مزاح برائے تاوان

زیک

ایکاروس
اس میں ایل ایف ٹی بھی ڈی رینج تھے کیا؟
Diagnosis سے پہلے ٹیسٹ کئے گئے کئی قسم کے۔ ان میں یہ بھی تھا۔ ایک دو نارمل نہ تھے لیکن معمولی سے۔ ٹیسٹس کچھ فائدہ نہ دے سکے۔ امیجنگ ہی سے معمہ حل ہوا۔ علاج کے دوران بھی ایل ایف ٹی کبھی کبھی معمولی گڑبڑ کرتے مگر ڈاکٹر نے ان کی بالکل پروا نہ کی۔امیجنگ کے علاوہ باقی ٹیسٹ اگر شدید ایبنارمل نہ ہوتے تو آنکالوجسٹ انہیں اگنور کرنے میں ماہر تھا
 
یاز

محفلین
کینسر والے بلڈ ٹیسٹ تو کافی ہوئے اور ایک ہی بار۔ سب نارمل تھے۔ باقاعدگی سے Metabolic panel اور CBC وغیرہ ہوتے تھے۔ LFT اور کلاٹنگ والے بھی کبھی کبھی
کافی مشکل مرحلہ ہو جاتا ہے، تاہم اللہ کا کرم کہ بروقت اور کامیابی سے علاج ممکن ہوا۔ اب بس ریگولر فالو اپ ٹیسٹنگ کرانے کی ضرورت۔
 
کافی مشکل مرحلہ ہو جاتا ہے، تاہم اللہ کا کرم کہ بروقت اور کامیابی سے علاج ممکن ہوا۔ اب بس ریگولر فالو اپ ٹیسٹنگ کرانے کی ضرورت۔
یاز صاحب آپ کی معلومات وسیع لگتی ہیں۔۔۔قریبی لوگوں کو کبھی ان مراحل سے گزرنا پڑا؟

(میرے ماموں اور کچھ اور رشتے دار اس کی زد میں رہے مگر میں تب چھوٹی تھی۔ ریسرچ کے دور میں میری اپنی تقرری لاہور کے انمول کینسر ہاسپٹل میں رہی اور بہت سے مریضوں سے باقاعدگی سے بات چیت ہوتی، تاہم میرا شعبہ لیب ورک تک محدود تھا اور اس کے علاوہ شوقیہ طور پر ہاسپٹل کی کینسر ویلفئیر سوسائٹی جوائن کیے رکھی جس میں ہم مریضوں کے لیے رفاہ عامہ کے کام کرتے تھے)
 
بھِنڈیاں دے نخرے تے گرم مصالحہ ہووے
بھنڈیاں بنانا وی تو کوئی کوئی جاندا
رنھناں پکانا وی تےکوئی کوئی جاندا
اس ویڈیو کا لنک کاپی کر لیا تھا اور شئیر کرنے ہی لگی تھی کہ یاز صاحب نے دال تے گل ای مکا چھڈی۔
 
تاہم محمد احمد بھائی کا اس موضوع پر اظہار خیال محفلی انتقال کے لیے کچھ مزید توجیہات تلاش کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ آج صبح انہوں نے ہمارے نمائندے کو فون کر کے بتایا کہ "فورا سے پیشتر محفل پہ "غیر فعالیت "کے عذر کو "غیر مقصدیت" سے بدلا جائے!!"
یہاں بھی سپیس دب گئی تھی!
محمداحمد
 
اگرچہ غیر مقصدیت کی اصطلاح ہمارے انہی عظیم قائد کی ہے جنہوں نے اس لڑی کی بے راہ روی پر توجہ دلائی۔ تاہم مقصدیت ملنے کا راستہ سیدھا اور شفاف محمد احمد بھائی (عرف بابائے ڈسکورڈ) کے دولت خانے کی طرف جاتا ہے۔ موصوف اپنے ایک اور مراسلے میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میرے اتنے مراسلے کیسے ہوگئے۔۔۔بک رہا تھا جنوں میں کیا کیا کچھ!!
محمداحمد مکرر
 
یہ ہماری بہت پسند یدہ
بہت شکریہ مریم
آج ہم نے
کراری بھنڈیاں دال چاول اور پیاز کھیرا ٹماٹر کا کچومر بھی بنا یا
اسی لیے انور مسعود صاحب کی

اَج کیہِ پکائیے دس تیرا کیہِ خیال اے​

یاد آگہی
آج ہم نے تو مٹر پلاؤ بنایا اور کھاتے ہوئے کسی کی یاد نہ آئی!!
 
