پیسے ہمارے خریداری آپ کی

سارا

محفلین
ان سے میں آپ کو ہی کپڑوں کے 2 جوڑے امی سے منگوا کر گفٹ کر دیتی ہوں۔۔;)

اب 15 ہزار روپے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ میرے پاس آ گئے ہیں۔ اور میں جا رہا ہوں گھر کا سودا سلف لانے مہینے بھر کا، یہی دالیں، گھی، آٹا، چینی وغیرہ وغیرہ، مشکل ہی کہ اس پیسوں میں مہینے بھر کا سوکھا سودا آئے۔

یہ لیں خرم اب آپ 15000، اب دیکھتا ہوں آپ کیا خریداری کرتے ہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی بہت شکریہ میں کچھ نہیں خریدوں گا بس پیسے اپنے پاس رکھ لوں گا 15000 میں نے کبھی دیکھے نہیں‌چلو ایک ساتھ دیکھنے کو تو ملے گے نا:grin:
اس میں نے 5000 ہی دوں گا 1000 اپنے پاس رکھوں گا
 

سکون

محفلین
ویسے یہ بیس ہزار میں جو آپ کتاب چھپوا رہے ہیں اس کا ایڈوانس دے دیتا ہوں اس طرھ سے اپ کی کتاب بھی اآجائے گی اور ہم پڑھ لیں گے
اگلے کے لئے
100000
 

شمشاد

لائبریرین
ہونڈا اکارڈ بیس لاکھ کی ہے اور پجارو غالباً پچاس پر پہنچ چکی ہے۔

ایک لاکھ میں یہ ہو سکتا ہے کہ ایڈوانس جمع کروا دوں۔

پھر ایک لاکھ
 

شمشاد

لائبریرین
جی بہت شکریہ میں کچھ نہیں خریدوں گا بس پیسے اپنے پاس رکھ لوں گا 15000 میں نے کبھی دیکھے نہیں‌چلو ایک ساتھ دیکھنے کو تو ملے گے نا:grin:
اس میں نے 5000 ہی دوں گا 1000 اپنے پاس رکھوں گا

15000 میں سے 5000 دے دیئے، 1000 خود رکھ لیے، باقی 9000 ہزار کیا کیئے؟ حساب کتاب صحیح کر لیں نہیں تو اے جی پی آر والوں نے آڈٹ کے دوران پکڑ لینا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
15000 میں سے 5000 دے دیئے، 1000 خود رکھ لیے، باقی 9000 ہزار کیا کیئے؟ حساب کتاب صحیح کر لیں نہیں تو اے جی پی آر والوں نے آڈٹ کے دوران پکڑ لینا ہے۔

ہا ہا ہا میں نے اپنی طرف سے 10000 ہزار لکھے تھے پتہ نہیں‌ایک 0 کہاں گیا خیر شکریہ آپ کی وجہ سے بچ گیا
 

ساجداقبال

محفلین
تیلے شاہ کی عینک پتہ نہیں کہاں رہ گئی تھی کہ روپوں پر انہیں قائد نظر نہ آئے، سو میں نے لے لئے یہ ایک لاکھ روپے۔
کاروبار کو جی چرایا۔ 4 یوپی ایس لئے لاہور سے اور اب اسلام آباد میں انہیں‌منافع پر بیچوں گا۔ تاہم بے فکر رہیں‌ آپکے لئے 25ہزار دوست کے قرض‌ لے لئے ہیں۔
25 ہزار اگلے صارف کیلیے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
25ہزاد کیا بات ہے ویسے بھی محفل کی سالگرہ ہے تو محفل کے لیے کوئی گفٹ لیتے ہیں 25 ہزار سے جتنے بچ گے وہ آنے والے رکن کے لیے
 

سکون

محفلین
ارے خرم بھائی ایسے گھپلا نہ مارا کریں نہ حساب ٹھیک رکھا کریں اب مجھے کیا پتا کہ میرے اکاونٹ میں آپ نے کتنے پیسے دیئے ہیں
خیر
19000 آنے والے کے لئے
 

سارا

محفلین
امی کو بھیج دیتی ہوں کہ میرے لیے پاکستان سے کپڑے 'جیولری' جوتے'کتابیں لے آئیں۔۔۔۔

500‌ڈالرز
 

سکون

محفلین
واھ بھئی واھ ویسے میں نے پر سوں ہی ایک لیپ ٹاپ کا پتا کیا تھا وہ ساڑھے 500ٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕ ڈالر کا مل رہا تھا ا ب میں 50ڈالر کہاں سے لاوں کہ خرید لوں کاش کہ آپ مجھے ساڑھے پانچ سو ڈالر دیتے اوکے اگر میں کچھ نہیں
خرید سکا تو آ پ کے لئے بھی ایسا کچھ کرتا ہوں ویسے ااااپ ہیں تو بہت سیانی لیکن دیکھتا ہوں
اپ کے لئے
1 روپیا خرید لیں اب کچھ خرید کہ دکھایئں :)
 

سارا

محفلین
اب پتا نہیں پاکستان میں آجکل ایک روپیہ چل رہا ہے یا نہیں لیکن اگر چل رہا ہے تو ایک کینڈی‌آسانی سے مل جائے گی انشا اللہ۔۔وہ میں خود نہیں کھاؤں گی کسی بچے کو دے دوں گی۔۔:rolleyes:

اگلے رکن کے لیے 100 ڈالر
 

شمشاد

لائبریرین
ایک روپے کو گڑھا کھود کر دبا دیا ہے، اب روزانہ اس کی آبیاری کروں گا، دیکھتا ہوں کتنے دنوں میں پودا نکلتا ہے اور پھل کب لگتا ہے۔
پہلے تو ایک ایک روپے والے سکے لگیں گے پھر پانچ روپے والے پھر نوٹ لگنے شروع ہوں گے، جب پانچ پانچ ہزار والے نوٹ لگنے شروع ہوں گے پھر دیکھوں گا۔

12 ہزار روپے اگلے رکن کے لیے۔
 
Top