شکاگو 2022

زیک

مسافر
زیک اس کا مطلب ہے آپ کی طرف ریٹنگ میں تنوع درست کام کرنے لگ گیا ہے! (آپ کو بس ویسے ہی کسی بات پہ ہنسی نہیں آتی۔) :D
نہیں جب کبھی کبھار کمیوٹر سے محفل پر آتا ہوں تو اس وقت ٹھیک ریٹنگ دینے کا موقع مل جاتا ہے ورنہ اکثر فون سے آتا ہوں اور صرف پسندیدہ کی آپشن ہوتی ہے
 
نہیں جب کبھی کبھار کمیوٹر سے محفل پر آتا ہوں تو اس وقت ٹھیک ریٹنگ دینے کا موقع مل جاتا ہے ورنہ اکثر فون سے آتا ہوں اور صرف پسندیدہ کی آپشن ہوتی ہے
وہ تو ٹھیک ہے مگر ہنستے کیوں نہیں ہیں؟ آخری پرمزاح کی ریٹنگ بروز ہفتہ تھی وہ بھی ایک عدد۔ اور اس سے پچھلی پہ مورخین ابھی ریسرچ کر رہے ہیں!
 
اگر سب محفلین کو اپنی حس مزاح پہ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تو فیڈ بیک تو دیں۔ ورنہ پھر ہم یہی سمجھیں گے کہ آپ ہفتہ ہفتہ نہیں مسکراتے!
 

زیک

مسافر
وہ تو ٹھیک ہے مگر ہنستے کیوں نہیں ہیں؟ آخری پرمزاح کی ریٹنگ بروز ہفتہ تھی وہ بھی ایک عدد۔ اور اس سے پچھلی پہ مورخین ابھی ریسرچ کر رہے ہیں!
اتفاق کی بات ہے۔ اگر کوئی مزاحیہ پوسٹ کمپیوٹر سے پڑھی تو ریٹنگ ملے گی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر سے بھی ان کے شکاگو سے متعلق واقعات و تاثرات کا پوچھنا چاہیئے کہ وہ عرصہ آس پاس رہے ہیں۔

لائسنس کے امتحانات اورریزیڈنسی کے لیے اپلائی کرنے کے سلسلے میں ڈیڑھ دو سال شکاگو میں رہا ۔ یہ 1994-1993 کی بات ہے۔ اس کے بعد بھی درجنوں بار جانا ہوا۔ میرے پسندیدہ ترین شہروں میں سے ہے۔
جب وہاں رہتا تھا تو فراغت تھی ۔ گاڑی نہیں تھی تو سب وے کا پاس بنوا لیا تھا ۔ کرتے کرتے ایک ڈیڑھ سال میں تقریبا سار ا شہر ہی چھان مارا۔آج بھی مرکزی سڑکوں کا پورا نظام اور نقشہ ازبر ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن میں میرا ڈیرہ شکاگو انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اور سنٹرل لائبریری میں ہوا کرتا تھا۔یا پھر ایڈلر پلانٹیریم کے باہر بیٹھ کر اسکائی لائن کی ڈرائنگ بنایا کرتا تھا۔ یہ جگہ شکاگو میں میری پسندید ترین جگہوں میں سے ہے۔اب بھی اگر جاؤں تو بہت آرام سے سارا دن وہاں گزار سکتا ہوں۔ اس زمانے میں ایک Yashica اور ایک Ricoh ہوا کرتا تھامیرے پاس۔ کم از کم دس پندرہ رول تو بنائے ہوں گے تصویروں کے ۔ان کے علاوہ بھی دوسرے شہروں کی تصاویر کے تقریباً گیارہ بارہ سو نیگیٹو ایک البم میں محفوظ ہیں ۔ ڈیڑھ دو سال پہلے ایک مہنگا اسکینر خریدا تھا کہ ان سب کو کمپیوٹر میں محفوظ کروں گا ۔ اب تک صرف ایک بار بیٹھنے کی نوبت آئی ہے۔ سو اسے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ :) ۔ ڈیجیٹل کیمرے آئے تو شروع شروع میں شوق سے کچھ عرصے تک تو خریدے لیکن ان سے فوٹو گرافی نسبتاً کم کی ہے۔ جب یہ کیمرے بہتر سے بہتر اور مہنگے تر ہوتے چلے گئے تو میری مصروفیات بڑھ گئیں ۔ فرصت نہیں رہی۔ اب تو سیل فون کا کیمرہ ہی کبھی کبھی کام آتا ہے۔

