دیوناگری رسم الخط سیکھنا اب بہت آسان

حیدرآبادی

محفلین
ہندی زبان

ہندوستان / بھارت / انڈیا کی قومی زبان ہے۔ حکومتی سطح پر جو زبان بولی جاتی ہے وہ زیادہ تر سنسکرت آمیز ہے لہذا ہندوستانی معاشرے میں مقبول نہیں ہے۔

عوامی سطح پر جو زبان مقبول عام ہے عموماً اسے ہی ہندی یا ہندوستانی زبان کا لقب دیا گیا ہے۔ اور یہی زبان درحقیقت عام بول چال کی اردو زبان ہے۔ صرف رسم الخط کا فرق ہے۔


ہندی رسم الخط ، جسے "دیوناگری" رسم الخط بھی کہا جاتا ہے ، انگریزی رسم الخط کی طرح دائیں سے بائیں لکھا جاتا ہے۔


دیوناگری رسم الخط ، سیکھنے میں اتنا مشکل کام نہیں ہے۔

دیوناگری میں vowels کی تعداد : 11

دیوناگری میں consonants کی تعداد : 33


ذیل میں ایک بہترین ویب سائیٹ کا لنک دیا جا رہا ہے ، جہاں پر فلیش ٹیٹوریل کے ذریعے آسان طریقے سے دیوناگری رسم الخط سکھائی جا رہی ہے۔

ہندی زبان سیکھنے کے شائقین اس سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مسئلہ ہو تو یہاں ضرور پوچھیں کہ ہم اس رسم الخط کے بھی ماہر ہیں۔




***

اگر آپ دیوناگری لکھنا سیکھنا چاہتے ہوں تو یہ لیجئے :‌ ایک اور بہترین سائیٹ



اس سائیٹ کی خوبی یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔

اس کے ٹکسٹ ایریا (textarea) بکس میں آپ رومن الفاظ میں لکھئے تو آپ کے سامنے خود بہ خود دیوناگری رسم الخط میں لکھا آ جائے گا اور جس کو آپ کسی بھی جگہ copy/paste کر سکیں‌ گے !


1۔ مثال کے طور پر ہم‌ نے لکھا تھا : salam

دیوناگری میں اس طرح لکھا آیا : सलाम


2۔ ہم نے لکھا تھا : haiderabadi

دیوناگری میں اس طرح لکھا آیا : हैदराबादी


3۔ ہم نے لکھا تھا : hyderabadi

دیوناگری میں اس طرح لکھا آیا : हयदेराबादी


نوٹ :

مثال نمبر :2 اور مثال نمبر:3 میں‌ سے درست دیوناگری لفظ ، مثال نمبر:2 میں‌ ہے !!
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر حیدرآبادی۔ میں نے اس موضوع کو تعلیم و تدریس کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔
 

عندلیب

محفلین
حیدرآبادی صاحب کا شکریہ۔
ہندی مجھے بھی اچھی آتی ہے۔ لیکن مجھے یونیکوڈ کا پتا نہیں تھا۔ اب اس سائیٹ سے ہندی کی۔بورڈ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیا ہے۔

ہندی زبان سیکھنے کے متعلق میں بھی ایک نیا دھاگہ شروع کروں گی (بشرطیکہ محفل کے ساتھی دلچسپی دکھائیں :) )

ہندی یونیکوڈ میں چند مزید نام یہ بھی ملاحظہ فرمائیں :
नबील (nabeel)
ज़ैक
मोहसिन हिजाज़ी (mohsin hijazy)
मोहसिन हिजाज़ई (mohsin hijazi)
दोस्त (dost)
सुक़्न्वर (suqnwar)
सुखनवर (sukhanwar)
इब्न सयीद (ibn sayeed)
काशिफ मजीद (kashif majeed)
शाकिर उल क़ाद्री (shakir ul qaadree)
अंदलीब (andleeb)


سرخ رنگ میں جو نام ہیں ، ہندی میں ان کے ہجے غلط ہیں۔
زیک کا نام رومن میں کسی بھی طرح لکھ لیں ، ہندی میں ہجے غلط ہی آئیں گے۔ صحیح ہجے وہی ہیں جو لکھے گئے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ ہندی بھی سیکھنی ہی پڑے گی۔
میرے والد صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ہندی کا سرٹیفیکٹ کورس کیا تھا تاکہ وہ ہندوستان سے آئے ہوئے خطوط پڑھ سکیں۔ اس کورس کے بعد ان کی استعداد اتنی ہوگئی ہے کہ پہلے وہ تمام خط کا اردو میں ترجمہ لکھتے ہیں اور اس کے بعد اسے پڑھتے ہیں۔ :)
 

عندلیب

محفلین
نبیل بھائی !
ہندی سیکھ ہی لیں۔ بہت آسان ہے۔ صرف حروف سے واقفیت رکھنا پڑتی ہے۔ باقی اردو میں سوچنا اور لکھنا صرف رسم الخط تبدیل کر کے :)۔ ہندی سیکھنے کے مشورے کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں۔ سب سے بڑی وجہ تو وہ کہ محفل کے ساتھی صرف رسم الخط کی تبدیلی کے ذریعے اور آسان فہم اردو میں ہمارے انڈیا کی ایک کثیر عوامی تعداد (مسلم + غیر مسلم) تک اردو ادب اور اسلامی تعلیمات کو پہنچا اور پھیلا سکتے ہیں چاہے وہ بلاگ کے ذریعے ہو یا ویب سائیٹس / فورمز کے ذریعے۔
میں تمام دلچسپی رکھنے والوں سے اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی گذارش کروں‌ گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عندلیب۔ میں اپنے علم میں اضافے کی خاطر ہندی ضرور سیکھنا چاہوں گا، لیکن ایسا ہرگز نہیں چاہوں گا کہ یہ اردو رسم الخط کی قیمت پر ہو۔
 

