مزاح برائے تاوان

دم سحر چراغ کی لو بھی پھڑپھڑاتی ہے۔ ممبران بھی نکل نکل کر آبرہے ہیں محفل کو الوداع کہنے۔
اور ہم یہاں ریسیپشن پہ بیٹھے ہیں، جو جو آ رہا ہے اس کے لیے یہ لڑی استقبالیہ وغیرہ ہے۔ (بس لفافہ وغیرہ پھڑاندے جانا)
 

زیک

فوٹوگرافر
پروگنوسس اور متعلقہ ڈرگ ڈسکوری ریسرچ وغیرہ تو پڑھی ہوگی، کچھ ایسا ڈیٹا بھی سامنے آیا کہ اس بیماری سے کسی پرہیز سے بچ سکیں؟
نہیں
یعنی کہ ڈھکے چھپے الفاظ میں آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ کو نیم حکیم سمجھ لیا جائے۔ اور جب آپ مکمل آنکولوجسٹ ہو جائیں تو سند عطا کر دی جائے۔
ایہہ تے کمال است۔

یہ بنا لگی لپٹی کے کہہ رہے ہیں کہ خطرہ جان اصل میں ان کو تھا!
جب اپنی جان کو خطرہ ہو تو اچھے اور وڈے ڈاکٹر کی بات ماننی پڑتی ہے۔

اگر شوق کے مطابق ڈگریاں ملتیں تو معلوم نہیں بروس بینر سے آگے نکلتا یا نہیں لیکن قریب تو پہنچ ہی جاتا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ہم یہاں ریسیپشن پہ بیٹھے ہیں، جو جو آ رہا ہے اس کے لیے یہ لڑی استقبالیہ وغیرہ ہے۔ (بس لفافہ وغیرہ پھڑاندے جانا)
لفافے ساتھ ساتھ ہی کھولتی جائیے گا۔ ایسا نہ ہو کہ آخر میں آدھے سے زیادہ لفافے خالی نکلیں
 

زیک

فوٹوگرافر
یہ اتنی سی بھی نہیں کرتے اور آپ نے محفل پہ کئی چیزوں کو مئیر کرنے کی لڑیاں بنائیں مگر ایک بی ایم آئی انڈیکس والی چھوٹ گئی، محفل کے انتقال سے قبل وہ بھی بنا ڈالیں۔ بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ کوئی حسرت باقی نہ رہے!
قد اور وزن کی بات میری کسی لڑی میں ہوئی تھی جو آپ نے مس کر دی۔ اب پچھتائے کیا ہوت۔۔۔
 
لفافے ساتھ ساتھ ہی کھولتی جائیے گا۔ ایسا نہ ہو کہ آخر میں آدھے سے زیادہ لفافے خالی نکلیں
جن کے لفافے خالی ہوئے وہ بھی محفل حنوط ہونے کے بعد ہمارے قید خانے کے ساتھی وغیرہ کہلاویں گے۔ کیونکہ ہماری روحیں اب ادھر ہی بھٹکنی ہیں بھئی!
 

اے خان

محفلین
خاک ہوا تو دیکھیے خاک پہ فضل کیا ہوا
کوچہ یار کی ہوا ہم کو اڑانے آگئی

راحیل فاروق
ہاں یاد آیا راحیل بھائی کہاں ہوتے ہیں آج کل بہت عرصہ ہوا ان کا ایک شعر
آہ کو درد کا پیمانہ سمجھنے والے کچھ اس طرح تھا عاشقی کے زمانے میں کافی کام آیا،
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں یاد آیا راحیل بھائی کہاں ہوتے ہیں آج کل بہت عرصہ ہوا ان کا ایک شعر
آہ کو درد کا پیمانہ سمجھنے والے کچھ اس طرح تھا عاشقی کے زمانے میں کافی کام آیا،
آ تجھے ضبط کے اسراف سے آگاہ کروں
آہ کو درد کا پیمانہ سمجھنے والے

ڈسکورڈ پہ آگئے ہیں، آپ نے لڑی نہیں دیکھی وہ والی؟

باقی، بھائی عاشقی کا زمانہ کب ختم ہوگا یہ کنفیوژن ہے ذرا!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں یاد آیا راحیل بھائی کہاں ہوتے ہیں آج کل بہت عرصہ ہوا ان کا ایک شعر
آہ کو درد کا پیمانہ سمجھنے والے کچھ اس طرح تھا عاشقی کے زمانے میں کافی کام آیا،
آپ کے معاملے میں وہ زمانہ صدیوں پر محیط تھا۔ امید ہے کہ اب افاقہ ہو گا
 
Top