لاریب مرزا

محفلین
یہاں آبچار ہی آبشار تھے۔ اگلا ٹریل 2 کلومیٹر لمبا تھا اور وہں بھی آغاز ہارس ٹیل فالز کے نظارے سے کیا۔

خوبصورت آبشاریں ہیں. ایک ماہ قبل ہم بھی سیر و تفریح کی غرض سے آزاد کشمیر گئے تھے اور وہاں گھراٹہ پار آبشار دیکھی تھی. بہت خوبصورت تھی.
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بینڈ میں ایک دوست رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہائیکنک کا پروگرام تھا۔ وہاں قریب تین آتش فشاں ہیں ۔ اس پارک کا نام تھری سسٹرز ولڈرنیس ہے۔جس ٹریل پر ہم جانا چاہتے تھے اس کے لئے پرمٹ کی ضرورت ہے۔ ہم نے آن لائن پرمٹ لے رکھے تھے۔ ابھی ہائیکنک موسم کا باقاعدہ آغاز نہ ہوا تھا اور اس گرین لیکس ٹریل پر شروع ہی سے برف تھی۔ دوست نے یہ ہائیک ایک ہفتہ قبل بھی کی تھی اور بتایا تھا کہ اب ایسی نرم برگ نہیں کہ سنو شوز کی ضرورت پڑے۔ لیکن دو فٹ تک برف موجود ہے لہذا مائیکروسپائیکس پہن کر ہائیک کرنا ہو گی۔ لہذا ہم یہ آئس ٹریکرز ساتھ لے کر آئے تھے تاکہ ہائیکنگ بوٹس پر پہن سکیں۔

51zXlmRyiDL._AC_.jpg
یہ زبردست چیز ہے ۔۔۔
 

زیک

مسافر
کھانے پینے کی تصاویر بہت کم اپلوڈ کرتے ہیں آپ :happy:
تقریباً تمام تصاویر ڈی ایس ایل آر کیمرے سے لیتا ہوں اور اس سے ریستوران میں تصاویر لینا کافی عجیب لگتا ہے۔ کبھی کبھی فون سے تصویر لیتا ہوں لہٰذا کھانے کی تصاویر کم ہی ہوتی ہیں۔ اب کوشش کر رہا ہوں کہ کھانے کی بھی کچھ تصاویر فون سے لے لیا کروں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
تقریباً تمام تصاویر ڈی ایس ایل آر کیمرے سے لیتا ہوں اور اس سے ریستوران میں تصاویر لینا کافی عجیب لگتا ہے۔ کبھی کبھی فون سے تصویر لیتا ہوں لہٰذا کھانے کی تصاویر کم ہی ہوتی ہیں۔ اب کوشش کر رہا ہوں کہ کھانے کی بھی کچھ تصاویر فون سے لے لیا کروں۔
متفق، بلکہ فون سے تصویر لینا بھی عجیب ہی لگتا ہے. ایسے لگتا ہے جیسے ہم پہلی دفعہ ریستوران آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں. :heehee:
 

زیک

مسافر
(y)(y)
اسے آبشار کے بجائے جھرنا کہیں تو بہتر ہوگا۔
بیگم سے پوچھا کہ جھرنا کیا ہوتا ہے۔ اس نے بتایا کہ جو آبشار نیاگرا سے چھوٹا ہو اسے جھرنا کہتے ہیں۔

نوٹ: سہالی فالز جس کی تصویرہےان کی اونچائی کوئی ستر اسی فٹ ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پہاڑ اکٹھے ہوتے ہیں جبکہ آتش فشان اکثر الگ الگ۔ ان آتش فشاں کو دور سے اس طرح دیکھنا کافی مختلف تجربہ ہوتا ہے۔

 
Top