الیکشن کی تیاریاں

خواتین و حضرات۔ اس سے قبل ہم نے ایک الیکشن منعقد کروایا تھا جس میں ہر محفلین نے ایک خاتون اور ایک مرد رکن کو ووٹ دینا تھا اور سبھی محفلین اس میں نامزد تھے۔ اگرچہ اس دوران کچھ چھوٹے موٹے مسائل آئے تھے لیکن اوورآل یہ تجربہ اتنا اچھا لگا تھا کہ محفل پہ واپسی پر اس کی یاد آتی رہی۔ اب ایک نیا الیکشن فارمٹ محفل کی پرانی لڑیوں میں سے دریافت کیا گیا ہے (بشکریہ محب علوی) جس میں سب پہلے سے نامزد دو لوگوں کو کسی ایک trait کے لیے ووٹ کریں گے۔ کیا خیال ہے پھر الیکشن کی تیاری کی جائے؟
سب سے پہلا سوال تو یہی ہے کہ کون الیکشن لڑنا چاہے گا؟ جتنا میں آپ سب کو جانتئ ہوں بڑے لوگوں نے خود اپنا نام نہیں لینا بلکہ ٹیم ورک وغیرہ کہے جانا ہے۔۔۔ اس لیے میں ایک تجویز دیتی ہوں اور آپ سے پوچھتی ہوں کہ آپ لوگ متفق ہیں؟ آپ سب بھی مزید بہت ساری تجاویز دے سکتے ہیں۔

فیصل عظیم فیصل vs عبداللہ محمد (چموٹے کا اصل حقدار کون!)
 
اصل میں پایہ تکمیل کو جو پہنچےگا سو پہنچے گا لیکن میں چاہتی ہوں کہ اس لڑی میں سبھی محفلین brainstorming کریں کہ اصل میں کیا کیا ممکنات ہیں جن پہ الیکشن کا مزا آئے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن بجو اور سیما علی آپا جی کے درمیان تو ہر دلعزیز کون پہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔تیار ہو؟؟
یار، مجھے غیر متفق کی ریٹنگ کا بڑا سواد آتا ہے۔ محفل ختم ہونے سے پہلے پہلے کافی ساری اور بھی چاہئیں۔۔۔۔شروعات بجو آپ نے کر دی ہے، باقیاں نوں وی تحریک دیو!
 
Top