مبارکباد تفسیر کی اردو محفل میں دوسری سالگرہ - مارچ 2008

تفسیر

محفلین
السلام علیکم بڑے بھیا ۔۔ یہ کیا اتنی اداس نظم ۔۔:(
اتنے اداس آپ اچھے نہیں لگ رہے ۔۔ ہنستے بولتے ہی اچھے لگتے ہیں ۔۔:)

بہت بہت مبارک ہو محفل پر دوسری سالگرہ آپ کو ۔۔ :cat:

congrats008.gif



بڑے بھیا میں نے دانشکدہ پر آنے کی بہت بار کوشش کی لیکن وہاں لاگ ان ہوتا ہی نہیں ہے ۔۔ اس لئے بس پڑھ کر واپس آجاتی ہوں ۔۔:confused:

اچھا میں تمہارا ٹسٹ لیتا ہوں ۔۔۔ بارونی کے صفحہ چار پر کیا لکھا تھا۔:grin:
تمام بہنوں میں تم میری پریشانی نہیں دتیں تم بہت خوش دل ہو۔teeth_smile
 

تفسیر

محفلین
جی ، میں بھی کئی بار ٹرائی کرچکی ہوں لاگ ان ہی نہیں ہوتا ،
اب ہم کیا کریں ، :confused:

بھیا کو کال کرو:hmm:
مجھے بہت حیرت ہوتی ہےجب کوئی کہتا کہ میں پاس ورڈ بھول گی تھی اس لیے نہیں آئی/آیا:NO:
مجھ سے لاگ ان نہیں ہوا اس لیے نہیں آئی/آیا:hmm:
ہیلو۔۔۔ ہیلو ۔۔۔ آپ کے پاس میرا ای میل ہے ناteeth_smile
 

تفسیر

محفلین
یہ تو بڑے بھیا ہی بتا سکتے ہیں ۔۔ قیصرانی نے کہا تھا کے بنا لاگ ان ہوئے بھی کسی تھریڈ میں پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔ پر مجھے ایسا کوئی تھریڈ نہیں ملا ۔۔:confused:

صرف ایک تھریڈ تھا " اب کون آئے گیا؟ جس کو دیکھنے کے لیے لاگ آن کرنا پڑتا ہے۔صرف ماوراء آتی تھی۔ مجھے اس کو اکیلا دیکھ کر ترس آتا تھا اب میں نے اس کو بھی بند کردیا۔:)
بنا لاگ ان ہوئے بھی کسی تھریڈ کو پڑھ سکتے ہیں اس نے غلطی سے کہہ دیا پوسٹ کرسکتے ہیںteeth_smile
 

تفسیر

محفلین
تفسیر بھیا، یہ تھریڈ تو میں نے کھولنا تھا نا؟؟:leaving:

اتنا اداس کیوں لکھ دیا۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کیا کہوں۔:(

لیکن آپ کو محفل پر دوسری سالگرہ بہت مبارک ہو۔دوسری سالگرہ ہے تو دوسرا سلام ہی ہونا چاہیے، آخری نہیں۔

کہو بھیا آپ اتنے اداس کیوں ہیں ۔ اس دفعہ میں کیا غلطی کیsmile_tongue
نہیں مجھے کبھی کبھی اداسی کا دوراہ پڑتاہے ۔ ڈاکٹر کو دیکھایا تھا۔
اسنے پہلا سوال کیا۔ " تمہاری کتنی چھوٹی بہنیں ہیں؟" میں نے انگلیوں نام لے لیکر گننا شروع کیا۔جیسے ہی تمہارا نام لیا
اس نے کہا۔" بس ٹھہرو مجھے تمہارا پرابلم پتہ ہے"۔
میں نے کہا۔" کیا؟" ۔
کہنے لگا " تم ماوراء کو نمبر ون کردو اور ننھی کو نمبر ٹو"۔
میں نے کہا۔ " ڈاکٹر تم کو معلوم نہیں وہ میرے اور ماوراء دونوں کے کان جڑ سے اکھاڑ دیں گی":01zzbbbnnn:۔
 

