ہیں اور اس کے مکمل ہونے پر آن لائن آ کر اسے پوسٹ کر سکتے ہیں۔

offline_editor.jpg

آف لائن فورم ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی کیا ایسا ممکن ہے کہ فائل ان زپ کرنے کے بعد ایک عام صارف کو صرف ایڈیٹر لانچ کرنے والی فائل نظر آئے باقی سب hidden ہوں؟
اگر ایسا ہو تو نئے بندے کے لیے آسانی ہوجائے گی وگرنہ تو کافی مشکل ہے کہ کونسی فائل پر کلیک کیا جائے تاکہ ایڈیٹر لانچ ہوجائے۔
 

فیصل خان

محفلین
یہ ڈائون نہیں ہو رہا ،کوئی کہیں اور اپلوڈکر کے شیئر کر سکتا ہے ۔ درج ذیل مسئلہ آرہا ہے۔
The VBulletin administrator has disabled the Links and Downloads Manager. Unable to continue.
 

دوست

محفلین
آج کل فورم پر مسائل کی وجہ سے موڈز اور ہیکس ہٹائے ہوئے ہیں۔ اس لیے یہ ایرر آرہا ہے۔
 

راقم

محفلین
بہت کام کا سافٹ ویئر تھا لیکن ڈاؤن لوڈ ایرر کی وجہ سے میں ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکا۔
اگر کوئی بھائی یا بہن اس کا لنک دے دے تو مہربانی ہو گی۔
 

راقم

محفلین
السلام علیکم،نبیل بھائی!
ربط اب درست ہے۔ میں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
والسلام
 
السلام علیکم نبیل

اسے کیا صرف اردو ویب پہ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے یا کہیں اور کسی دوسرے فورم پہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ میں نے ابھی اس کو استعمال نہیں کیا اور سستی کی وجہ سے سوال پہلے کر دیا ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسط، یہ آف لائن فورم ایڈیٹر ہے اور اس کا کسی فورم سے آن لائن رابطہ نہیں ہوتا۔ اس کے ذریعے آپ کو ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن میں فورم کے ایڈیٹر کی سہولت مل جاتی ہے جس میں آپ نہ صرف اردو لکھ سکتے ہیں بلکہ مختلف بی بی کوڈز اور سمائلیز بھی لگا سکتے ہیں۔ ایک اور بڑا فائدہ اس کا یہ بھی ہے کہ اس میں مدون کیے گئے مواد کو آپ کسی فائل میں محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایڈیٹر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو طویل مراسلات تحریر کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے وہ آن لائن جائے بغیر اپنا مضمون مکمل کر سکتے ہیں۔ لیکن پوسٹ کرنے کے لیے کاپی پیسٹ ہی کرنا پڑے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب گرامی! دیا گیا ربط 404 ایرر دے رہا ھے۔ اگر کسی کے پاس کوئی اور رابطہ ہو تو مہیا کر دیجئے۔ نوازش ھوگی
 
Top