انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ویسے آپ فکر نہ کریں ہمارے انٹرویو کے لئے تو آخری کا آدھا گھنٹہ بھی کافی ہوگا۔ :)
محمداحمد بھائی ، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس خاکسار کو اس دھاگے میں خصوصی طور پر بلا کر ممتحن کے فرائض انجام دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔
چونکہ آپ ہمارے سندھ کےپنھنجو ماٹھو ہیں ۔ اس لیے سوال تو آسان آسان ہی ہوں گے۔ بس کسی کو بتائیے گا مت۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی ، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس خاکسار کو اس دھاگے میں خصوصی طور پر بلا کر ممتحن کے فرائض انجام دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔
چونکہ آپ ہمارے سندھ کےپنھنجو ماٹھو ہیں ۔ اس سوال تو آسان آسان ہی ہوں گے۔ بس کسی کو بتائیے گا مت۔
اگر سندھ والا ہی امتحان ہے تو ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنی جگہ آپ کو ہی کیوں نہ بٹھا دیں۔ :ROFLMAO:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پہلا پرچہ:

۱۔ آپ کے پسندیدہ شاعر اور ادیب کون ہیں؟
۲۔ آپ کی پسندیدہ گھومنے کی جگہیں ، پسندیدہ کھانے ، پسندیدہ لباس کیا ہیں؟
۳۔ آپ کا موجودہ بینک ، بیلنس ، اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کیا ہے؟
۴۔ اپنے آف شور اثاثہ جات کی تفصیل بیان کیجیے۔ کیا آپ کا نام پاجامہ لیکس ۔۔۔۔ معاف کیجیےگا ۔۔۔ پانامہ لیکس میں شامل تھا؟ اگر نہیں تھا تو کیوں نہیں تھا؟ آپ نے کون سے حفاظتی اقدامات کیے تھے؟ اگر سرِ عام بتانا پسند نہ کریں تو مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیجیے۔
۵۔ کرکٹ کا شوق کب اور کیسے ہوا؟ اور کیسے ختم ہوگا؟
۶۔ شادی سے پہلے کا اسکور اور ہر شاٹ کی تفصیل تشبیہات و استعارات کی مدد سے کمنٹری کی صورت میں بیان کیجیے۔ (نوٹ: آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ یہ سوال کرکٹ سے متعلق ہے۔)
۷۔ شادی کے بعد بھی کوئی نصف سنچری وغیرہ ہوئی ہو تو دبے دبے لفظوں میں شاٹ بہ شاٹ بیان کیجیے۔ (نوٹ: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایضاً ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ )
۸۔ نیرنگ خیال نامی رکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کھل کر اظہار کیجیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ محفل دو ہفتے بعد بند ہونے والی ہے۔
۹۔ اپنی کوئی ایسی غزل سنائیے جو آپ کو پسند ہو اور آپ نے خود لکھی ہو؟
۱۰۔ آپ مجھے غالبؔ سے بڑا اور میرؔ سے تھوڑا چھوٹا شاعر سمجھتے ہیں اس کے لیے میں بہت ممنون ہوں۔ اگرچہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا لیکن آپ کی رائے معتبر اور وزنی ہوتی ہے سو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں مفصل اور موثر دلائل سے دیگر محفلین کو بھی قائل کیجیے۔ صفحات کی کوئی قید نہیں۔ سپلی کا وافر انتظام ہے۔

پہلے ان سوالوں کے جواب دیجیے۔ اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید کُرید کی جائے یا آپ کو اس انٹرویو سے باعزت بری کر دیا جائے۔ گڈ لک!
 
محمداحمد

لائبریرین
ان شاء اللہ
ہمیں انتظار رہے گا
بمثل انتظار جان جگر، دلبر، جان من ،پری رخ، ماہ جبیں، جان جاناں وغیرہ وغیرہ
بہت شکریہ

ویسے الفاظ کی فضول خرچی کے لیے مریم بی بی نے ایک صد صفحاتی لڑی تیار کی ہے، وہاں کے لیے کچھ بچا کر رکھیے۔ :) :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر سندھ والا ہی امتحان ہے تو ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنی جگہ آپ کو ہی کیوں نہ بٹھا دیں۔ :ROFLMAO:
اس صورت میں آپ کے امتیازی نمبروں سے فیل ہونے کا خطرہ ہے۔ اگر ایسی بات نہ ہوتی تو ہم آپ کے کہے بغیر خود ہی بیٹھ جاتے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پہلا پرچہ:

۱۔ آپ کے پسندیدہ شاعر اور ادیب کون ہیں؟
۲۔ آپ کی پسندیدہ گھومنے کی جگہیں ، پسندیدہ کھانے ، پسندیدہ لباس کیا ہیں؟
۳۔ آپ کا موجودہ بینک ، بیلنس ، اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کیا ہے؟
۴۔ اپنے آف شور اثاثہ جات کی تفصیل بیان کیجیے۔ کیا آپ کا نام پاجامہ لیکس ۔۔۔۔ معاف کیجیےگا ۔۔۔ پانامہ لیکس میں شامل تھا؟ اگر نہیں تھا تو کیوں نہیں تھا؟ آپ نے کون سے حفاظتی اقدامات کیے تھے؟ اگر سرِ عام بتانا پسند نہ کریں تو مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیجیے۔
۵۔ کرکٹ کا شوق کب اور کیسے ہوا؟ اور کیسے ختم ہوگا؟
۶۔ شادی سے پہلے کا اسکور اور ہر شاٹ کی تفصیل تشبیہات و استعارات کی مدد سے کمنٹری کی صورت میں بیان کیجیے۔ (نوٹ: آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ یہ سوال کرکٹ سے متعلق ہے۔)
۷۔ شادی کے بعد بھی کوئی نصف سنچری وغیرہ ہوئی ہو تو دبے دبے لفظوں میں شاٹ بہ شاٹ بیان کیجیے۔ (نوٹ: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایضاً ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ )
۸۔ نیرنگ خیال نامی رکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کھل کر اظہار کیجیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ محفل دو ہفتے بعد بند ہونے والی ہے۔
۹۔ اپنی کوئی ایسی غزل سنائیے جو آپ کو پسند ہو اور آپ نے خود لکھی ہو؟
۱۰۔ آپ مجھے غالبؔ سے بڑا اور میرؔ سے تھوڑا چھوٹا شاعر سمجھتے ہیں اس کے لیے میں بہت ممنون ہوں۔ اگرچہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا لیکن آپ کی رائے معتبر اور وزنی ہوتی ہے سو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں مفصل اور موثر دلائل سے دیگر محفلین کو بھی قائل کیجیے۔ صفحات کی کوئی قید نہیں۔ سپلی کا وافر انتظام ہے۔

پہلے ان سوالوں کے جواب دیجیے۔ اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید کُرید کی جائے یا آپ کو اس انٹرویو سے باعزت بری کر دیا جائے۔ گڈ لک!
یہ بھی تو لکھیے کہ سوال نمبر 10 لازمی ہے اور باقی سوالات کے نمبر بھی اسی سوال کے جواب کو پرکھ کر دیئے جائیں گے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ بھی تو لکھیے کہ سوال نمبر 10 لازمی ہے اور باقی سوالات کے نمبر بھی اسی سوال کے جواب کو پرکھ کر دیئے جائیں گے۔ :)
شاباش! ائی شابش اے! توھاں ڈاڈھو عقلمند آہیو!
ھانڑ سوال حل کریو ۔ مشکری نہ کریو!
 
محمداحمد

لائبریرین
شاباش! ائی شابش اے! توھاں ڈاڈھو عقلمند آہیو!
ھانڑ سوال حل کریو ۔ مشکری نہ کریو!
سائیں قُرب کیو۔ ایں اے نہ کرو۔ اوھاں جی پارت ھُجے۔

موں کھی ھی انٹرویو شِنٹرویو نتھو اچے۔ :) :) :)

اوھاں مُڑس ماٹھو آھی۔ جلد از جلد محفل کھی بند کرائی ڈیو :) :) :)

سندھی کی ٹانگ توڑنے پر، سندھی زبان والوں سے صدہا معذرت
 
اے خان

محفلین
اتنی جلدی مان گئے۔ :unsure:

آپ تو اس محفل کے لگتے ہی نہیں ہیں۔ :) :) :)
ہم سمجھے آپ ہمیں راستہ دکھا رہے ہیں
وہ جیسے مریض کے عیادت کے لیے تیماردار آتا ہے اور مریض کہہ اٹھے بھائی پلیز ذرا دروازے کے باہر سے کنڈی لگائیے گا. 😂
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم سمجھے آپ ہمیں راستہ دکھا رہے ہیں
وہ جیسے مریض کے عیادت کے لیے تیماردار آتا ہے اور مریض کہہ اٹھے بھائی پلیز ذرا دروازے کے باہر سے کنڈی لگائیے گا. 😂
ہم تو محض یہ چاہ رہے تھے کہ آپ اپنی صلاحیتیوں کا لوہا اُن کے درست میدان میں آزمائیں۔ :)