تفسیر

محفلین
لیں جی کل تک تو آپ کہ رہے تھے کی آپ نے یہاں سب کو منع کر رکھا ہے کہ ایسا کوئی تھریڈ نہ کھولیں اب آپ نے خود ہی

آپ نے جو شکوہ کیا ہے اسکا جواب شکوہ میری طرف سے :)

پہلا سلام

بعض دفعہ تم (سوری آپ) کسی رشتے،تعلق،محبت اور جذبے کو ٹوٹنے سے روک تو لیتے ہو مگر پتہ نہین کہاں سے اس میں expectations آجاتی ہیں
اور یہ فطرت قانون ہے کہ جہاں expectations آجائیں وہان دل کا ٹوٹنا اور دکھی ہونا ضروری ہے۔ہر کام جس کا آغاز نیک نیتی پر ہو اسکا اچھا انجام ممکن ہے۔

مانا کہ ہر پیار میں وفا ممکن نہیں کہ پر پیار میں جب انا اور return آجائے تو اپنے احساس کا بکھرنا ضروری ہے۔
محبت اور شفقت ہی تو لازوال ہے کہ محبت ایک درخت کی مانند ہے جو خود تو تپتا ہی رہتا ہے پر دوسروں کو ہمیشہ سایہ اور پھل ہی دیتا ہے۔

آپکو میرا پہلا سلام
تعبیر

اور ہان مبارک باد تو رہ ہی گئی

محبت اور شفقت ہی تو لازوال ہے کہ محبت ایک درخت کی مانند ہے جو خود تو تپتا ہی رہتا ہے پر دوسروں کو ہمیشہ سایہ اور پھل ہی دیتا ہے۔

میں سوچ رہا تھا کہ آپ کو بھی بہن بنا لوں ۔ اب دوبارہ سے سوچنا ہوگا۔
اف ۔۔۔ تمام بہنیں بھیا پر ترس کیوں نہیں کھاتیں۔
 

تفسیر

محفلین
محفل پر دوسری سالگرہ مبارک ہو تفسیر بھائی ۔۔ آپ کا آخری سلام ہم نے قبول نہیں کیا :(
میرا دانشکدہ کا پاس ورڈ مجھے زپ میں لکھیں یا ای میل کر دیں ، آپ تو سچ مُچ ناراض لگتے ہیں ، باجو کا کیس ہیں اب آپ ، باجو ذرا خبر تو لیں :rolleyes:

تم نے تو پہلا سلام ہی نہیں قبول کیا اب تک:confused:
دانشکدہ ِتفسیر میں اب ارکان نہیں ہوتے۔ اب وہ ذاتی جریدہ ہے۔ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتےteeth_smile
ویسے پڑھنے کے لیے جب چاہو آسکتی ہو مجھے بھی پتہ نہیں چلے گا۔smile_tongue
 

تفسیر

محفلین

عزیزان محفل

مجھے یہ کہتے ہوے افسوس ہورہا ہے کےآئیندہ محفل میں میری آمد مختصر ہوا کرےگی۔ اور میں ایک ایکٹو رکن نہیں رہوں گا۔ کبھی کبھار میں اپنے مضامین، ترجمے اور افسانے یہاں پیش کرنے آیا کروں گا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ دراصل میں کئی کتابوں پر ایک ساتھ کام کررہا ہوں جو میرا سارا وقت لے رہیں ہیں۔

موجودہ کتابیں جو دانشکدہِ تفسیر ( ذاتی جریدہ ) پر قسطوں میں شائع ہورہی ہیں۔

بارونی ۔۔۔ (ترجمہ) جاسوسی ناول ۔الفرڈ ہیرسس
فرنٹ لائن ہاکستان ۔۔۔ ( ترجمہ ) سیاسی۔ زاہد حسین
پیش گفتار ۔۔۔ شرح دیوان غالب۔تفسیر
ٹرانسمیشن پرٹوکال ( آر۔ایف ۔سی )
متفرق ۔۔۔ ( زبانیں) اردو، عربی اور اسپینیش

