الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

سید عاطف علی

لائبریرین
(ہمارے چپو نہیں مل رہے، چلیں ایسے کوشش کرتے ہیں:)

آپ سب اصحاب کہف نے اتنے سال محفل سے دور رہ کر ایسا کیا سیکھا جو آگے سکھایا جا سکے؟ اگر کچھ نہیں سیکھا تو ہم ایک کلاس بنا رہے ہیں اسے جوائن کرنے کے لیے فارم محمد احمد بھائی کی وال پہ ہمہ وقت ٹنگا رہتا ہے!!
پتہ ہے بھئی ہم اسی کلاس کے چپڑاسی تو ہیں ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن عبدالقیوم چوہدری الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
کاش اِن میں وہ نام بھی شامل کیے جا سکتے جو اب میں نہیں رہے۔ اللہ انھیں اپنی امان میں رکھے۔ آمین
میں اب سے ایکٹو ہوں محفل پہ۔ اس دوران ویسے بہت سے نئے چہرے بھی آ گئے ہوں گے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ظہیر احمد ظہیر ، آگئے!
@LaAlma ، الف عین اور ابن سعید پہلے سے زیادہ ایکٹو ہوگئے!
شکیب اور ربیع م لاگ ان کر کے اور ری ایکشن دے کر چلے گئے!
محمد بلال اعظم اور عرفان سعید (دونوں سائنسدانوں) نے کچھ آنے کی امید تو دی پر ابھی تک کوئی ثبوت نہ دیا!
عبدالقیوم چوہدری ، محمد تابش صدیقی اور محمد خرم یاسین آ کر اکا دکا مراسلہ جات تک محدود رہے۔


یاز آئے ہیں، دو چار اور لوگ شہادت دیں گے تو مانوں گی!!! :D
حاضر مادام
 
کاش اِن میں وہ نام بھی شامل کیے جا سکتے جو اب میں نہیں رہے۔ اللہ انھیں اپنی امان میں رکھے۔ آمین
میں اب سے ایکٹو ہوں محفل پہ۔ اس دوران ویسے بہت سے نئے چہرے بھی آ گئے ہوں گے۔
دیکھیں بلال بھائی، ایک بار آپ ہمیں لائے تھے ایک بار ہم آپ کولے آئے! 😅
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب کہنا پڑے گا ، پیچھے پیچھے ہو جاو سب ہمارے بھائی آگئے ہیں! :love:
زندگی میں بہت نشیب و فراز آئے ہیں لیکن یہ بات میں بغیر کسی لگی لپٹی کے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان سے امریکہ تک، شاید ہی کوئی محفل ایسی رہی ہو جہاں اردو محفل کا ذکر نہیں ہوا اور مسلسل ہوتا رہا ہے۔
 
Top