الیکشن کی تیاریاں

محمداحمد

لائبریرین
خواتین و حضرات۔ اس سے قبل ہم نے ایک الیکشن منعقد کروایا تھا جس میں ہر محفلین نے ایک خاتون اور ایک مرد رکن کو ووٹ دینا تھا اور سبھی محفلین اس میں نامزد تھے۔ اگرچہ اس دوران کچھ چھوٹے موٹے مسائل آئے تھے لیکن اوورآل یہ تجربہ اتنا اچھا لگا تھا کہ محفل پہ واپسی پر اس کی یاد آتی رہی۔ اب ایک نیا الیکشن فارمٹ محفل کی پرانی لڑیوں میں سے دریافت کیا گیا ہے (بشکریہ محب علوی) جس میں سب پہلے سے نامزد دو لوگوں کو کسی ایک trait کے لیے ووٹ کریں گے۔ کیا خیال ہے پھر الیکشن کی تیاری کی جائے؟
سب سے پہلا سوال تو یہی ہے کہ کون الیکشن لڑنا چاہے گا؟ جتنا میں آپ سب کو جانتئ ہوں بڑے لوگوں نے خود اپنا نام نہیں لینا بلکہ ٹیم ورک وغیرہ کہے جانا ہے۔۔۔ اس لیے میں ایک تجویز دیتی ہوں اور آپ سے پوچھتی ہوں کہ آپ لوگ متفق ہیں؟ آپ سب بھی مزید بہت ساری تجاویز دے سکتے ہیں۔

فیصل عظیم فیصل vs عبداللہ محمد (چموٹے کا اصل حقدار کون!)

آپ نے تو محفل کی الوداعی تقریب کو فیسٹیول ہی بنا دیا ہے۔ حتیٰ کہ مرغے لڑانے تک کی نوبت آ گئی۔ :ROFLMAO:
 

عرفان سعید

محفلین
میں اوکھا سوکھا ہو کے سوچ تو رہی ہوں کہ آپ کا مقابلہ کن سے کروایا جائے لیکن سمجھ کچھ نہیں آئی۔ ظہیر صاحب سے کریں گے؟ 😅

میں اوکھا سوکھا ہو کے سوچ تو رہی ہوں کہ آپ کا مقابلہ کن سے کروایا جائے لیکن سمجھ کچھ نہیں آئی۔ ظہیر صاحب سے کریں گے؟ 😅
مجھے پیسے لے کر ہی بیٹھنا پڑے گا!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک یہ خیال ہے کہ یاز اور زیک کے درمیان ایک الیکشن ہو
سید عاطف علی صاحب اور محمداحمد بھائی کے درمیان ہو!
میں تو محمد احمد بھائی کو ووٹ دوں گا کچھ بھی کر لو ۔
باقی مریم ! مجھے تو یہ دھاگا مقفل ہوتا دِیکھ رہا ہے ۔
میں جا رہا ہوں ووٹ ڈال کے خدا حافظ ۔
اب میں تب واپس آؤں گا جب محمد احمد بھائی مجھے ووٹ ڈالیں گے ۔ :)
 
Top