الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

محمداحمد

لائبریرین
ایک فوری حل یہ ہو سکتا ہے کہ فی الحال ایک بلاگر بلاگ سیٹ لیا جائے، اور خواہشمند خواتین و حضرات کو بطور کنٹری بیوٹر شریک کر لیا جائے۔ اس پر لوگ اپنی تحریریں لگا سکیں گے۔ اور تبصرے کے خواہشمند تبصرے بھی کر سکیں گے۔ اس سے آپ کو اپنا فون نمبر بھی شئر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور اردو اور نستعلیق بھی دستیاب نہیں رہیں گے۔

تاہم زیادہ سے زیادہ 100 یوزر اس میں شامل ہو سکیں گے۔ ویسے محفل پر فعال اراکین جو ہمیں نظر آتے ہیں ان کی تعداد تو کافی کم ہے۔ :)

یہ فوری اور دستیاب نسخہ ہے۔ بس تھوڑی سے کوشش سے ہو جائے گا۔

اس سے محفلین کی کمٹمنٹ کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔:) :)
 
زیک

مسافر
اکثریت صرف رابطے میں نہیں رہنا چاہتی ، ایسے ہی ملتے جلتے کسی پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہونا چاہتی ہے۔
کچھ سابقہ محفلین یہ تجربہ کر چکے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو محفل کو دیکھ کر اردو کے دیگر فورم بھی بنائے۔ نتائج آپ کے سامنے ہیں۔
 
ایک فوری حل یہ ہو سکتا ہے کہ فی الحال ایک بلاگر بلاگ سیٹ لیا جائے، اور خواہشمند خواتین و حضرات کو بطور کنٹری بیوٹر شریک کر لیا جائے۔ اس پر لوگ اپنی تحریریں لگا سکیں گے۔ اور تبصرے کے خواہشمند تبصرے بھی کر سکیں گے۔ اس سے آپ کو اپنا فون نمبر بھی شئر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور اردو اور نستعلیق بھی دستیاب نہیں رہیں گے۔

تاہم زیادہ سے زیادہ 100 یوزر اس میں شامل ہو سکیں گے۔ ویسے محفل پر فعال اراکین جو ہمیں نظر آتے ہیں ان کی تعداد تو کافی کم ہے۔ :)

یہ فوری اور دستیاب نسخہ ہے۔ بس تھوڑی سے کوشش سے ہو جائے گا۔

اس سے محفلین کی کمٹمنٹ کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔:) :)
میری دانست میں زمانہ حال میں محفل کا کوئی متبادل ممکن نہیں، باقی تجربات کر کے سیکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
میری دانست میں زمانہ حال میں محفل کا کوئی متبال ممکن نہیں، باقی تجربات کر کے سیکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
کسی شخص کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی بھی پلیٹ فارم محفل کا متبادل ہو سکتا ہے۔ حتیٰ کہ اگر کوئی زین فورو پر فورم بنا کر محفل کا سارا ڈیٹا اُس پر چڑھا بھی دے، تب بھی وہ محفل نہیں بن جائے گی۔

یہ محض وہ متبادل ہیں جو محفل کی عدم موجودگی میں ہمارا گزارا چلانے کے کام آ سکتے ہیں۔ اور یہ سب آپشنل ہیں۔
 
صریر

محفلین
1۔ فیس بک پہ اردو محفل کی آئی ڈی بنائی جائے؟
2۔ وٹزایپ پہ گروہ تشکیل دیا جائے؟
3۔نئی ویب سائٹ بنائی جائے؟
4۔ اردو محفل کا بلاگ بنایا جائے؟
الگ الگ زمرے ہوں اور اکٹھے نظر آجائیں ، اس چیز کے لئے تو' ڈسکورڈ' کا نام ذہن میں آتا ہے،نمبرز بھی شئیر نہیں کرنے پڑیں گے۔ لیکن وہاں بھی بہت سے فیچرز تحدید کے ساتھ ہیں، لیکن تعلق بحال رکھنے اور گفتگو جاری رکھںنے کی غرض سے کام چلایا جا سکتا ہے، اور تب تک کسی نئے غیر اردو فارم پر قبضہ جما کر اردوانے کا پروگرام بھی وہیں بنایا جا سکتا ہے۔
 
صریر

محفلین
ایک فوری حل یہ ہو سکتا ہے کہ فی الحال ایک بلاگر بلاگ سیٹ لیا جائے، اور خواہشمند خواتین و حضرات کو بطور کنٹری بیوٹر شریک کر لیا جائے۔ اس پر لوگ اپنی تحریریں لگا سکیں گے۔ اور تبصرے کے خواہشمند تبصرے بھی کر سکیں گے۔ اس سے آپ کو اپنا فون نمبر بھی شئر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور اردو اور نستعلیق بھی دستیاب نہیں رہیں گے۔

تاہم زیادہ سے زیادہ 100 یوزر اس میں شامل ہو سکیں گے۔ ویسے محفل پر فعال اراکین جو ہمیں نظر آتے ہیں ان کی تعداد تو کافی کم ہے۔ :)

یہ فوری اور دستیاب نسخہ ہے۔ بس تھوڑی سے کوشش سے ہو جائے گا۔

اس سے محفلین کی کمٹمنٹ کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔:) :)
اسی طرح کی ایک اورتجویز ذہن میں آئی تھی کہ کیوں نہ 'جِیرا' اور 'ٹریلو' جیسے سافٹ ویئر ز، جو آرگنائزیشنس کے نصب العین طے کرنے کے کام آتے ہیں ، اسے بطور کمیونٹی استعمال میں لایا جائے، ہر آئٹریشن ایک زمرہ ہوگا اور ہر اسٹوری ایک لڑی۔ لیکن وہ بنیادی طور پر اردو میں نہیں ہوں گے اور دوسری چیز، وہ ' بی ٹو بی' ماڈلز ہوتے ہیں، تو ذرا سی توسیع کے لئے بھی شاید بہت خرچیلے ثابت ہوں۔ نہیں تو انٹرفیس بہت اچھا مل جاتا ہمیں۔
 
Top