آنے والی کتابیں جن پر میں کام کررہا ہوں۔

خیالات کی محدودیت۔۔۔ ( ترجمہ ) فلسفہ۔ کرشنامورتی
فنونِ جنگ ۔۔۔ (ترجمہ )۔ سن زو
لغاتِ شاعری۔۔۔ تفسیر
نیٹ ورک ڈزائن ۔۔۔ ( میرے لیکچر) ۔۔۔ تفسیر


میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری ہمت افزائی کی اور ان کا بھی جہنوں نے میری غلطیوں کو نظر انداز کیا اور میری خوبیوں کوسراہا۔ ان سب کی تعداد اتنی ہے کہ اگر میں لکھوں تو ایک کتاب بن سکتی ہے۔۔۔صد افسوس

میں خاص طور پر نبیل اور زیک کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور میری ضروریات کو پورا کیا حالانکہ وہ فورم کی فارمیٹ سے مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر آپ نے دیکھا ہوگا کےاگر آپ ناول نگار ہیں تو ناول کے زمرے میں آپ ناول لکھ سکتے ۔ لیکن وہاں کوئی میمبر گپ شپ نہیں لڑا سکتا۔ یہ بات شاعری آن لائن میں بھی تھی ۔

میں وارث صاحب کا بیحد ممنون ہوں کے وہ مجھ پرہمیشہ مہربان رہے اور میری کمتر تحریروں کی اس طرح تعریف کی جیسے وہ شاہکار ہوں ۔ اعجاز صاحب کا بھی جنہوں نے مجھے اپنے صلح و مشورں سے نوازا۔ چھوٹے بھیا قصرانی اور شمشاد بھائی کا نام لیے یہ لسٹ مکمل نہیں ہوسکتی

مجھے سب بہنیں پیاری ہیں اور رہیں گی۔ خاص طور پر میری اپنی پیاری ننھی مننی بوچھی جن کی چھڑ چھاڑ کی یاد مجھے ستائے گی ( ننھی مجھےکال کرنا )، سنجیدہ بہن ماوراء جن کوایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہہ کرمیں کنفیوز کردیتا ہوں، خوش دل سارہ ، اور حجاب۔۔ حجاب پر مجھے آج بھی یاد ہے کے وہ شروع شروع میں جب آئیں تو ہم کسی زمرے میں چھیڑ چھاڑ کررہے تھے کسی بات پر میں خاموش ہوگیااور جواب نہیں لکھا۔۔۔دوسرے دن انہوں نے لکھا “ کیا م۔ک۔ ہوگئی۔ ( مجھے لفظ یاد نہیں رہا میرا خیال ہے مُک تھا ) ۔ میں نے کئی لغات باربار دیکھ ڈالیں مگر لفظ نہیں ملا۔ ننھی سے پوچھا کہنے لگیں بدھو بھیا اس کا مطلب اٹکنا یا رُکنا ہے۔ شاید ہمشہ دانشکدہِ تفسیر میں آنے کا وعدہ کر کے وہ اب “ اٹک “ گئیں۔ اور عالم و فاصل جیہ جنہوں نے میری کتابوں کی تصحیح کی ۔۔۔ ویسے میری بہنوں کی تعداد بھی لمبی ہے جن شگفتہ ، فرحت ، زرقا اور مجھے پہلا سلام دینے والی تعبیر بھی شامل ہیں۔

میرا سب کو آخری سلام

آپ سب کا تفسیر

اردو محفل میں میری تحریریں “ گفتگو فورم “ کے بوچھ سے دب گئیں ہیں ۔ سوچا ان کا آخری بار ذکر کرتا چلوں ۔​

بہ قدرِ پیمانہِ تخیل سرور ہے ہر دل میں خودی کا
گر نہ ہو یہ فریب ہستی تو دم نکل جائے آدمی کا



میری تحریریں

ناول

گھناؤنابرفانی آدمی
پختون کی بیٹی
حیوانوں کی بستی

افسانے

ٹھنڈے لب
بال بکھرگئے
کیا آج کی رات وہ آئے گی
قاتل کون تھا؟
پرواز
لاوارث بلی

مضامین

اباجان کے ہاں
مدو جزر
مجھ کو تو ایسا لکتا ہے
تم مجھ سے کیوں پوچھتے ہوغُربت کیا ہے!
تحفہِ ایمان
حصول تحفہِ ایمان
تھپکی
وہ رات جب ستارے گرے
بلا عنوان
شیشہ کا دل
خود کی پہچان
خونِ جگر ہونے تک

