عظیم

محفلین
غضب کی گرمی پڑ رہی ہے، مگر الحمد للہ گزارا ہو رہا ہے۔ اصل گرمی تو حبس کے موسم میں ہوتی ہے، جس کو برداشت کر نا مشکل ہوتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر۔62

گملوں میں چھوٹے چھوٹے پھول کھل رہے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
یہاں پنجاب میں تو کہیں کہیں "کونڈوں" کا ایک مہینہ بھی مخصوص کر دیا گیا ہے، یوں نہ ہو کہ "تیرھواں" مہینہ ہی ایسے وجود میں آ جائے
وہاں ہندوستان میں بھی رجب کا مہینہ مخصوص ہے،( اب تو میں امریکہ میں ہوں نا)وہ بھی 22رجب کو کونڈے بھرے جاتے ہیں۔ اللہ بخشے ہماری دادی بڑی پابندی سے بھرتی تھیں۔ یہ خیال رکھا جاتا تھا کہ کونڈے بھرنے کے بعد خالی ہونے تک اسی جگہ غیر متحرک رہیں!
 
سیما علی

لائبریرین
یہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی نیاز ہے ۔
وہاں ہندوستان میں بھی رجب کا مہینہ مخصوص ہے،( اب تو میں امریکہ میں ہوں نا)وہ بھی 22رجب کو کونڈے بھرے جاتے ہیں۔ اللہ بخشے ہماری دادی بڑی پابندی سے بھرتی تھیں۔ یہ خیال رکھا جاتا تھا کہ کونڈے بھرنے کے بعد خالی ہونے تک اسی جگہ غیر متحرک رہ یں
آپ نے بالکل صحیح فرمایا
ہماری اماں مرحومہ بھی یہی خیال رکھا کرتیں تھیں ۔۔
 
عظیم

محفلین
آج بہت شدید بارش ہوئی لاہور میں۔
عظیم !!!!کیا واقعی اتنی طوفانی بارش تھی
آج بھی ہوا تو چل رہی ہے معمول سے زیادہ، مگر کل تو عصر کے وقت جیسے رات ہو گئی ہو! بارش بہرحال اتنی نہیں تھی۔ شاید کہیں اور ہوئی ہو لاہور کے علاقہ میں مگر جہاں ہم ہیں وہاں نارمل ہی تھی
 
عظیم

محفلین
آج بھی ہوا تو چل رہی ہے معمول سے زیادہ، مگر کل تو عصر کے وقت جیسے رات ہو گئی ہو! بارش بہرحال اتنی نہیں تھی۔ شاید کہیں اور ہوئی ہو لاہور کے علاقہ میں مگر جہاں ہم ہیں وہاں نارمل ہی تھی
پانی وغیرہ بھی جمع نہیں ہوا تھا گلیوں میں، ورنہ ہماری دوکان سے گھر کے راستے میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ بہت ہلکی سی بارش پر بھی اس جگہ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ آج صبح دوکان کے لیے آتے ہوئے اس جگہ ایسا کچھ نہیں تھا
 
تو اسکا مطلب ہے اسلام آباد میں زیادہ ہوئی بارش اور ژالہ باری
 
Top