عندلیب

محفلین
ارے نبیل بھائی آپ بھی کیسی بات کرتے ہیں۔ زبانوں کی اہمیت اور افادیت تو رسم الخط کی بنیاد پر ہے۔ یہ تو کبھی نہیں ہو سکتا کہ اردو کے اصل رسم الخط سے گریز کا مشورہ ہی دیا جائے :(۔ وہ ساتھی جو دوسری زبانوں کو سیکھ کر اپنی زبان کے علم کو دیگر زبان میں نقل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ان کو اس جانب متوجہ کرنا مقصد رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہندی کے لیے میرا کی بورڈ شاید انتر نیٹ پر پہلا تھا۔ اور اب بھی کیوں کہ پرانے کی بورڈ وسٹا پر کام نہیں کرتے، اس لئے اب تک میں نے وسٹا کمپیٹبل کی بورڈ بھی نہیں دیکھا ہے ہندی کا۔ الا میرے اپنے کی بورڈ کے۔
اس کو دیکھیں:
http://www.esnips.com/doc/08d1170e-8279-44e6-8d2b-6b3ac7314354/SwaraV
 

محسن حجازی

محفلین
عندلیب ہندی سیکھنے کا میں بہت خواہش مند ہوں اور مقتدرہ میں قیام کے دوران اپنے کچھ واقعات ہندی صوتی کی بورڈ کے ذریعے لکھا کرتا تھا اور پھر خود ہی پڑھ کر اپنی 'حرف شناسی' پر خوش ہوا کرتا تھا۔ کی بورڈ وہی تھا اعجاز انکل والا۔:)
 

حسن نظامی

لائبریرین
عندلیب بہت مفید معلومات مہیا کیں آپ نے ۔۔

جہاں تک میرا خیال ہے اردو کو ابتداء میں ہندوی ، ریختہ اور پھر اردو کا نام دیا گیا۔
شاید کوئی مہربان اس کی وضاحت کر سکیں ۔

میں سنسکرت زبان کی تلاش میں ہوں جس کا ذکر ابو ریحان البیرونی نے کیا ہے۔ کیا وہ زبان سیکھنے کی کوئی صورت ہے ۔۔؟؟
 

الف عین

لائبریرین
موجودہ سرکاری ہندی قطعی وہ نہیں ہے جو عوامی زبان رہی ہے ہنددوستان کی۔ یہی مصنوعی زبان ہے، لیکن کیوں کہ نئی نسل اب شروع سے یہی زبان ہنی کے طور پر جانتی ہے، اس باعث اب اسی مصنوعی زبان کو ہندی کہا جانے لگا ہے۔ ورنہ اصل ہندی، ہندوستانی اور بول چال کی اردو ایک ہی زبان کے مختلف نام ہیں۔۔۔ وہی زبان جو ہنوستانی فلموں میں ہوتی ہے جسے ہندی فلمیں کہا جاتا ہے۔ اسی زبان میں پہلے ادب ککی تلیق ہوئی تو ہندی کہا گیا، پھر ریختہ کہا گیا۔ پھر اردو، کھڑی بولی، ہندی بھی۔ مہاتما گاندھی اس مصنوعی زبان کے حق میں نہیں تھے، ان کا خیال تھا کہ فارسی اور دیو ناگری دونوں سکرپٹ میں ہندوستانی کو سرکاری زبان قرار دیا جائے۔
ایک اور غلط فہمی۔۔ ہندی یہاں کی سرکاری زبان ہے، قومی زبان نہیں،، قومی زبانیں تو یہاں کی ساری زبانیں ہیں، بشمول اردو
 

الف عین

لائبریرین
عندلیب بہت مفید معلومات مہیا کیں آپ نے ۔۔

جہاں تک میرا خیال ہے اردو کو ابتداء میں ہندوی ، ریختہ اور پھر اردو کا نام دیا گیا۔
شاید کوئی مہربان اس کی وضاحت کر سکیں ۔

میں سنسکرت زبان کی تلاش میں ہوں جس کا ذکر ابو ریحان البیرونی نے کیا ہے۔ کیا وہ زبان سیکھنے کی کوئی صورت ہے ۔۔؟؟
اس کو دیکھیں:
http://acharya.iitm.ac.in/sanskrit/lessons.php
http://www.vedamu.org/sankrit/sankritmain.asp
http://www.ukindia.com/zip/zsan01.htm
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ حیدرآبادی صاحب
دل موہ لیا آپ نے۔۔ اس کارِ نیک سے
अदब मुःत्र्म हयडराबाड़ी शःब
स्लमत रोइये
ये कर-ए-नायक अंजाम दयने पर मुबारकबाद
मिीं.मिीं.म्य्हेल

اگر اس کا استعمال رومن کی بجائے اردو فونیتیک کی بورڈ سے منسلک کردیا جائے
اور یہ اور پش قدمی ہوگی۔
کیا ایسا ممکن ہے ؟؟
 
Top