تعارف محمد احمد ایک تعارف

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]دوستو ، ساتھیو، سنگیو ۔۔ اور مترو۔۔

میں نے یہ تھریڈ اس لیے بنا یا ہے کہ یہاں محمد احمد تشریف لائیں اور اپنا مکمل مفصل تعارف پیش کریں ۔۔

تو احمد بھیااب آبھی جائیں۔۔
[/FONT]
 

ایم اے راجا

محفلین
م م مغل صاحب شکریہ، محمد احمد صاحب سے ( اگر میں بھول نہیں رہا تو) میری ملاقات میرپورخاص میں عبید الرحمان عبید کی کتاب "جب زرد ہو موسم اندر کا" کی تقریبِ رونمائی کہ موقع پر ہوعی تھی اس سے پہلے میں انکی غزل اردو لائف ڈاٹ کام پر پڑھ چکا تھا اور مختصر تعرف بھی، میری ان سے ملاقات سرسری تھی شاید انھیں یاد بھی نہ ہو، بحرحال مجھے اور سب ادبی دوستوں کو انکے تعارف کا بیچینی سے انتظار ہے۔ شکریہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]دوستو ، ساتھیو، سنگیو ۔۔ اور مترو۔۔

میں نے یہ تھریڈ اس لیے بنا یا ہے کہ یہاں محمد احمد تشریف لائیں اور اپنا مکمل مفصل تعارف پیش کریں ۔۔

تو احمد بھیااب آبھی جائیں۔۔
[/FONT]

آداب مغل بھائی

آخر آپ ہمیں تعارفی چوپال میں گھسیٹ ہی لائے۔ اب جب اس لڑی کا آغاز ہو ہی گیا ہے تو جناب کچھ نہ کچھ تو لکھنا ھی ہوگا۔ انشاء اللہ آج یا کل ہی اپنے بارے می اختصار کے ساتھ بیان کیے دیتے ہیں۔ ویسے ہم نے مغل بھائی کو بہت سمجھایا کہ ہمارے تعارف میں ایسی کوئی خاص بات نہیں جس کے لیے با قائدہ لڑی کا آغاز کیا جائے یوں ہی ان چوپالوں میں آتے جاتے سب جان ہی جاتے۔

فی الحال دیکھتے ہیں کہ راجہ بھائی کیا کہ رہے ہیں۔۔۔


محمد احمد
 

محمداحمد

لائبریرین
م م مغل صاحب شکریہ، محمد احمد صاحب سے ( اگر میں بھول نہیں رہا تو) میری ملاقات میرپورخاص میں عبید الرحمان عبید کی کتاب "جب زرد ہو موسم اندر کا" کی تقریبِ رونمائی کہ موقع پر ہوعی تھی اس سے پہلے میں انکی غزل اردو لائف ڈاٹ کام پر پڑھ چکا تھا اور مختصر تعرف بھی، میری ان سے ملاقات سرسری تھی شاید انھیں یاد بھی نہ ہو، بحرحال مجھے اور سب ادبی دوستوں کو انکے تعارف کا بیچینی سے انتظار ہے۔ شکریہ۔

راجہ بھائی
آداب

ما شاء اللہ آپ کی یادداشت بہت خوب ہے، آپ ٹھیک کہ رہے ہیں میں بھائی عبیدالرحمٰن عبید کی کتاب "جب زرد ہو موسم اندر کا" کی تقریبِ رونمائی کے لئےاُن کے ساتھ میرپورخاص گیا تھا۔ وہاں پر میری کافی لوگوں سے سرسری ملاقات ہوئی تھی ۔ میری یادداشت اکثرمجھے شرمندہ کرنے کا انتظام کرتی رہتی ہے ۔ آپ سے بھی معذرت چاہوں گا۔ لیکن خوشی ہے کہ اس محفل کے ذریعے آپ سے دیرپا تعلقات استوار ہوں گے۔