ٹیکنیکل مگر نان ٹیکنیکل لوگوں کے لیے

بھیا بائینری کیا بلا ہے
بھیا... انٹرنیٹ کیا بلا ہے
بھیا۔آئی۔پی ایڈریس کیا بلا ہے
بھیا۔نٹرنیٹ راوٹینگ کیا بلا ہے؟
بھیا او -ایس- آئی ماڈل کیا بلا ہے

ٹیکنیکل

انٹرنیٹ پروٹوکال

متفریق

اقبال کےایک شعر کی تقطیع

غالب کے ایک شعر کی تقطی تقطیع
احمد ندیم قاسمی کے ایک شعر کی تقطیع
مولانا الطاف حسین سے ایک گفتگو
بلقیس ایدھی کون ہے؟
مومن خان مومن سے ایک گفتگو

گوشہ اطفال

کہانیاں

ثُریا کی گُڑیا
شیطان شہزادہ
علي بابا چاليس چور


اخلاقیات

سچّے لفظوں کی مہک
اخلاقی محبت

اسلام کی شخصیات

حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا
رسُولِ پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم

پاکستان کی شخصیات

قائدِمِلَّت
شاعر وارث شاہ
خوش حال خان خٹک

جانور

جانور
ایک گائے اور بکری

تاریخ

موئن جودڑو

ایجادیں

مسلمانوں کی ایجادیں

اردو کی تعلیم

حروف تہجّی
اردو کا قاعدہ
اردو کی پہلی کتاب
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 13
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 12
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 11
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 10
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 9
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 8
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 6
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 5
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 4
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 3
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 2
اردو کا دوسرا قاعدہ سبق نمبر 1
اردو گرامر کی پہلی کتاب - کلمہ کی قسمیں
اردو گرامر کی پہلی کتاب - لفظ
اردو گرامر کی پہلی کتاب - لفظ کی قسمیں

لُغات کا استعمال

عربی کے حروف تہجی

عربی کے حروف تہجی کی آوازیں

تعلیمی کھیل

کیا آپ ان کو جانتے ہیں؟
عمرانیات ( ابنِ صفی) - کیا آپ بتاسکتےہیں؟
20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے
کیا عمران کا قتل ہوا؟

جاسوسی کھیل

کرسی کا پایا

فلسفہ

بُرائیاں

بحث و مباحثہ

کیا عورت اور مرد برابر ہیں؟
قوم اور ملک کے مسائل

تشریح دیوان غالب ۔پیش گفتار

ردیف الف - غزلیں 1 تا 15 مکمل
ردیف الف - غزلیں 16 تا 30 مکمل

تعلیم و تدریس ۔۔۔ عربی کے اسباق

عربی زبان سیکھئے - مِن حُرُوفِ الجَرَّ
عربی سیکھئے - مُضَافُ و مُضَافُ الَیہِ
اسماء البلدان
اسم المھنۃ
آج کا نیا الفاظ
عربی کے لفظوں کا ذخیرہ
الصرف و نحو - اِسْم اِلتَّفْضِیل
الصرف وا لنحو - جَدُوِلُ
الصرف و النحو - اِسْم الالَۃ
لصرف النحو - اِسْم اَلْمظَرْف
الصرف و نحو - اِسْم اَلْمفْعُوْل
الصرف و النحو - اِسْم اَلْفَاعِل
صرف و نحو - تَصرِیفُ المضارِعِ
صرف و نحو - تَصرِیفُ المُضَارِعِ - المَجھُولُ
صرف و نحو - تَصرِیفُ المُضَارِعِ المَعلُومُ
الصرف و النحو - اَلضَّمَائِرُ
الصرف و النحو - تَصرِیفُ المَاضیِ فِعلٌ
الصرف و النحو - تصریف الماضی المجھول
الصرف و نحو - تَصرِیفُ المَاضِی المَعلُومُ
عربی میں گفتگو کیجئے - ابتدا
عربی زبان سیکھے - حروف تعریف
صرف و نحو - مُبتَدَا و خَبَر

