الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور اگر اتنے سارے ووٹرز کے بیٹھ جانے سے کیمپین کا یہ سائیکل ٹوٹ گیا تو کون ذمہ دار ہو گا؟
ایک بار میں تو نہیں بٹھا لانا سب کو۔
صرف ایک کو بٹھائیے گا سائیکل پہ۔ اور باقیوں سے دھکا لگواتے لائیے گا۔
 

اربش علی

محفلین
ایک بار میں تو نہیں بٹھا لانا سب کو۔
صرف ایک کو بٹھائیے گا سائیکل پہ۔ اور باقیوں سے دھکا لگواتے لائیے گا۔
ووٹر کمانے کے لیے سب کو سائیکل پر بٹھانا پڑے گا، ورنہ دھکا لگانے والے آخر میں ہمیں بھی دھکا دے کر مخالف جانب کو چلے جائیں گے۔ :arrogant:
 

سیما علی

لائبریرین


خواتین و حضرات!
آپ نے دیکھا ہمارے مخالفین اور ان کے حواری کیسے ہمارے ترازو پر الزام تراشی کر رہے ہیں؟؟؟
تبھی میں نے ترازو کی نیچے سے تصویر لی ہے۔۔۔۔۔اب آپ خود دیکھ کر بتائیں کہ انصاف کے اس ترازو کے نیچے مقناطیس ہے یا اوپر سبزیاں؟؟؟
اگر ابھی بھی آپ لوگ انصاف نہ کریں گے تو ہمارے دوسرے ہاتھ میں تلوار بھی ہے!!!!!!! تاہم انصاف کا بول بالا ہوگا!
😎😎😎😎😎😎🤣
 
Top