میرا تعلق بھی میرپورخاص سے ہی ہے لیکن گذشتہ سات آٹھ برس سے کراچی میں مقیم ہوں۔

انشاء اللہ آپ سے ربط رہے گا۔۔۔۔

مخلص
محمد احمد
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اور کھُل جائیں گے دوچار ملاقاتوں میں۔۔۔ راجہ جی۔۔ شاباش۔۔۔ کریدتے رہیئے۔۔[/FONT]
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم میری طرف سے بھی محمد احمد صاحب خوش آمدید امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا بہت شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید قبلہ محمد احمد صاحب!
آپ کی خوبصورت غزل پڑھ کر آپ کے تعارف کا دھاگا ڈھونڈا تا کہ آپ سے شناسائی ہو سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے میں نے اب تک خوش آمدید نہیں کہا احمد صاحب کو۔۔۔ جب کہ ان کی غزل کو ’سمت‘ میں منتخب کرنے کی بات کر چکا ہوں۔۔ یہ تو ظلم ہوا۔
اب باقاعدہ خوش آمدید محمد احمد ۔۔ بلکہ اب صاحب غائب۔ کچھ تو بزرگی کا فائدہ اٹھاتا رہوں۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے میں نے اب تک خوش آمدید نہیں کہا احمد صاحب کو۔۔۔ جب کہ ان کی غزل کو ’سمت‘ میں منتخب کرنے کی بات کر چکا ہوں۔۔ یہ تو ظلم ہوا۔
ان ناقاعدہ خوش آمدید محمد احمد ۔۔ بلکہ اب صاحب غائب۔ کچھ تو بزرگی کا فائدہ اٹھاتا رہوں۔۔

الف عین صاحب،

آپ کا ظلم اور اُس کے ازالے میں آپ کے محبت بھرے خیر مقدمی کلمات اچھے لگے۔۔۔

اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دوستو!

آداب

کل بھی اس دھاگے میں اپنے تعارف کی گرہ باندھنے کی کوشش کی لیکن کافی کچھ لکھا ہوا حادثاتِ زمانہ کی نظر ہو گیا۔ آج پھر سے کوشش کرتے ہیں۔

سب سے پہلے تو ان تمام دوستوں کا تہِ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنی محبتوں اور خیر مقدمی کلمات سے نوازا۔۔

اور اب اس تعارف سے بھی جان چھڑا لی جائے۔ تو جناب نام میرا وہی ہے جو یوزر نیم ہے یعنی "محمد آحمد" کراچی میں رہائش پزیر ہوں اور ایک نجی ادارے میں ملازمت اختیار کی ہوئی ہے۔ اردو زبان اور اردو زبان سے محبت کرنے والوں سے بے حد اُنسیت ہے، اُردو ادب خاص طور پر اُردو شاعری مجھے بے حد عزیز ہے، یقیناً میری تمام تر محبتوں اور دلچسپیوں میں اُردو شاعری کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ کچھ ٹوٹے پھوٹے شعر بھی کہتا ہوں۔۔۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے شاعری کی دیوی مجھ سے کچھ خفا خفا ہے، لیکن آج ہی ایک پرانی غزل میں دو اشعار ٹانکیں ہیں۔۔۔

باقی مجھ میں وہ تمام خوبیاں اور خامیاں موجود ہیں جو ایک عام انسان میں ہوتی ہیں اور ہونی چاہیے۔ اپنے بارے میں لکھنا مجھے بہت عجیب لگتا ہے شاید خودشناسی کا عمل ابھی ابتدائی درجے میں بھی نہیں پنہچا، سو اسی لئے لکھنے کو کچھ نہیں ہے۔۔۔ دعا ہے کہ جو کچھ لکھا ہے وہ احباب کی طبیعت پر بار نہ ہو۔ یہی سب سے عمدہ تعارف ہے۔۔

مخلص
محمداحمد
 

مغزل

محفلین
بڑے صاحب۔۔ خوب انکسار برتتے ہو۔۔ اگر آپ کی تحریر کو من و عن مان لیا جائے تو مجھ ناچیز کی کوئی جگہ ہی نہیں بچتی//
 

ظفری

لائبریرین
میری طرف سے آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید ۔ معافی کا خواستگار ہوں کہ میں یہاں دیر سے آیا ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید محمد احمد صاحب!‌ ذرا یہ بھی بتائیے گا کہ آپ کے پسندیدہ شعرا کرام کون سے ہیں - عنائت ہوگی!
 
Top