تعارف سلام عرض ہے

شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
مسئلے مسائل بڑھیں گے تو حل بھی ہو جائیں گے۔ آپ مثبت انداز میں سوچیں ناں۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
مسئلے مسائل بڑھیں گے تو حل بھی ہو جائیں گے۔ آپ مثبت انداز میں سوچیں ناں۔

سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے شمشاد بھائی

میں مثبت انداز میں سوچ لوں گا
آپ مثبت انداز میں سوچ لیں گے

لیکن ہر کوئی مثبت سوچ نہیں رکھتا :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب امریکہ اور روس کی شرارت ہے، انگلستان بھی شامل ہے۔ جو یہ مخلص نہیں ہونے دیتے۔
 

ام احسن

محفلین
پیر تسمہ پا کا قصہ کسی داستان کا حصہ ہے، کونسی یہ مجھے یاد نہیں پڑ رہا۔ یہ شاید حاتم طائی کے قصوں یا داستان امیر حمزہ میں شامل تھا۔ مجھے ایسا یاد پڑ رہا ہے کہ پیر تسمہ پا عمرو عیار کے کندھے پر سوار ہو گیا تھا جس سے اس نے پھر بڑی عیاری سے ہی پیچھا چھڑایا۔ اب کوئی دوست ہی اس کی تصدیق یا تکذیب کر سکیں گے۔ :?
پیر تسمہ پا کا کردار سند باد جہازی کی داستان میں ہے ،سند باد ایک ویران جزیرے پر کئی سال اس کے چنگل میں پھنسا رہتا ہے ،پھر انگور کا رس خراب کر کے جب زہر آلود ہو جاتا ہے تو پیر تسمہ پا کو پلا دیتا ہے ،یوں اس کی جان چھوٹتی ہے ۔
 
KwULv.png
 

الف عین

لائبریرین
انیس کو اپنی ریڑھی بہت دن بعد یاد آئی، وہ بھی جب کہ جیہ عرصے سے غائب ہے۔ خدا کرے جہاں ہو، بخیر ہو۔
اس دھاگے کے عنوان میں میرا اوتار چسپاں نہیں، کیا میں نے جوجو کے سلام کا جواب دیا ہی نہیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
جیہ بہن عرف غالب کی بھتیجی ! اس محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ ماشاءاللہ کیا مطالعہ ہے اور کیا ہی اندازِ گفتگو۔۔۔! نہ جانے کہاں ہیں آج کل ! شاید مصروف ہیں۔ سچ تو یہ ہی ہے کہ اردو محفل کا ذکر "غالب کی بھتیجی" کے تذکرے کے بغیر ادھورا ہی رہتا ہے۔

دیکھیے کب جیہ اردو محفل میں پھر سے حاضر ہوتی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
جیہ بہن عرف غالب کی بھتیجی ! اس محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ ماشاءاللہ کیا مطالعہ ہے اور کیا ہی اندازِ گفتگو۔۔۔ ! نہ جانے کہاں ہیں آج کل ! شاید مصروف ہیں۔ سچ تو یہ ہی ہے کہ اردو محفل کا ذکر "غالب کی بھتیجی" کے تذکرے کے بغیر ادھورا ہی رہتا ہے۔

دیکھیے کب جیہ اردو محفل میں پھر سے حاضر ہوتی ہیں۔
شکریہ محمد احمد آپ نے مجھے یاد رکھا۔ مجھے آپ سب کی محبت کھینچ ہی لائی۔ جزاک اللہ
 
Top