دیوناگری رسم الخط سیکھنا اب بہت آسان

الف عین

لائبریرین
کس کی بورڈ سے لکھا ہے یہ مغل؟
کی بورڈس عسام طور پر اس طرح بنایا جاتا ہے کہ آپ کو کم از کم یہ احساس ہونا چاہیے کہ ہم کو کن حروف کو استعمال کرنا ہے متعلقہ زبان میں۔ اردو میں بھی ’سلام‘ لکھنا چاہیں تو رومن وہی ہوگی salam جس سے ’سَلِم‘ بھی برامد ہو سکتا ہے۔ اس لئے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ سلام لکھنے میں س، ل، الف اور م کی ضرورت ہے، اور ان حروف سے متعلق کنجیاں دبانی ہوں گی۔ مکمل رومن یا اردو میں اسی طرح لکھنے سے درست شکل نہیں آئے گی ہندی کی۔ یہ دیکھنا ہو گا کہ ہندی میں کوئی لفظ کس طرح لکھا جاتا ہے، اس کے بعد متعلقہ حرف والی کنجی دبانی ہو گی۔ اردو میں ’واؤ‘ کی‌آواز ہی کہیں پیش کی ہوگی، کہیں الٹے پیش کی، اور کہیں W کی۔ اردو کی طرح آپ ’دیکھو‘ لکھنا چاہیں گے تو یہاں واؤ نہیں، ’او‘ کی ماترا دینی ہوگی۔
 

مغزل

محفلین
جناب جناب ۔۔ اسی ضمن میں گزارش تھی کہ ایک مسلمہ معیار ترتیب دیا جائے ۔۔۔
رومن لکھنے کے کئی مروجہ معیارات ہیں جبکہ ۔۔ اردو فونیٹیک پر مشتمل معیار طے
کرنے پر یہ معاملہ سہل تر ہوجائے گا۔۔ مثلا مجھے اللہ لکھنا ہے ۔۔ تو میں اردو کی بنیاد پر i-l-lo کی نابیں چھوتا ہوں۔
جبکہ رومن میں مجھے allah کی نابیں دبانا پڑیں گی۔۔۔ لازمی سی بات ہے کہ دونوں میں ہندی شبد مختلف اور معانی بھی تبدیل
ہوجائیں گے۔۔۔۔۔ امید ہے آپ اس ضمن میں حوصلہ افزا جواب دیجئے گا۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے ابھی میں نے بہت لمبی پوسٹ لکھی تھی، لیکن اچانک غائب ہو گئی۔۔۔۔اب دوبارہ کیا لکھوں۔ بعد میں لکھتا ہوں۔
 
Top