ایک مزے کی بات جو شاید بہت سارے لوگوں کے لیے نئی ہو وہ یہ کہ شکاگو ڈاؤن ٹاؤن میں اسٹیٹ اسٹریٹ پر مرکزی پبلک لائبریری کی جو خوبصورت کئی منزلہ عمارت ہے اس میں کتابوں اور میڈیا کے علاوہ پالتو جانور Pets اور کھلونے بھی دو ہفتوں کے لیے مستعار لیے جاسکتے ہیں۔ چنانچہ لائبریری کی ایک منزل پر آپ کو کتابوں کے بجائے پرندوں کے پنجرے ، کتے ، بلیاں ،خرگوش اورہیمسٹر وغیرہ نظر آتے ہیں ۔ جب چھوٹے بچے وہاں سے کوئی کتا بلی یا پرندہ اٹھائے خوشی خوشی باہر نکل رہے ہوتے تھے تو مجھے یہ دیکھ کر بہت مزا آتا تھا۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شکاگو بہت خوبصورت شہر ہے ۔ لیک مشی گن کی آب و ہوا کی وجہ اس شہر اور اس کے مضافات میں کا موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے ۔ خاص طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس بہت اچھی ریٹنگ پر رہتا ہے ۔ مگر سردی غضب کی پڑتی ہے ۔ اور ونڈ چِل بہت زیادہ منفی میں چلا جاتا ہے ۔ گذشتہ دس بارہ سال سے سردی کی طوالت اور Below -zero- temperatures میں خاصی کمی آئی ہے ۔ شاید گوبل وارمنگ کی وجہ ہو۔ مگر 90 کے اوائل اور بعد میں بھی میں نے یہاں منفی 35 ڈگری تک درجہ حرارت دیکھا ہوا ہے ۔ برفبار ی کے تواتر میں خاصی کمی ہوئی ہے ۔ میں نے امریکہ 34 سال گذارے ہیں جن میں سے 27 سال شگاگو میں گذارے ہیں ۔ شگاگو کے چپے چپے سے واقف ہوں ۔ دیوان (Devon -Avenue)پر دیسی دکانوں اور ریسٹورینٹ کی بھر مار ہے ۔ جو رات گئے تک کھلے رہتے ہیں ۔ 90 کے اوائل میں دیوان ایونیو پر ہی رہا ئش رہی ۔ 90 ہی کے اوائل میں آدھی رات کو وی سی آر پر پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہوئے پان کھانے یا بریا نی کھانے کی خواہش سخت سردی اور برفباری میں بھی دیوان ایونیو کی چکر لگانے پر مجبور کرتی تھی ۔ بہت خوبصورت دن وہاں گذارے ہیں ۔ شکاگو کی ایک اپنی ہی جاذبیت اور کشش ہے ۔ کہتے ہیں شکاگو میں رہنے کے بعد کہیں اور رہنے کو جی نہیں لگتا ۔ یہ بات کم از کم مجھ پر تو ضرور لاگو ہوتی ہے ۔ ارادہ ہے کہ دوبارہ وہاں موو ہوجاؤں ۔
آپ نے یہ لڑ ی شروع کی ہے تو آپ ضرور تصویریں بھی شئیر کریں گے ۔ ان تصویروں کا انتظار ر ہے گا ۔
ظفری بھائی، آپ کا یہ مراسلہ تو اب پڑھا۔ آپ کے مشاہدات اور رائے سے پورا اتفاق ہے۔ میں بھی سمجھتا ہوں کہ شکاگو میں ہر وہ چیز اور سہولت موجود ہے کہ جس کی آپ خواہش کرسکتے ہیں۔ 1992میں سب سے پہلے امریکا آیا تو جے ایف کے نیویارک سے نکل ، گرے ہاؤنڈ پکڑ کر دو دن بعد شکاگو میں قدم رکھ دیئے تھے۔ امریکا سے میرا پہلا تعارف اسی شہر کے توسط سے ہوا۔ اس شہر کی ایک خاص فضا ہے ۔میری بہت ساری خوبصورت یادیں اس سے وابستہ ہیں۔
ایک عرصے تک میرا بھی یہ ارادہ رہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی شکاگو میں گزاری جائے گی لیکن پھر مڈویسٹ کی سردی اور برفوں سے تنگ آگیا اور مستقبل کے مسائل کو سوچتے ہوئے دھوب اور گرم موسم کی خاطر تین سال پہلے جنوب کا رخ کرلیا۔ لیکن اب بھی ایک آدھ سال بعد ایک چکرشکاگو کا ضرور لگتا ہے کہ بہت سارے دوست ابھی بھی وہاں ہیں۔دیوان ایونیو کی بات کی تو وہاں کے ریستوران اور پُول کی میزیں یاد آگئیں۔ بلیئرڈ کے ایک اچھے پاکستانی کھلاڑی ہوا کرتے تھےوہاں اور انہوں نے مجھے پول کھیلنا سکھایا تھا۔ بے فکری اور آوارہ گردی کے وہ دن اب بھی یاد آتے ہیں۔
 
Top