الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
تو گیا اس رسم کے رولز وغیرہ بھی ہیں۔ 😆
بیعت کو آپ نے لائٹ لیا ہوا ہے یعنی؟ ہم ابھی گنے چنے چند ممبرز ہیں جن کے نام پبلک نہیں کر سکتی ورنہ دوسرے ازم والے پل پڑیں گے۔ لیکن ہم یہ علم سینہ بہ سینہ منتقل وغیرہ کرتے ہیں!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ایڈے تسی پیر دمڑی والے وغیرہ وغیرہ
 
اربش علی

محفلین
بیعت کو آپ نے لائٹ لیا ہوا ہے یعنی؟ ہم ابھی گنے چنے چند ممبرز ہیں جن کے نام پبلک نہیں کر سکتی ورنہ دوسرے ازم والے پل پڑیں گے۔ لیکن ہم یہ علم سینہ بہ سینہ منتقل وغیرہ کرتے ہیں!
ہمیں بھی یہ علم وغیرہ سیکھنا ہے!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس لڑی کا پہلا مراسلہ اگرچہ یہ ہے مگر پہلے مراسلے میں جو میری تقریر شامل ہوتی ہے وہ صبح اٹھ کر کروں گی۔مجھے رات کو سوتے میں بھی اگر کوئی نیک خیال آئے تو اس کو عملی جامہ پہنانے کی بنیاد رکھ دینے وغیرہ کی عادت ہے۔۔۔ بس آپ سب آم کھائیں اور پیڑ نہ گنیں!

ووٹ اس کو دیجیے گا جس کو دل مانے۔ دونوں ہی ہمارے معزز ترین، ذہانت کے جھنڈے گاڑنے والے، خوش گفتار اور دیرینہ پلس ہر دلعزیز رکن ہیں!
یہ کیا جھوٹے مقابلے ہیں۔۔۔۔ ذہانت۔۔۔۔۔ دور اندیشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاز اور عرفان سعید دونوں ہی ہمارےمحبت کرنے والے محفلین ہیں۔۔۔۔۔ بھائیو! اپنی اپنی دور اندیشی کا کوئی واقعہ تحریر کریں تاکہ یہ غریب نیرنگ اس کی بنیاد پر اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرے۔
 
عرفان سعید

ایک بار ہمارے راولپنڈی کے ایک عزیز نے ہمیں فون کیا کہ یار، چل اسلام آباد چلیں، وہاں ایک سستا پلاٹ مل رہا ہے، ابھی خرید لو!
میرے ذہن تو فورا بے شمار اندیشے گونجنے لگے کہ
اسلام آباد دور ہے
پلاٹ اور بھی دور ہے
اور میرا بینک بیلنس تو مجھ سے اتنا دور ہے کہ فون کرنے پر بھی دستیاب نہیں ہوتا!
میں نے کہا:
“قبلہ، کانٹوں پر تو نہ گھسیٹیں! کہاں پلاٹ اور کہاں میں؟”
عزیز پھر بھی بضد رہے کہ“بس تھوڑا رسک لے لو، فورا چلو!”
فرمانے لگے،
اسلام آباد نزدیک ہے
پلاٹ اور بھی نزدیک ہے
اور میرا بینک بیلنس بے شک دور ہو لیکن بینک بہت نزدیک ہے اور میرا فون تو میرےدل کے نزدیک ہے۔ اس لیے مجھے تو کوئی اندیشہ نہیں۔ چونکہ انہیں کانٹوں پر گھسٹنا بہت اچھا لگتا تھا تو جھٹ منگنی پٹ بیاہ کی طرح نزدیک نا اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے فون پر ہی لون لے لیا اور پلاٹ خرید لیا۔
لیکن میری دسترس سے ہر چیز دور اور پھر سو اندیشے! میں نے دور اور اندیشے کے اظہار ہی میں بھلائی جانی اورمیں نے کہا:
“بھائی، میری جیب میں تو اتنی ہوا چل رہی ہے کہ پلاٹ کا نام سن کر بھی لرز جاتی ہے — اور آپ مجھے کانٹوں پر گھسیٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟”
سو میں نے صاف انکار کر دیا، اور دور اندیشی سے کام لے کر اپنے نزدیک قریبی پارک میں واک کی — جہاں کم از کم قبضہ مافیا نہیں بیٹھا۔
آج وہ عزیز پلاٹ کی قسطیں بھرنے کے ساتھ ساتھ ،اسی پلاٹ پر قبضے کے کیس میں وکیلوں کے ہاتھوں کانٹوں پر گھسیٹا جا رہا ہے، اور میں مزے سے شام کو چائے کے ساتھ سموسے کھا کر بستر پر سکون کی نیند سو جاتا ہوں۔
آخر میں پھر عرض ہے:
جو چیز دور ہو، دور اندیشی کا ثبوت دے کراس کا اندیشہ بھی دور رکھو، اور قبلہ — کانٹوں پر تو نہ گھسیٹیں!
:)
 
ہوہوہوہہو۔۔۔ میں کسی مصیبت پر نہیں آپ کی دور اندیشی پر خوش ہوں۔۔۔۔۔۔ مجھے آپ سے ایسی ہی دور اندیشی کی امید تھی۔۔۔۔ یاز بھائی آپ کی دور اندیشی کا ثبوت تاخیر کا شکار نہ ہوجائے۔۔۔ اور عرفان بھائی چائے سموسوں کے ساتھ ووٹ بھی لے اڑیں۔
 
Top