لیکن ہمیں لگ یہ رہا ہے کہ آپ کو محفل کی دو فوق البرق رفتار ہستیوں سے ٹریننگ لینی چاہیے۔

بس ہم نے اُنہیں ٹیگ نہیں کیا۔

ع۔ وہ جان گئے ہوں گے، کیوں نام لیا جائے۔ :)
 
سنا تھا شاعروں کو رنگینیاں پسند ہوتی ہیں، ہم کچھ رنگ بکھیر رہے تھے ،کہ آپ آجائیں، آپ کچھ لکھیں ہم کچھ پڑھیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سائیں قُرب کیو۔ ایں اے نہ کرو۔ اوھاں جی پارت ھُجے۔

موں کھی ھی انٹرویو شِنٹرویو نتھو اچے۔ :) :) :)

اوھاں مُڑس ماٹھو آھی۔ جلد از جلد محفل کھی بند کرائی ڈیو :) :) :)

سندھی کی ٹانگ توڑنے پر، سندھی زبان والوں سے صدہا معذرت
سائین منھجا ، سندی تہ ہانڑ منھجی بھی خلاص تھی وئی۔ گوگل شاہ صاف جواب ڈنو ۔ سو ھانڑ بیک ٹو اردو ۔:D:D:D

احمد بھائی ، اوکھلی میں سر دے ہی دیا ہے تو اب شروع کردیں ۔ موسلے اتنے بھی بھاری نہیں ہیں ۔ محفل ہمارے کہنے سے تو بند اور کھل ہونے سے رہی۔ ہم تو صرف اپنے آپ کو بند کرسکتے ہیں ۔
لیکن فی الحال آپ بند نہ ہوں بلکہ کھل کر جوابات دیں ۔ میں آپ کے ساتھ ہوں ۔
دوسرا پرچہ اس سے بھی زیادہ آسان ہوگا۔ :ROFLMAO:
 
محمداحمد

لائبریرین
سنا تھا شاعروں کو رنگینیاں پسند ہوتی ہیں، ہم کچھ رنگ بکھیر رہے تھے ،کہ آپ آجائیں، آپ کچھ لکھیں ہم کچھ پڑھیں

آپ کی محبت ہے بھائی! جیتے رہیے!

ویسے میں اپنے حلقوں میں زیادہ تر کم گو اور خشک مزاج سمجھا جاتا ہوں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
سائین منھجا ، سندی تہ ہانڑ منھجی بھی خلاص تھی وئی۔ گوگل شاہ صاف جواب ڈنو ۔ سو ھانڑ بیک ٹو اردو ۔:D:D:D

احمد بھائی ، اوکھلی میں سر دے ہی دیا ہے تو اب شروع کردیں ۔ موسلے اتنے بھی بھاری نہیں ہیں ۔ محفل ہمارے کہنے سے تو بند اور کھل ہونے سے رہی۔ ہم تو صرف اپنے آپ کو بند کرسکتے ہیں ۔
لیکن فی الحال آپ بند نہ ہوں بلکہ کھل کر جوابات دیں ۔ میں آپ کے ساتھ ہوں ۔
دوسرا پرچہ اس سے بھی زیادہ آسان ہوگا۔ :ROFLMAO:

میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ اس سے زیادہ سندھی مجھے نہیں آتی۔ :) :)

ظہیر بھائی! ان شاء اللہ جلد حاضر ہوتا ہوں اور بساط بھر جوابات دیتا ہوں سوالات کے۔
 
اے خان

محفلین
آپ کی محبت ہے بھائی! جیتے رہیے!

ویسے میں اپنے حلقوں میں زیادہ تر کم گو اور خشک مزاج سمجھا جاتا ہوں۔ :) :) :)
کم گو مان لیتے ہیں، خشک مزاج نہیں یہ اب کچھ زیادہ ہوگیا،
کاسنی رنگ کا. وہ جو چھوٹا سا پھول اس کے بالوں میں ہے. کن خیالوں میں ہے. اور آویزے جو. جھلملاتے ہوئے اس کے کانوں میں ہیں. کن اڑانوں میں ہیں،
یہ خشک مزاجی تو نہیں
 
Top