اے خان
محفلین
آخری گھنٹے کا معلوم نہیں نا اس وجہ فکر ہورہی ہے،ویسے آپ فکر نہ کریں ہمارے انٹرویو کے لئے تو آخری کا آدھا گھنٹہ بھی کافی ہوگا۔![]()
وصل کا دن اور اتنا مختصر
شاعر کچھ اس طرح کہہ رہا تھا
آخری گھنٹے کا معلوم نہیں نا اس وجہ فکر ہورہی ہے،ویسے آپ فکر نہ کریں ہمارے انٹرویو کے لئے تو آخری کا آدھا گھنٹہ بھی کافی ہوگا۔![]()
اسی لیے تو دن گنوا رہا ہوں۔وصل کا دن اور اتنا مختصر
محمداحمد بھائی ، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس خاکسار کو اس دھاگے میں خصوصی طور پر بلا کر ممتحن کے فرائض انجام دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔ویسے آپ فکر نہ کریں ہمارے انٹرویو کے لئے تو آخری کا آدھا گھنٹہ بھی کافی ہوگا۔![]()
ان شاء اللہاسی لیے تو دن گنوا رہا ہوں۔
تفنن برطرف، جلد حاضر ہوتا ہوں۔ ان شاءاللہ
اگر سندھ والا ہی امتحان ہے تو ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنی جگہ آپ کو ہی کیوں نہ بٹھا دیں۔محمداحمد بھائی ، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس خاکسار کو اس دھاگے میں خصوصی طور پر بلا کر ممتحن کے فرائض انجام دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔
چونکہ آپ ہمارے سندھ کےپنھنجو ماٹھو ہیں ۔ اس سوال تو آسان آسان ہی ہوں گے۔ بس کسی کو بتائیے گا مت۔
بہت شکریہان شاء اللہ
ہمیں انتظار رہے گا
بمثل انتظار جان جگر، دلبر، جان من ،پری رخ، ماہ جبیں، جان جاناں وغیرہ وغیرہ
اس صورت میں آپ کے امتیازی نمبروں سے فیل ہونے کا خطرہ ہے۔ اگر ایسی بات نہ ہوتی تو ہم آپ کے کہے بغیر خود ہی بیٹھ جاتے ۔اگر سندھ والا ہی امتحان ہے تو ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنی جگہ آپ کو ہی کیوں نہ بٹھا دیں۔![]()
بے فکر رہیں بس یہ آخری تھابہت شکریہ
ویسے الفاظ کی فضول خرچی کے لیے مریم بی بی نے ایک صد صفحاتی لڑی تیار کی ہے، وہاں کے لیے کچھ بچا کر رکھیے۔![]()
![]()
یہ بھی تو لکھیے کہ سوال نمبر 10 لازمی ہے اور باقی سوالات کے نمبر بھی اسی سوال کے جواب کو پرکھ کر دیئے جائیں گے۔پہلا پرچہ:
۱۔ آپ کے پسندیدہ شاعر اور ادیب کون ہیں؟
۲۔ آپ کی پسندیدہ گھومنے کی جگہیں ، پسندیدہ کھانے ، پسندیدہ لباس کیا ہیں؟
۳۔ آپ کا موجودہ بینک ، بیلنس ، اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کیا ہے؟
۴۔ اپنے آف شور اثاثہ جات کی تفصیل بیان کیجیے۔ کیا آپ کا نام پاجامہ لیکس ۔۔۔۔ معاف کیجیےگا ۔۔۔ پانامہ لیکس میں شامل تھا؟ اگر نہیں تھا تو کیوں نہیں تھا؟ آپ نے کون سے حفاظتی اقدامات کیے تھے؟ اگر سرِ عام بتانا پسند نہ کریں تو مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیجیے۔
۵۔ کرکٹ کا شوق کب اور کیسے ہوا؟ اور کیسے ختم ہوگا؟
۶۔ شادی سے پہلے کا اسکور اور ہر شاٹ کی تفصیل تشبیہات و استعارات کی مدد سے کمنٹری کی صورت میں بیان کیجیے۔ (نوٹ: آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ یہ سوال کرکٹ سے متعلق ہے۔)
۷۔ شادی کے بعد بھی کوئی نصف سنچری وغیرہ ہوئی ہو تو دبے دبے لفظوں میں شاٹ بہ شاٹ بیان کیجیے۔ (نوٹ: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایضاً ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ )
۸۔ نیرنگ خیال نامی رکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کھل کر اظہار کیجیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ محفل دو ہفتے بعد بند ہونے والی ہے۔
۹۔ اپنی کوئی ایسی غزل سنائیے جو آپ کو پسند ہو اور آپ نے خود لکھی ہو؟
۱۰۔ آپ مجھے غالبؔ سے بڑا اور میرؔ سے تھوڑا چھوٹا شاعر سمجھتے ہیں اس کے لیے میں بہت ممنون ہوں۔ اگرچہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا لیکن آپ کی رائے معتبر اور وزنی ہوتی ہے سو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں مفصل اور موثر دلائل سے دیگر محفلین کو بھی قائل کیجیے۔ صفحات کی کوئی قید نہیں۔ سپلی کا وافر انتظام ہے۔
پہلے ان سوالوں کے جواب دیجیے۔ اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید کُرید کی جائے یا آپ کو اس انٹرویو سے باعزت بری کر دیا جائے۔ گڈ لک!
