شکاگو 2022

زیک

مسافر
کوئی اڑھائی سال پہلے کی بات ہے ہم میمتھ کیو نیشنل پارک دیکھ کر شکاگو روانہ ہوئے۔ ریاست الینائے فلوریڈا کے بعد امریکا کی فلیٹ ترین ریاست ہے۔ الینائے کے زرعی علاقوں کی سیدھی سڑکوں پر ڈرائیو کرتے شکاگو کے مضافات میں پہنچے جہاں ہمارا قیام تھا۔
 

یاز

محفلین
بہت خوب جناب ۔
شکاگو تو بہترین سیاحتی ڈیسٹینیشن ہے۔ تقریباً 11 سال قبل ہم نے بھی اس کی مختصر سیر کی تھی۔
 

ظفری

لائبریرین
شکاگو بہت خوبصورت شہر ہے ۔ لیک مشی گن کی آب و ہوا کی وجہ اس شہر اور اس کے مضافات میں کا موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے ۔ خاص طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس بہت اچھی ریٹنگ پر رہتا ہے ۔ مگر سردی غضب کی پڑتی ہے ۔ اور ونڈ چِل بہت زیادہ منفی میں چلا جاتا ہے ۔ گذشتہ دس بارہ سال سے سردی کی طوالت اور Below -zero- temperatures میں خاصی کمی آئی ہے ۔ شاید گوبل وارمنگ کی وجہ ہو۔ مگر 90 کے اوائل اور بعد میں بھی میں نے یہاں منفی 35 ڈگری تک درجہ حرارت دیکھا ہوا ہے ۔ برفبار ی کے تواتر میں خاصی کمی ہوئی ہے ۔ میں نے امریکہ 34 سال گذارے ہیں جن میں سے 27 سال شگاگو میں گذارے ہیں ۔ شگاگو کے چپے چپے سے واقف ہوں ۔ دیوان (Devon -Avenue)پر دیسی دکانوں اور ریسٹورینٹ کی بھر مار ہے ۔ جو رات گئے تک کھلے رہتے ہیں ۔ 90 کے اوائل میں دیوان ایونیو پر ہی رہا ئش رہی ۔ 90 ہی کے اوائل میں آدھی رات کو وی سی آر پر پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہوئے پان کھانے یا بریا نی کھانے کی خواہش سخت سردی اور برفباری میں بھی دیوان ایونیو کی چکر لگانے پر مجبور کرتی تھی ۔ بہت خوبصورت دن وہاں گذارے ہیں ۔ شکاگو کی ایک اپنی ہی جاذبیت اور کشش ہے ۔ کہتے ہیں شکاگو میں رہنے کے بعد کہیں اور رہنے کو جی نہیں لگتا ۔ یہ بات کم از کم مجھ پر تو ضرور لاگو ہوتی ہے ۔ ارادہ ہے کہ دوبارہ وہاں موو ہوجاؤں ۔
آپ نے یہ لڑ ی شروع کی ہے تو آپ ضرور تصویریں بھی شئیر کریں گے ۔ ان تصویروں کا انتظار ر ہے گا ۔
 

زیک

مسافر
بہت خوب جناب ۔
شکاگو تو بہترین سیاحتی ڈیسٹینیشن ہے۔ تقریباً 11 سال قبل ہم نے بھی اس کی مختصر سیر کی تھی۔
اس میں شک نہیں لیکن اتفاق کی بات ہے کہ اس صدی میں یہ شکاگو کا دوسرا ٹرپ تھا اور دونوں کا مقصد سیاحت نہ تھا لیکن ہم نے پھر بھی کچھ سیر کر ہی لی
 

زیک

مسافر
ڈاؤن ٹاؤن کا رخ کیا اور دریائے شکاگو پر کروز ا سوچا۔ پہلی بلڈنگ جس کی تصویر لی وہ ایک انتہائی مشہور شخصیت کے نام پر ہے

 
Top