علم عروض

بحریں
بحروں کےجدول
صوتیاتی جدول
علم عروض - ارکان
علم عروض - بحریں
علم عروض - اردو شاعری
علم عروض - صفاتِ غزل
علم عروض - تخیل اور تغزل
علمِ عروض - آوازیں - چھوٹی اور بڑی
علمِ عروض - بحرِ منسرع
علمِ عروض - بحرِ بحرمضارع
علمِ عروض - بحر محبتث
علمِ عروض - بحر خفیف
علمِ عروض -
علمِ عروض - بحر مُتادارک
علمِ عروض - بحر مُتقارب
علمِ عروض - بحر رَمِل
علمِ عروض - بحر کامل

English Forum
اگر آپ کو یہ آرٹیکل نظر نہ آئیں تو ذیک کو تنگ کریں ۔ مگر بغیر دکھائی دیئے بھی آپ ان لنک کے ذریعے وہاں پہونچ سکتے ہیںteeth_smile

Letters from hell-Saadia
Letters from hell - Rachel Corrie
evening cometh slowly, slowly
What is Good
Heart of Glass
Qafas Uddaas Hai YaarooN
Sand dolls]

ختم شد[/U
 

سارہ خان

محفلین
بڑے بھیا یہ کیا ۔۔:confused: :(:(:(
ہمیں بالکل بھی قبول نہیں آپ کا آخری سلام ۔۔:(:(:(
باجو دیکھیں نہ بڑے بھیا کو یہ کیسی باتیں کر رہے ہٰیں ۔۔:(
 

سارہ خان

محفلین
اچھا میں تمہارا ٹسٹ لیتا ہوں ۔۔۔ بارونی کے صفحہ چار پر کیا لکھا تھا۔:grin:
تمام بہنوں میں تم میری پریشانی نہیں دتیں تم بہت خوش دل ہو۔teeth_smile


صرف ایک تھریڈ تھا " اب کون آئے گیا؟ جس کو دیکھنے کے لیے لان کرنا پڑتا ہے۔صرف ماوراء آتی تھی۔ مجھے اس کو اکیلا دیکھ کر ترس آتا تھا اب میں نے اس کو بھی بند کردیا۔:)
بنا لاگ ان ہوئے بھی کسی تھریڈ کو پڑھ سکتے ہیں اس نے غلطی سے کہ دیا پوسٹ کرسکتے ہیںteeth_smile

بڑے بھیا آپ بھی تو اتنے خوش دل اور زندہ دل ہیں ۔۔ پھر یہ اتنی اداسی کیوں ۔۔:( آپ کا شکوہ بجا ہے ۔۔ میں کافی دن کے بعد گئی تھی ۔:(۔ لیکن اب آپ اچھے بھیا کی طرح ناراضگی ختم نہیں کریں گے کیا ۔۔:(
 

تیشہ

محفلین
ننھی ۔۔۔بھیا کہ لیے کھول سکتی تھیں ۔ میرے لیے تم نے فارمیلٹی بھی پوری نہیں کی۔ وہ بھی جب میں معتبر کے میسج میں طنز کیا تھا۔ :mad:
مجھ شبہ ہے کہ شمشاد بھائی ایسا نہیں کرتے ۔۔۔اگر تم نے کہا ہوتا تھا تو شاید کردیتے۔ انہوں جیہ کی لئے پہلے بنائی جو یہاں نہیں ہے بھر شاید چھوٹے بھیا کی بنائی میں نوٹ کررہا تھا اور اب وہ کونسا یہاں آئے۔ :mad:



:eek:
بڑے بھا قسم لے لیں ، مجھے رتی بھر بھی شوق نہیں رہا آج تک کے کسی کی پوسٹ کی تعداد بڑھتے دیکھکر میں جھٹ سے تھریڈ کھول لوں ، ۔۔ شاید کوئی اور خوشی کی خبر ہوتی ، یا آپکی سالگرہ ہوتی تو میں ہی کھولتی ، یاد ہے ناں :rolleyes: فسٹ جنوری کے شروع ہونے سے پہلے ہی میں نے لکھ دیا تھا کہ میں کچھ وقت کے لئے نہیں آؤں گی ۔ مگر میں بڑے بھیا کی سالگرہ منا کر ، کرکے جاؤں گی ۔ اور فست جنوری کو آپکےلئے تھریڈ کھولا ،
اب
mood-emoticons-smileys12.gif
میں نے اگر تو کسی کی پوسٹ کی مبارکباد کے لئیے کھولا ہو تو میرے سامنے لائیے وہ تھریڈ ثبوت کے ننھی یہ رہا تم نے سب کے یا فلاں ، فلاں کے لئے کھولا ، اور تب آپ مجھے کہہ سکتے ہیں کہ میں نے آپکے لئے کیوں نہیں کھولا :confused:
مجھے ناں تو یہ تھریڈ کھولنا پسند ہے وہ بھی پوسٹ کی مبارکباد پر :rolleyes: اُففففف ۔ تو جب مجھے وجہ ہی پسند نہیں تو میں کیسے کھولوں :(:confused: ،
شمشاد ص کو بہت شوق ہے وہی سب کی کھولتے رہتے ہیں ، چاہے وہ دو دن آیا ہوا ہی کیوں نا ہو ،
سو میں پرسوں رات یہاں پر تھی ، تو شمشاد ص کھولتے گئے تھریڈ ، اور میری نظر میں آتے گئے تو میں فارمیلٹی سمجھ کر مبارک لکھتی گئی ۔
اب میرے ذہن و گمان میں بھی نا تھا کہ آپ یہ سوچ رہے ہیں ، پتا ہوتا تو میں ہی کھول دیتی آپکا ، مگر نہیں یاد رہا نہیں خیال آیا ، اس لئے نہیں کہ آپ سے مجھے محبت نہیں ہے ، اس لئے کہ شمشاد ص کھول رہے تھے سبھی کے ، مجھے نہیں پتا تھا آپ کا نا ہونے پر آپ یہ سب کہیں گے ۔ :(
mood-emoticons-smileys12.gif
 

تیشہ

محفلین
ننھی ۔۔۔بھیا کہ لیے کھول سکتی تھیں ۔ میرے لیے تم نے فارمیلٹی بھی پوری نہیں کی۔ وہ بھی جب میں معتبر کے میسج میں طنز کیا تھا۔ :mad:
مجھ شبہ ہے کہ شمشاد بھائی ایسا نہیں کرتے ۔۔۔اگر تم نے کہا ہوتا تھا تو شاید کردیتے۔ انہوں جیہ کی لئے پہلے بنائی جو یہاں نہیں ہے بھر شاید چھوٹے بھیا کی بنائی میں نوٹ کررہا تھا اور اب وہ کونسا یہاں آئے۔ :mad:



:confused:
معتبر کون ؟ :confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم تفسیر بھائی ، آپ کو دوسری سالگرہ مبارک ہو بہت محفل پر !

لیکن تفسیر بھائی آپ افسردہ نہیں ہوں ۔ دیکھیں میں بھی آپ کی بہن ہوں ناں اور میں بھی افسردہ نہیں ہوں ۔ محفل پر سالگرہ مکمل ہو جانے کا سلسلہ میں نے ہی شروع کیا تھا اور مجھے ہی کسی نے نہیں پوچھا ۔ ۔ ۔ تفسیر بھائی دیکھیں تو میرے نام کا کبھی بھی کسی نے دھاگہ الگ شروع نہیں کیا محفل پر سالگرہ کا ، میں بھی افسردہ نہیں ہوں آپ بھی نہیں ہوں بلکہ ایسا کرتے ہیں تفسیر بھائی میں اور آپ مل کے مقدمہ کرتے ہیں سب تہنیتی دھاگہ کھولنے والوں کے نام :)
 

تیشہ

محفلین
غالبا آپ تعبیر کا کہہ رہے ہیں :confused: ، اسکے تھرید پر جیسے آپ نے مذاق کیا ہے ۔ ویسے آنسر میں بھی دے آئی تھی کہ '' جھوٹ بولے کوا کاٹے ، بڑے بھیا آپ نے سئیریس ہی لکھا تھا اپ نے اب مذاق '' لکھ دیا ہے ''