شاباش! ائی شابش اے! توھاں ڈاڈھو عقلمند آہیو!یہ بھی تو لکھیے کہ سوال نمبر 10 لازمی ہے اور باقی سوالات کے نمبر بھی اسی سوال کے جواب کو پرکھ کر دیئے جائیں گے۔![]()
اتنی جلدی مان گئے۔بے فکر رہیں بس یہ آخری تھا
سائیں قُرب کیو۔ ایں اے نہ کرو۔ اوھاں جی پارت ھُجے۔شاباش! ائی شابش اے! توھاں ڈاڈھو عقلمند آہیو!
ھانڑ سوال حل کریو ۔ مشکری نہ کریو!
ہم سمجھے آپ ہمیں راستہ دکھا رہے ہیںاتنی جلدی مان گئے۔
آپ تو اس محفل کے لگتے ہی نہیں ہیں۔![]()
![]()
![]()
ہم تو محض یہ چاہ رہے تھے کہ آپ اپنی صلاحیتیوں کا لوہا اُن کے درست میدان میں آزمائیں۔ہم سمجھے آپ ہمیں راستہ دکھا رہے ہیں
وہ جیسے مریض کے عیادت کے لیے تیماردار آتا ہے اور مریض کہہ اٹھے بھائی پلیز ذرا دروازے کے باہر سے کنڈی لگائیے گا. 😂
سنا تھا شاعروں کو رنگینیاں پسند ہوتی ہیں، ہم کچھ رنگ بکھیر رہے تھے ،کہ آپ آجائیں، آپ کچھ لکھیں ہم کچھ پڑھیںہم تو محض یہ چاہ رہے تھے کہ آپ اپنی صلاحیتیوں کا لوہا اُن کے درست میدان میں آزمائیں۔
لیکن ہمیں لگ یہ رہا ہے کہ آپ کو محفل کی دو فوق البرق رفتار ہستیوں سے ٹریننگ لینی چاہیے۔
بس ہم نے اُنہیں ٹیگ نہیں کیا۔
ع۔ وہ جان گئے ہوں گے، کیوں نام لیا جائے۔![]()
سائین منھجا ، سندی تہ ہانڑ منھجی بھی خلاص تھی وئی۔ گوگل شاہ صاف جواب ڈنو ۔ سو ھانڑ بیک ٹو اردو ۔سائیں قُرب کیو۔ ایں اے نہ کرو۔ اوھاں جی پارت ھُجے۔
موں کھی ھی انٹرویو شِنٹرویو نتھو اچے۔![]()
![]()
اوھاں مُڑس ماٹھو آھی۔ جلد از جلد محفل کھی بند کرائی ڈیو![]()
![]()
سندھی کی ٹانگ توڑنے پر، سندھی زبان والوں سے صدہا معذرت
سنا تھا شاعروں کو رنگینیاں پسند ہوتی ہیں، ہم کچھ رنگ بکھیر رہے تھے ،کہ آپ آجائیں، آپ کچھ لکھیں ہم کچھ پڑھیں
سائین منھجا ، سندی تہ ہانڑ منھجی بھی خلاص تھی وئی۔ گوگل شاہ صاف جواب ڈنو ۔ سو ھانڑ بیک ٹو اردو ۔
احمد بھائی ، اوکھلی میں سر دے ہی دیا ہے تو اب شروع کردیں ۔ موسلے اتنے بھی بھاری نہیں ہیں ۔ محفل ہمارے کہنے سے تو بند اور کھل ہونے سے رہی۔ ہم تو صرف اپنے آپ کو بند کرسکتے ہیں ۔
لیکن فی الحال آپ بند نہ ہوں بلکہ کھل کر جوابات دیں ۔ میں آپ کے ساتھ ہوں ۔
دوسرا پرچہ اس سے بھی زیادہ آسان ہوگا۔![]()
کم گو مان لیتے ہیں، خشک مزاج نہیں یہ اب کچھ زیادہ ہوگیا،آپ کی محبت ہے بھائی! جیتے رہیے!
ویسے میں اپنے حلقوں میں زیادہ تر کم گو اور خشک مزاج سمجھا جاتا ہوں۔![]()
![]()
![]()