روزانہ قدم

یاز

محفلین
مریم افتخار کی پوسٹ سے یاد آیا کہ مجھے گارمن کی گھڑی پہنتے نو سال ہو گئے۔ قدموں کے کچھ اعداد و شمار:

کل قدم: 2 کروڑ 75 لاکھ
اوسط روزانہ قدم: 8368
ایک دن کا ریکارڈ (مونٹریال میں): 38920
ایک ہفتہ کا ریکارڈ (فرانس میں): 151346
ایک مہینہ کا ریکارڈ: 426856
اتنے اقدام بلکہ اقدامات اٹھانے پہ ہم آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
اللہ کرے زورِ "قدم" اور زیادہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
28 کلومیٹر سے زائد کی ہائیک کی ایک دن لیکن قدم ریکارڈ نہیں ہوئے۔ معلوم نہیں آپ کا ریکارڈ توڑا یا نہیں
عین ممکن ہے ٹوٹ گیا ہو عین ممکن ہے کے نہ ٹوٹا ہو ۔ کیوں کہ میرا قدم پوائنٹ 7 میٹر کا بنتا ہے جو اس کے عین برابر ہے ۔
کیا عجب اتفاق ہے ۔
 

زیک

ایکاروس
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اے کاش شمشال سے واپسی پہ "قدم پیما" ہوتا ہمارے پاس بھی۔
نہیں معلوم کہ میرا بیک پیک کتنا تھا ، لیکن یہ یقین ہے کہ میرا اپنا وزن بنا بیک پیک کے ہی آپ اور آپ کے بیک پیک سے زیادہ ہو گا۔
محفل شگاف قہقہہ
 

زیک

ایکاروس
نہیں معلوم کہ میرا بیک پیک کتنا تھا ، لیکن یہ یقین ہے کہ میرا اپنا وزن بنا بیک پیک کے ہی آپ اور آپ کے بیک پیک سے زیادہ ہو گا۔
محفل شگاف قہقہہ
شاید نہیں
ساڑھے گیارہ۔ پچھلا والا کیمو کے دنوں کا ہے

قد پانچ فٹ چھے انچ (167 سم)
وزن بیاسی کلوگرام
 

یاز

محفلین
کتنے کلومیٹر کی ہائیک تھی؟ وہ تو زیادہ مشکل رہی ہو گی کہ ایلیویشن بھی زیادہ ہے۔
55 کلومیٹر تو شمشال سے پسو تک پیدل چلے، کچھ مزید بھی چلے ہوں گے کہ اسی دن گلگت تک بھی واپس پہنچے۔ تو قدم 65 ہزار سے تو یقیناً اوپر ہوں گے۔
ہائیک زیادہ مشکل نہ لگی کہ زیادہ راستہ تقریباً لیول ہی تھا، اور کہیں کہیں کچھ اترائی ہی تھی کہ شمشال اور سو میں 500 میٹر کے لگ بھگ بلندی کا فرق ہو گا۔
 
Top