تو کیا اس جملے میں آپکو طنز نظر نے لگا تھا :confused: :rolleyes: ؟ اففف میرے خدایا ،
میرا تو سر گھوم رہا ہے کہ ابھی ناشتہ نہیں کیا ، پہلے سوچا آپکو دیکھکر آتی ہوں ، تو اوپر سےیہ سب :confused: ، میں کچھ دیر اور رکی تو میرا بلڈ پریشر لو ہوجائے گا ،
میں پہلے ناشتہ کر آؤں تو آکر باقی کی خبر لیتی ہوں ،
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم بوچھی

کیسی ہیں ؟ آپ آرام سے ناشتہ کریں ، میں تو یہاں لنچ سے انصاف فرما لیا ہے ورنہ آپ کا ساتھ دیتی ۔ ۔ ۔ لیکن چائے کے لیے کچھ تکلف نہیں واپسی پر میرے لیے بھی ایک مگ پلیز بہت اچھا سا :) آپ واپس آئیں تو کچھ دکھانا ہے آپ کو :)
 

تیشہ

محفلین
:lol::lol:
بھیا کو کال کرو:hmm:
مجھے بہت حیرت ہوتی ہےجب کوئی کہتا کہ میں پاس ورڈ بھول گی تھی اس لیے نہیں آئی/آیا:NO:
مجھ سے لاگ ان نہیں ہوا اس لیے نہیں آئی/آیا:hmm:
ہیلو۔۔۔ ہیلو ۔۔۔ آپ کے پاس میرا ای میل ہے ناteeth_smile




اب میں نے کل چھوٹے بھا کے لئے اک تھریڈ کھولنا ہے ، تو آپکو پہلے ہی بتا رہی ہوں بڑے بھیا ، :lol:
آپ یہ نا سوچئیے گا ننھی نے میرے لئے نہیں کھولا اور چھوٹے کے لئے کھولا ،،،،،،،،،، مگر چھوٹے بھا کے لئے نا تو محفل کی سالگرہ کا میں نے کھولنا ہے نا پوسٹ کی مبارکباد کا ،
وہ کچھ اور ہی ہے ۔
دوسری بات بڑے بھیا ، ہر بات کو سنجیدہ نا لیا کریں :( آپکو اندازہ نہیں مگر آج آپکی یہ سب دیکھ پڑھکے مجھے عجیب لگا ہے ۔
مجھے شاید تین سال یا اس سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں ، مجھے خود ٹھیک سے یاد نہیں ، نا ہی مجھے یہ فضولیات پسند ہیں کہ اب محفل پر اتنا عرصہ ہوا تو مبارکباد کے لئے تھریڈ کھولا جائے :confused:یہ سب فضولیات ہیں میں انکو نہیں مانتی ۔ ۔۔
نہیں مانتی ،،،
آپ نے جب میرے لئے ایک کھولا تھا تو مجھے اسے دیکھکر ہرگز خوشی نہیں ہوئی تھی ۔ مگر میں اب یہ بھی نہیں کہہ سکتی تھی کہ اسے بند یا ڈیلیٹ کیا جائے :confused:اس لئے کہ آپ نے اپنی خوشی سے کھولا تھا اتنے پیار سے ، اپنائیت سے تو میں کیا کرتی :rolleyes:؟
مگر شاید میں نے زکریا سے ، یا ماورہ سے کسی سے کہا ضرور تھا کہ مجھے یہ پسند نہیں ،
مطلب آپ بھی ان فضولیات کو دل پر مت لیں بڑے بھیا ،،،
:music::music:
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم تفسیر بھائی ، آپ کو دوسری سالگرہ مبارک ہو بہت محفل پر !