سیما علی

لائبریرین
آج ہم نے تو چاول بنائے اور کھاتے ہوئے کسی کی یاد نہ آئی!!
واہ واہ پر ایسا ہو نہیں سکتا ہمارے ایک کزن کہتے جب کوئی کہے کہ یاد نہ آئی تو سمجھ لینا بہت زیادہ آئی ہمارے ہاتھ کی چائے انہیں بہت پسند ہے کہتے جو تمھارے ہاتھ کی شراب الطہور میں مز ا ہے وہ کہیں نہیں ۔۔تو ہم اکثر چائے بناتے ہوئے انہیں یاد کرتے ہیں تو ہمیں فون کرکے اکثر کہتے ہیں
آجائیں تیار رکھیے شراب الطہور ہمارے لئے۔۔۔۔
 
ابھی رمضان کے آخری ایام کی بات ہے، میرا سب سے چھوٹا بھائی لاہور آیا۔ افطاری وہ دوستوں کے ساتھ کر چکا تھا۔ گھر آنے پر میں نے چائے کا پوچھا، اس نے ہاں کی۔ چائے کا پہلا سپ لے کر اس نے کہا، یہ چائے!!!
ایسے لگتا ہے ایک مدت سے یہی ذائقہ چاہیے تھا اور یہی ذائقہ نہ ملتا تھا۔ اس کے سوا کوئی بھی ذائقہ اس لیول کا نہیں۔ اس کے بعد ایک ایک گھونٹ اللہ معاف کرے اتنے ندیدوں کی طرح بھرا جیسے صدیوں کا ترسا ہو۔
اور میں نے پتہ کیا سوچا؟ کیسے siblings کے ساتھ بہت سے ذائقوں، مزاح اور کئی معاملات کے سٹینڈرڈز میچ کرتے ہوتے ہیں کیونکہ ایک ہی مٹی سے گندھے ہوتے ہیں۔۔۔ جب کہ میں یہی چائے یہاں تین وقت بناتی ہوں اور آج تک تعریف تو کبھی سنی نہیں لیکن نقص تقریبا ہوتا ہی ہوتا ہے کہ کون سی شے دوسروں کے سٹینڈرڈ کے حساب سے ہونے سے رہ گئئ!
 
سیما علی

لائبریرین
ابھی رمضان کے آخری ایام کی بات ہے، میرا سب سے چھوٹا بھائی لاہور آیا۔ افطاری وہ دوستوں کے ساتھ کر چکا تھا۔ گھر آنے پر میں نے چائے کا پوچھا، اس نے ہاں کی۔ چائے کا پہلا سپ لے کر اس نے کہا، یہ چائے!!!
ایسے لگتا ہے ایک مدت سے یہی ذائقہ چاہیے تھا اور یہی ذائقہ نہ ملتا تھا۔ اس کے سوا کوئی بھی ذائقہ اس لیول کا نہیں۔ اس کے بعد ایک ایک گھونٹ اللہ معاف کرے اتنے ندیدوں کی طرح پیا!!
اور میں نے پتہ کیا سوچا؟ کیسے siblings کے ساتھ بہت سے ذائقوں، مزاح اور کئی معاملات کے سٹینڈرڈز میچ کرتے ہوتے ہیں کیونکہ ایک ہی مٹی سے گندھے ہوتے ہیں۔۔۔ جب کہ میں یہی چائے یہاں تین وقت بناتی ہوں اور آج تک تعریف تو کبھی سنی نہیں لیکن نقص تقریبا ہوتا ہی ہوتا ہے کہ کون سی شے دوسروں کے سٹینڈرڈ کے حساب سے ہونے سے رہ گئئ!
سچ کہا ایک ہی مٹی سے گندھا ہونا میٹر کرتا ہے وہی چیز روز بناتے ہیں پر دوسروں اثر انداز ہی نہیں ہوتی ۔۔ایک مرتبہ ہم نے لینڈ کیا رضا کے یہاں تو راستے بھر ایک ہی فرمائش ماں گھر پہنچتے دال چاول بنائیے وہی دال چاول جب یہاں بنے ہوتے تو کہتے اوہو
وہی دال چاول آج یہ کہ وہی ہمارے ہاتھ کے دال چاول کھانا ہے ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کون سی شے دوسروں کے سٹینڈرڈ کے حساب سے ہونے سے رہ گئی
محبت کی مٹی کا سٹینڈرڈ ۔محبت کی چاشنی کے سٹینڈرڈ
پوری دنیا میں ایک ہیں ہم جب پہلی مرتبہ اپنی چائنیز بھابھی سے ملے تو ہمیں احساس ہوا کہ بھائی نے ہماری محبت کیسے اُسکے اور بچوں کے دل میں ڈالی ہوئی تھی ۔
 
Top