محمداحمد

لائبریرین
یہاں سکرین شاٹ میں تو ڈسکورڈ اچھا لگ رہا ہے۔ میں نےتو ایپ ڈاؤن لوڈ کی تھی، لیکن اس سے زیافدہ مطمئن محسوس نہیں کیا۔اب یہاں لاگ ان ہونا چاہ رہا ہوں تو کہہ رہا ہے کہ پاس ورڈ درست نہیں اور بار بار کیپچا دے رہاہے۔کیا منتظمین میں سے کوئی میرا لاگ ان کی معلومات دے سکتا ہے کہ میں ونڈوز کمپیوٹر/ ٹیبلیٹ پر لاگ ان کر سکوں اپنے پرانے اکاؤنٹ میں۔@سید عاطف علی محمداحمد

ڈسکورڈ ایک پلیٹ فارم ہے، جیسے فیس بک ہوتی ہے۔ اور جیسے فیس بک پر پیجز یا گروپس ہوتے ہیں، اس میں سرور ہوتے ہیں۔ انہیں آپ کمیونٹی بھی کہہ سکتے ہیں۔

سو ڈسکورڈ کے یوزر نیم پاسورڈ وغیرہ سے سرور والوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ جیسے فیس بک پیج والوں کو آپ کے یوزر نیم پاسورڈ سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا۔ بس آپ اپنا اکاؤنٹ بنائیں، اسے ویری فائی کروائیں اور پھر کوئی بھی سرور جوائن کریں۔

میں نے مکالمے میں ایک ربط بھیجا ہے۔ اسے دیکھیے شاید اس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہاں سکرین شاٹ میں تو ڈسکورڈ اچھا لگ رہا ہے۔ میں نےتو ایپ ڈاؤن لوڈ کی تھی، لیکن اس سے زیافدہ مطمئن محسوس نہیں کیا۔اب یہاں لاگ ان ہونا چاہ رہا ہوں تو کہہ رہا ہے کہ پاس ورڈ درست نہیں اور بار بار کیپچا دے رہاہے۔کیا منتظمین میں سے کوئی میرا لاگ ان کی معلومات دے سکتا ہے کہ میں ونڈوز کمپیوٹر/ ٹیبلیٹ پر لاگ ان کر سکوں اپنے پرانے اکاؤنٹ میں۔@سید عاطف علی محمداحمد
استاد صاحب، آپ کمپیوٹر میں لاگ ان کریں۔ پھر آپ کو ایک آسان سی تبدیلی کا بتائیں گے تو آپ کے پاس بھی ایسا ہی ہو جائے گا۔
 
الف عین

لاگ ان ہی تو نہیں کر پا رہا ہوں، ہر بار اسے شک ہوتا ہے کہ خدا نخواستہ میں انسان نہیں رہا!
 
ہم نے تو ابھی آپ کو سرور پر آنلائن دیکھا، خوش آمدید کہا لڑی میں بھی اور مکالمے میں بھی! (یعنی یہ سسٹم ایرر ہے !؟)
 
الف عین

لائبریرین
کیو آر کوڈ سے لاگن ہو جائیے۔

مکالمے میں ویڈیو ارسال کی ہے میں نے۔
وہاں جواب دے دیا ہے، مسئلہ ونڈوز میں ہی ہے کہ لاگ ان سکرین پر ای میل دے رہا ہوں تو وہ پہچاننے سے انکار کر رہا ہے اور فارگٹ پاس ورڈ پر کلک کرتا ہوں تو جغادری یوزر نیم سے ای میل ملتی ہے، جس پر کلک کرنے سے وہی سوال ہر بار آتا ہے کیپ چا کے ساتھ! وہاں کیو آر کوڈ تو اس وقت ہی مل سکتا ہے جب اکاؤنٹ مل جائے۔ موبائل پر کلک کیا یہی آپشن تو کیو آر کوڈ دیتا نہیں، سکین کرنے کا کہتا ہے
 
صرف کیو آر سے کرکے دیکھیے۔
 
الف عین

لائبریرین

صرف کیو آر سے کرکے دیکھیے۔
لکھ چکا ہوں مکالمے میں کہ موبائل میں یہ آپشن ہو کہ Get QR code
تو کسی طرح اسے لیپ ٹاپ تک لے جا کر اس پر کلک کروں۔
سکین کوڈ تو موبائل میں میرے اکاؤنٹ پر ہی آ رہا ہے جہاں کوئی مسئلہ نہیں۔ سوائے اس کے کہ ڈسکورڈ Clumsy لگ رہا ہے، محفل کی طرح Organised نہیں۔ جیسا کہ جاسمن کے سکرین شاٹ میں ہے
 
Top