الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

ابو ہاشم

محفلین
یہ تو دھچکا ہے میرے لیے۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ محفل یوں ہی جمی رہے گی۔ اور اردو پر بحث مباحثے کی یہ سہولت برقرار رہے گی ۔ میں اردو رسم الخط اور اردو قواعد پر کچھ لڑیاں شروع کرنا چاہتا تھا لیکن سستی کی وجہ سے کبھی شروع نہ کر سکا۔ اب میں کوشش کرتا ہوں کہ کچھ کام کر کے یہ لڑیاں شروع کی جائیں۔
بہرحال میری درخواست ہے کہ پہلے نوٹس پر ہی یہ محفل بند نہ کی جائے بلکہ مزید کچھ عرصہ یہ محفل چلائی جاتی رہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

طبل جنگ تو کب کا بج چکا اب آپ شہادت سے قبل جتنی شمشیر زنی کرسکتے ہیں جلد ہی کر لیں ۔
 
ابو ہاشم

محفلین
طبل جنگ تو کب کا بج چکا اب آپ شہادت سے قبل جتنی شمشیر زنی کرسکتے ہیں جلد ہی کر لیں ۔
ہاں بالکل
یہ تو
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا ہے
والا معاملہ ہے

اب ہم بھی
دیکھتے ہیں زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

تدوین : دیکھنا ہے زور کتنا۔۔۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اردو محفلین سمجھتے ہیں کہ ایڈمن کی مصروفیات کیا ہوتیں ہیں ۔
:ROFLMAO:
اور چیف ایڈمن (منتظمِ اعلیٰ) کی
images
 
Top