الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

محمد بلال اعظم

لائبریرین
:rollingonthefloor:
محفل جس پٹری پہ چڑھ چکی ہے اسے اتروا لیں تو آپ کے لیے حج اکبر کا ثواب وغیرہ۔ ہماری دہائیاں کوئی سنتا نہیں شاید آپ کی ہی سنی جائے!
مجھے بس بتایا جائے کہ میرے لیے کیا حکم ہے! مالی، انتظامی، تکنیکی۔۔۔ محفل کے لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے!
ویسے کسی جگہ اِس بارے میں کوئی سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہو تو بتائیے۔
 
یاز

محفلین
مجھے بس بتایا جائے کہ میرے لیے کیا حکم ہے! مالی، انتظامی، تکنیکی۔۔۔ محفل کے لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے!
ویسے کسی جگہ اِس بارے میں کوئی سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہو تو بتائیے۔
ماضیٔ قریب کے حالات و مراسلہ جات کو دیکھتے ہوئے میں یہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ مقتبس بالا مراسلے سے زیادہ سنجیدہ مراسلہ حالیہ ایام میں نہیں ہوا۔
آپ کی اردو محفل کے لئے جذبات و خیالات کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ کسی بھی طور آپ اس میں کامیاب ہوں۔
 
ہم سب محفلین اصل میں محفل کے غم میں ویسے ہی بھانڈ بنے ہوئے تھے جیسے جنگ کے دنوں میں پاکستانی عوام۔یہ تو بلال بھائی پاکستان کی سرحد سے کوسوں دور ہیں اس لیے ان کے اندر کچھ سنجیدگی کی باقیات رہ گئیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ باقیات رہتی ہیں یا باقی محفلین رہتے ہیں! 😅
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے بس بتایا جائے کہ میرے لیے کیا حکم ہے! مالی، انتظامی، تکنیکی۔۔۔ محفل کے لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے!
ویسے کسی جگہ اِس بارے میں کوئی سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہو تو بتائیے۔
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مذکورہ فیصلہ کے اسباب میں کن عناصر کو ملحوظ رکھا گیا ہے اور یہی عناصر طے کر سکتے ہیں کہ اس کو رول بیک کرنے کا امکان اگر ہے تو کس حد تک ہے ۔ ان کی نوعیت اور مراتب واضح نہیں کیے گئے جیسا کہ ماضی حال اور مستقبل والے تھریڈ کے پہلے چند اعلانیہ مراسلات کے مصلحت زدہ اسلوب سے مترشح ہے ۔ جہاں تک محفلین کا تعلق ہے تو اب گفتگو تو جتنی ہونی تھی ہو چکی اور محفلین اس باب میں ہار مان کر فیصلے پر سر تسلیم خم کر چکے ہیں اور ان کے قلوب جتنے ملول ہیں ان کی جھلک الوداعی دھاگوں میں دیکھی جا سکتی ہے ۔
 
یاز

محفلین
ہم سب محفلین اصل میں محفل کے غم میں ویسے ہی بھانڈ بنے ہوئے تھے جیسے جنگ کے دنوں میں پاکستانی عوام۔یہ تو بلال بھائی پاکستان کی سرحد سے کوسوں دور ہیں اس لیے ان کے اندر کچھ سنجیدگی کی باقیات رہ گئیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ باقیات رہتی ہیں یا باقی محفلین رہتے ہیں! 😅
اصل میں بلال صاحب ہمیں محفلین سمجھ رہے ہیں ابھی تک۔۔ جبکہ اب یہاں سب محفل کے لواحقین ہی ہیں۔
 
یاز

محفلین
محفلین اس باب میں ہار مان کر فیصلے پر سر تسلیم خم کر چکے ہیں اور ان کے قلوب جتنے ملول ہیں ان کی جھلک الوداعی دھاگوں میں دیکھی جا سکتی ہے ۔
کبھی کبھی تو مجھے کچھ زومبی والی فیلنگ آنے لگتی ہے کہ آدم بو آدم بو کرتے کسی مراسلے کی بو سونگھتے ہیں، اور جہاں کوئی مراسلہ تولد ہو، وہیں جا دھمکتے ہیں، اور پھر جوتیوں میں دال بٹتی ہے۔
اس کی انتہا تو یہ ہے کہ اجتماعی مکالمے کو بھی نہ بخشا گیا۔ وہاں بھی مراسلہ و مکالمہ جات کی وہ پگڑی اچھالی گئی کہ خدا کی پناہ۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
نقصان اس سب کا یہ کہ ماسوائے ایک دو کے باقی تمام زیرِ نگرانی لڑکیاں۔۔ اوہ سوری۔۔ لڑیاں سونی پڑی رہتی ہیں۔
 
Top