انٹرویو محترم سید عاطف علی سے ایک مصاحبہ!

کل کے بدلے چکانا، وغیرہ
سیکوئل وغیرہ
آج صبح سے مشن تو یہی تھا، بس گنتے جائیں! (اور ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ وغیرہ)
ٹارگٹ آپ دونوں ہی ہیں پر اپنے عبداللہ بھائی تو یونہی گیہوں کے ساتھ پس وغیرہ جاتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
5) اپنے پسندیدہ شعراء اور ادباء کے بارے میں کچھ بتائیں اور اپنا پسندیدہ کلام بھی سنائیں۔
اب زیادہ تر عربی فارسی کے شعراء کو پڑھتا ہوں جتنے بھی سمجھ آجائیں ۔۔ ۔ اردو کے اساتذہ بھی سب پسند ہیں ۔ خاص خاص یہ
پہلے میر سودا ناسخ آتش درد وغیرہ
غالب مومن ذوق اکبر ۔(شبلی) وغیرہ ۔ میر حسن دیا شنکر
حسرت جگر فانی جوش اصغر وغیرہ
کلیم عاجز قمر جلالوی خمار بارہ بنکوی وغیرہ
کچھ جدید میں فیض احمد رئیس امروہوی فراز وغیرہ
 
ایک دفعہ سچ میں آنکھیں بھر آئیں۔ بہت کم لوگ نظر آتے ہیں اب اس مزاج اور مطالعے کے۔ کچھ پسندیدہ کلام بھی ہو جائے؟ (ساتھ یہ بھی بتائیے گا کہ چائے/کافی منگواؤں یا آئس کریم شیک وغیرہ؟)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
7) کیا کبھی پالتو جانور پالے؟ جانوروں اور انسانوں میں کچھ سوشل یا behavioural قدریں مشترک ہیں؟
ہم تو بڑے ہی گھر میں پلنے والے مویشیوں کے ساتھ ہوئے ۔ ہماری بکریاں (یقین نہ آئے تو گُلِ یاسمیں سے پوچھ لو) اورہمارا کھانا اکثر مشترک بھی ہوا کرتا تھا ۔ مثلا ابلے ہوئے گیہوں ۔ ہم گھی اور شکر ڈال کے کھاتے تھے ، وہ بنا شکر کے۔
ہمارے بکرے پرائز بونڈ جیتتے تھے بقر عید کے دنوں میں ۔
 
انسان حیوان ظریف اور حیوان ناطق (وغیرہ وغیرہ ) ہی تو ہے ۔
یہاں ایک وغیرہ یاز کا ایک وغیرہ میرا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
7) کیا کبھی پالتو جانور پالے؟ جانوروں اور انسانوں میں کچھ سوشل یا behavioural قدریں مشترک ہیں؟
اگر ارتقائی لغاظ سے دیکھیں تو پرائیمیٹس میں گروپ سائز کے امپیکٹ کو دیکھیں ۔
جانور طوطا بلی گلہری فاختہ وغیرہ کبھی پالے ۔ لیکن بہت کمٹمنٹ کے ساتھ نہیں ۔
 
8) وہ سب زبانیں بتائیے جو آپ جانتے ہیں اور یہ بھی بتائیے کہ سیکھنےکا آغاز کیسے کیا اور مستقل مزاجی کا دامن کیونکر تھام رکھا؟
محفل میں سوال نمبر 8 ہمیشہ عینک کے ساتھ آتا ہے، مگر اسے بھی سوالوں کے ساتھ صف آرا ہی سمجھا جاوے۔
 
یاز

محفلین
مزید چند سوالات:
1) آپ کس دور کو بہتر گردانتے ہیں؟ ماضی یا حال
2) بحیثیت مجموعی آنے والے کل کے بارے میں قنوطیت پسند ہیں یا امید پرست؟
3) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے مضمرات کی بابت کیا کہنا چاہیں گے؟
4) اپنی چند پسندیدہ موویز یا ٹی وی شوز کے بارے میں بتائیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو بڑے ہی گھر میں پلنے والے مویشیوں کے ساتھ ہوئے ۔ ہماری بکریاں (یقین نہ آئے تو گُلِ یاسمیں سے پوچھ لو) اورہمارا کھانا اکثر مشترک بھی ہوا کرتا تھا ۔ مثلا ابلے ہوئے گیہوں ۔ ہم گھی اور شکر ڈال کے کھاتے تھے ، وہ بنا شکر کے۔
ہمارے بکرے پرائز بونڈ جیتتے تھے بقر عید کے دنوں میں ۔
ہاں ہاں بالکل۔
آپ کا تو ڈیجیٹل بکرا بھی تھا نا عاطف بھیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
1) آپ کس دور کو بہتر گردانتے ہیں؟ ماضی یا حال
کسی چیز کی کسی دوسری چیز پر بہتری لئی لحاظ سے بہت سے اعتبارات منحصر ہوتی ہے ۔سو اس سوال کا میں بھی مشروطیت کا لحاظ کرتے ہوئے ملحوظ اعتبار پر منحصر ہی سمجھوں گا کیوں کہ میرے لیے کوئی واحد حتمی اور مطلق اور متعین پیمانہ نہیں ۔
ہر زمانہ اپنے تقاضوں کے لوگوں کے لحاظ متعین کر کے انہیں بہتر اور بدتر بننے کا موقع دیتا ہے زمانے کا خود بہتر یا بدتر ہونا بے معنی ہے ۔
کسی کا راکب کسی کا مرکب کسی کو عبرت کا تازیانہ
پتہ نہیں میں نے وہ کچھ ہی کہا ہے جو کہنا چاہتا ہوں ۔ :)
 
Top