لیکن تفسیر بھائی آپ افسردہ نہیں ہوں ۔ دیکھیں میں بھی آپ کی بہن ہوں ناں اور میں بھی افسردہ نہیں ہوں ۔ محفل پر سالگرہ مکمل ہو جانے کا سلسلہ میں نے ہی شروع کیا تھا اور مجھے ہی کسی نے نہیں پوچھا ۔ ۔ ۔ تفسیر بھائی دیکھیں تو میرے نام کا کبھی بھی کسی نے دھاگہ الگ شروع نہیں کیا محفل پر سالگرہ کا ، میں بھی افسردہ نہیں ہوں آپ بھی نہیں ہوں بلکہ ایسا کرتے ہیں تفسیر بھائی میں اور آپ مل کے مقدمہ کرتے ہیں سب تہنیتی دھاگہ کھولنے والوں کے نام :)



:eek: :rolleyes:

اچھا تو یہ سارا سئیاپا آپکا کھڑا کیا ہوا ہے شگفتہ :confused:
اب مجھ سے ڈنڈے کھائیے ذرا ہنسی خوشی ،
3d-animated-emoticons-smileys24.gif


3d-animated-emoticons-smileys24.gif


3d-animated-emoticons-smileys24.gif

3d-animated-emoticons-smileys24.gif

کیا ضرورت تھی یہ سب شروع کرنے کی ۔ :(
 

تیشہ

محفلین
مجھے سب بہنیں پیاری ہیں اور رہیں گی۔ خاص طور پر میری اپنی پیاری ننھی مننی بوچھی جن کی چھڑ چھاڑ کی یاد مجھے ستائے گی ( ننھی مجھےکال کرنا )، سنجیدہ بہن ماوراء جن کوایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہہ کرمیں کنفیوز کردیتا ہوں، خوش دل سارہ ، اور حجاب۔۔ حجاب پر مجھے آج بھی یاد ہے کے وہ شروع شروع میں جب آئیں تو ہم کسی زمرے میں چھیڑ چھاڑ کررہے تھے کسی بات پر میں خاموش ہوگیااور جواب نہیں لکھا۔۔۔دوسرے دن انہوں نے لکھا “ کیا م۔ک۔ ہوگئی۔ ( مجھے لفظ یاد نہیں رہا میرا خیال ہے مُک تھا ) ۔ میں نے کئی لغات باربار دیکھ ڈالیں مگر لفظ نہیں ملا۔ ننھی سے پوچھا کہنے لگیں بدھو بھیا اس کا مطلب اٹکنا یا رُکنا ہے۔ شاید ہمشہ دانشکدہِ تفسیر میں آنے کا وعدہ کر کے وہ اب “ اٹک “ گئیں۔ اور عالم و فاصل جیہ جنہوں نے میری کتابوں کی تصحیح کی ۔۔۔ ویسے میری بہنوں کی تعداد بھی لمبی ہے جن شگفتہ ، فرحت ، زرقا اور مجھے پہلا سلام دینے والی تعبیر بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کال تو میں آپکو کروں گی ہی ۔ منڈے تیوزڈے ۔ مگر آج میرا موڈ آپ نے تہس نہس کیا ، :(
آپکو ہر بار غلط فہمی ہوا کرتی ہے ۔ مذاق کرو تو وہ بھی آپکو سمجھ نہیں آتا ، :(
ویسے تو مجھے دونوں بھائی پیارے ہیں ، پر شاید چھوٹے بھا کے میں زیادہ قریب ہو ، وجہ ایک میں ان سے ملچکی ہوں ، اور جو آپس میں مل چکے ہوتے ہیں انکو ایک دوسرے کی سمجھ ہوتی ہے انڈرسیٹیڈنگ،
آپ پتا نہیں کیوں ہر بار کچھ کا کچھ سمجھ لیتے ہیں ، صیح کہا کسی نے شاعر لوگ بہت حساس ہوتے ہیں :(
اب میرا موڈ بہت بگر چکا ہے ۔ ستیاناس ہوچکا ہے اب تک ،
:( اب میں اس تھریڈ پر آپکی کسی بات کا جواب نہیں دوں گی۔
 

زیک

مسافر
ہاہاہاہا تفسیر زبردست انداز ہے آپکا۔ آپکی contributions کے تو ہم عرصے سے معترف ہیں۔

مبارک ہو۔
 
Top