الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
سب دیکھ رہے ہیں، اسی طرح ڈرا ڈرا کر ووٹ لینے ہیں تو کیسی ذہانت اور کیسا الیکشن۔

حضرات ہی نہیں خواتین بھی دیکھ رہی ہیں، یہ کیسا صنفی امتیاز برتا جا رہا !!
خواتین و حضرات!

مقتبس بالا مراسلے میں دو اہم موضوعات پر بات ہے۔ میں اس پر اپنے خواص کو اعتماد میں لینا چاہتی ہوں۔ آپ ادھر ادھر کی باتیں چھوڑ کر ذرا دھیان سے سنیے۔

جہاں تک تلوار سے ڈراوے کا تعلق ہے۔۔۔۔میرے مخالف کو یہ بھی نہیں معلوم کہ انصاف کے ہر مجسمے کے دوسرے ہاتھ میں تلوار کیوں ہوتی ہے۔۔۔۔ارے بھئی ووٹ لینے کے لیے نہیں، قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے!

جہاں تک صنفی امتیاز کا ذکر ہے، ووٹ دینے والے سبھی محفلین خود دیکھ سکتے ہیں کہ ابھی تک جتنی خواتین کے ووٹ پڑے ہیں سب کے سب ہمارے مخالف کے حق میں پڑے ہیں۔ نہ ہماری وومن رائٹس کی تحریریں کام آئیں نہ وہ سارا بہن چارہ جو ہم اتنے عرصے سے دکھاتے رہے۔ مگر ہم اس پر خوش ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہوا۔ صنفی امتیاز کو ہوا نہیں دی اور نہ دیں گے۔ ہمارے مخالفین کی کسی بات کو آپ نے سنجیدگی سے نہیں لینا۔ یہ ذہین ہوتے تھے۔۔۔مگر اب نہیں! اور اس بات کو تو مزید ثابت بھی کیا کرنا، یہ تو ہر مراسلے میں روز روشن کی طرح عیاں لگ رہی ہے!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top