تعارف سلام عرض ہے

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے ظفری بھائی نے آج تک جیہ کو خوش آمدید نہیں کہا۔

(نوٹ : آج نجانے یہ دھاگہ کیسے ہتھے چڑھ گیا لیکن پرانی باتیں پڑھ کر مزہ بھی بہت آیا۔)
 
جیہ

شمشاد بھائی شروع میں میں کتنی ڈری ڈری اور سہمی تھی؟
یہ تو آپ ہی تھے جنہوں نے شروع دن سے اپنائیت دکھائی
میں ذندگی بھر آپ کو بھلا نہ سکوں گی. سچی.

میں تھوڑی سی جذباتی ہوگئی:)
 
کوئی بات نہیں بچہ۔ ایسا ہو جاتا ہے۔
خوش رہو۔

وہ تب کی بات ہے جب ڈری ہوئی تھیں، آجکل تو ڈراتی ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
آصف بھائی کیا ہوا، تدوین کیوں کر دی؟
جیہ اتنی بھی ڈراؤنی نہیں ہے۔ میرا مطلب ہے اتنا تو نہیں ڈراتی۔
 
جیہ

لائبریرین
21 اپریل 2006 کو آئی تھی. زندگی کے ہنگامہ خیز 19 سال تھے ۔
اتنی محبتیں ملیں کہ بیان سے باہر ہے
غالب پر کام کیا تو اتنا سراہا گیا کہ امید نہ تھی۔ غالب کی بھتیجی کا خطاب ملا
جب یہاں آئی تو جوان تھی ۔ شادی ہوئی ۔
اراکین محفل نے اتنا سلیبریٹ کیا ۔ ہفتوں تک میری شادی کے بارے کھولے گئے لڑیوں میں رونق لگی رہی۔
بیٹا ہوا تو سب کو جیسے خوشیاں منانے کا موقع ملا ۔
2009 میں آئ ڈی پی بن کر سوات چھوڑنا پڑا تو سب نے حوصلہ دیا
بیوہ ہوئی تو سب کو حقیقتاً صدمہ ہوا
کس کس بات کو یاد رکھوں۔ کس کس کے محبتوں کو بھول جاؤں ۔ میں ہی احسان فراموش تھی کہ برسوں محفل سے روٹھی رہی ۔ آج محفل ہم سے روٹھ گیا ہے تو سوچا آخری پوسٹ بھی اپنی اولین دھاگے میں ہی کروں
اللہ حافظ
اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی وناصر ہو آمین
 
سید عاطف علی

آپ کا محفل سے دوری کا طویل وقت تو خیر گزر گیا لیکن آپ کی علم دوستی اور بے غرض خدمت کے سبب آپ کامقام محفلین کے دل میں ہمیشہ قابل قدر رہا اور رہے گا۔
یہ محبتیں اور دلی نیک خواہشات ہمیشہ ہم سب کے لیے ہی محفل کے انسان دوست ماحول کا احسان بن کر زندہ رہیں گی ۔
 
الف عین

لائبریرین
جوجو تم کو کوئی بھول سکتا ہے بھلا، اردو محفل رہے یا نہ رہے، تم تو سب کے دلوں میں قیام پذیر ہو۔ کسی بابا جانی کی جوجو بٹیا، کسی شمشاد چاچو کی بھتیجی......
 
فہیم

لائبریرین
21 اپریل 2006 کو آئی تھی. زندگی کے ہنگامہ خیز 19 سال تھے ۔
اتنی محبتیں ملیں کہ بیان سے باہر ہے
غالب پر کام کیا تو اتنا سراہا گیا کہ امید نہ تھی۔ غالب کی بھتیجی کا خطاب ملا
جب یہاں آئی تو جوان تھی ۔ شادی ہوئی ۔
اراکین محفل نے اتنا سلیبریٹ کیا ۔ ہفتوں تک میری شادی کے بارے کھولے گئے لڑیوں میں رونق لگی رہی۔
بیٹا ہوا تو سب کو جیسے خوشیاں منانے کا موقع ملا ۔
2009 میں آئ ڈی پی بن کر سوات چھوڑنا پڑا تو سب نے حوصلہ دیا
بیوہ ہوئی تو سب کو حقیقتاً صدمہ ہوا
کس کس بات کو یاد رکھوں۔ کس کس کے محبتوں کو بھول جاؤں ۔ میں ہی احسان فراموش تھی کہ برسوں محفل سے روٹھی رہی ۔ آج محفل ہم سے روٹھ گیا ہے تو سوچا آخری پوسٹ بھی اپنی اولین دھاگے میں ہی کروں
اللہ حافظ
اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی وناصر ہو آمین
محفل کو تالا لگنے میں ابھی تو کچھ وقت باقی ہے۔
تم نے کیوں ابھی سے ہی بوریا بستر سمیٹ لیا:confused:
 
Top