الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
وہی تو۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایک بڑا سا کبوتر بالکونی میں بریڈ کھانے آیا اور وہیں کا ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سے اڑ کر بالکونی کا جنگلہ پار نہیں کیا جا رہا۔ بار بار اڑنے یا پھر سلاخوں کے بیچ سے نکلنے کی کوشش میں تھکتا جا رہا ہے۔ کوے آتے ہیں بریڈ لینے لیکن کائیں کائیں کرتے اڑ جاتے ہیں۔
کبوتر جا جا جا
پہلے پیار کی پہلی چٹھی ساجن کو دے آ
بھی اونچی آواز سے لگا کر سنایا کہ شاید اسے اڑان بھرنے میں کامیابی ہو۔

اسے پکڑ جر جنگلے سے پار نہیں کر سکتے کہ اس کی چونچ چھری کی دھار سے بھی زیادہ تیز لگ رہی ہے۔
تو امیدواران مریم افتخار اور محب علوی سے گذارش ہے کہ اس مسئلے جو ہمارا ذاتی مسئلہ سمجھ کر اس کا بہترین حل نکالتے ہوئے اپنی اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کریں۔
بہت گھمبیر مسئلہ ہے۔ کہیں امیدوار مسئلہ سن کر الیکشن سے تائب ہی نہ ہوجائیں۔ اس لیے کبوتر کو بلی کے حوالے کردیجئے۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت گھمبیر مسئلہ ہے۔ کہیں امیدوار مسئلہ سن کر الیکشن سے تائب ہی نہ ہوجائیں۔ اس لیے کبوتر کو بلی کے حوالے کردیجئے۔ :)
گھمبیر مسئلہ ہے تو لیکن اس کو بلی کے ہاتھوں قربان ہونے دینا تو ذہانت نہیں ہے۔ بس ذہانت سے بھرپور حل بتائیے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معاملہ تو مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔ ترازو کے بھی دو پلڑے ہوتے ہیں اور سائیکل کے بھی دو پہیے
آپ اس پہلو پر غور کیجئیے کہ ترازو کے ایک پلڑے کے نیچے مقناطیس لگا کر وزن میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے لیکن سائیکل تو ایسا کچھ افورڈ ہی نہیں کر سکتی ناں
 
گھمبیر مسئلہ ہے تو لیکن اس کو بلی کے ہاتھوں قربان ہونے دینا تو ذہانت نہیں ہے۔ بس ذہانت سے بھرپور حل بتائیے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے
اب مسئلے بڑھ گئے ہیں۔ سانپ اور لاٹھی کے شامل ہوجانے سے۔ :)
امتحان امیدواروں کا ہے ووٹروں کا نہیں ہے۔
 
Top