تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
1912 میں جو ہوا وہ بتا چکنے کے بعد یہ بھی بتانا کہ 1916 میں کیا ہوا تھا؟

اس طرح کم سے کم ہمیں تاریخ کا ہی پتہ چل جائے گا تمہارے توسط سے :wink:

1912 میں مسلم لیگ 6 سال کا ہوچکا تھا۔

ویسے 1912 میں سوات میں پہلی نیم قبائلی نیم شرعی حکومت بنی تھی۔ سید عبد اللہ جبار شاہ کو مردان سے بلاکر سوات کی بادشاہت سونپی گئی تھی ۔ جو کہ 1916 تک ان کے وفات تک جاری رہی
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
فریب نے کہا:
ارے شمشاد بھائی اتنا کچھ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا شکریہ تعارف کروانے کا

ارے آپکو بھی نہیں معلوم تھا جیہ کے متعلق، یہ لیں، خیر ایک نئی خبر بھی ہے ان کے متعلق کہ حضرتِ آدم (ع) کو جنت سے نکلوانے میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔

باقی پھر بریک کے بعد۔۔۔۔

نہیں جی میرا نہیں حضرت آدم (ع) کی پسلی کا کام تھا یہ۔
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
عام طور پر صبح میں ہوتی ہیں بڑی بی لیکن آج تو خلافِ معمول شام میں بھی تھیں اور رات گئے تک رہیں۔

برا نہ مانیئے گا۔ جس وقت آپ نے یہ پوسٹ کیا ہے یعنی 38۔3 تو اس وقت تین قسم کے لوگ جاگتے ہیں÷

اللہ والے کہ تہجد کا وقت ہے
صنم والے ۔ کہ اختر شماری اس وقت خوب ہو سکتی ہے
یا وہ لوگ جو چوکیدار ہوتے ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
ویسے 1912 میں سوات میں پہلی نیم قبائلی نیم شرعی حکومت بنی تھی۔ سید عبد اللہ جبار شاہ کو مردان سے بلاکر سوات کی بادشاہت سونپی گئی تھی ۔ جو کہ 1916 تک ان کے وفات تک جاری رہی
سوات کی تاریخ کے بارے میں کچھ مزید ارشاد ہو۔
 
جیہ

لائبریرین
جی راجا صاحب

میرا ارادہ تھا کہ میں سوات پر ایک تفصیلی مضموں لکھوں مگر ان لوگوں نے مجھے زاویہ 2 میں پھنسوادیا۔

خیر 1916 کے بعد ریاست سوات کی کی حقیقی حکومت بنی 1917 میں جو 1969 تک پاکستان میں ادغام تک جاری رہی۔یہ دو ادوار میں تقسیم کی جاسکتی ہے

1917 سے 1949 تک بادشاہ صاحب جو کہ ریاست سوات کا بانی تھا۔ اس دور میں ریاست کا بنیادی ڈھانچہ بنا۔ اور قبائلیت سے جدیدیت تک کے سفر کا آغاز ہوا

1949 میں بادشاہ صاحب اپنے بیٹے والئ سوات کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ وزیر اعظم لیاقت علی خان نے ان کی تاجپوشی کی÷
والئ سوات جدید سوات کا بانی ہے۔ تعلیم اور موصلات میں ان کی دلچسپی بہت زیادہ تھی۔

اوسطا ہر 2میل کے بعد ایک پرائمری سکول ۔ 4میل کے بعد مڈل سکول ، 6 میل کے بعد ایک ھائ سکول اور ہر قصبے میں ایک ڈگری کالج کے بنیاد پر بہت سے تعلیمی ادارے بنوائے اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ پاکستان کے ساتھ انضمام کے بعد بہت کم اضافہ ہوا ان میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد نے کہا:
عام طور پر صبح میں ہوتی ہیں بڑی بی لیکن آج تو خلافِ معمول شام میں بھی تھیں اور رات گئے تک رہیں۔

برا نہ مانیئے گا۔ جس وقت آپ نے یہ پوسٹ کیا ہے یعنی 38۔3 تو اس وقت تین قسم کے لوگ جاگتے ہیں÷

اللہ والے کہ تہجد کا وقت ہے
صنم والے ۔ کہ اختر شماری اس وقت خوب ہو سکتی ہے
یا وہ لوگ جو چوکیدار ہوتے ہیں

3:38 کا وقت تمہارے ہاں ہو گا، ہمارے ہاں 12:38 کا وقت تھا اور یہ کوئی زیادہ وقت نہیں ہے جب کہ صبح چھٹی بھی ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
اوپر کے سارے جوابات پڑھ کے لگتا ہے کہ تم نے اپنی عمر کے معاملے میں غلط بیانی کی ہے، تمہاری عمر 123 سال سے بھی زیادہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
محب علوی نے کہا:
1912 میں جو ہوا وہ بتا چکنے کے بعد یہ بھی بتانا کہ 1916 میں کیا ہوا تھا؟

اس طرح کم سے کم ہمیں تاریخ کا ہی پتہ چل جائے گا تمہارے توسط سے :wink:

1912 میں مسلم لیگ 6 سال کا ہوچکا تھا۔

ویسے 1912 میں سوات میں پہلی نیم قبائلی نیم شرعی حکومت بنی تھی۔ سید عبد اللہ جبار شاہ کو مردان سے بلاکر سوات کی بادشاہت سونپی گئی تھی ۔ جو کہ 1916 تک ان کے وفات تک جاری رہی

1912ء میں Titanic ڈوبا تھا۔
Titanic میں کتنے لوگ سوار تھے ؟
 
جیہ

لائبریرین
شاید 2500 میں سے صرف 750 مسافر بچ گئے تھے۔ یاد رہے کہ اس پر جو فلم بنی ہے۔ ان کرداروں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔ ہاں البتہ باقی واقعات کافی حد تک صحیح ہیں
 
جیہ

لائبریرین
ٹائٹینک کے مسافر

1st Class On Board 1st Class Survived 2nd Class On Board 2nd Class Survived 3rd Class On Board 3rd Class Survived Crew On Board Crew Survived
Men 175 57 168 14 462 75 192
Women 144 140 93 80 165 76 23
Children 6 5 24 24 79 27
Total 325 202 285 118 706 178 913 215

Total Passengers = 1316 Total Crew = 913
Total Survived = 498 Total Survived = 215
Total On Board Titanic = 2229
Total Survivors = 713
حوالہ
http://www.historyonthenet.com/Titanic/passengers.htm
 
یہ کس قسم کی فگرز ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے ربط دیکھ لیا ہے، وہاں ٹیبل بنا ہوا ہے اور یہاں تم نے تو ۔۔۔۔۔

لیکن اب میں نے تم سے تمہاری عمر ہی نہیں پوچھنی لیکن تم رضوان اور محب سے پرانی نہیں ہو سکتی کہ وہ تو جنگ پلاسی میں بھی شرکت کر چکے ہیں اور اس سے پہلے کی لڑائیوں میں بھی۔
 
Top