اگر بریانی جلدی بنانی ہو تو کیا کریں؟

اگر آپ کو بریانی جلدی بنانی ہوتو چاولوں کو اُبال کر رکھ لیں اور قورمہہ بنا لیں جس چیز کا بھی چاہے مثال کے طور پر چکن ،بیف ،مٹن، مٹر آلو وغیرہ
جب مہمان آجائیں تو فریج میں سے اُبلے ہوئے چاولوں کو نکالیں اور قورمے کی تہہ لگا کر دم دے دیں اِس طرح دس سے پندرہ منٹ میں بریانی تیار ہوجائے گی۔
 
La Alma

لائبریرین

وہ تو اس صورت میں ہے کہ اگر معلوم ہو کہ مہمان ایک آدھ دن میں ضرور آ ئیں گے۔ ورنہ اس سے خود کی ضیافت کا ہی سامان ہوگا۔
 
کھانا بنانے میں جو وقت صرف ہوجاتا ہے اُس سے بچ سکتےہیں ۔ وہ وقت مہمان کے ساتھ گزارا جاسکتا ہے۔
 
یہ بھی درست ہے پر اگر چاولوں کو 75 پرسنٹ اُبال لیاجائے باقی دم کے وقت تو ایک ہی بات ہے۔
نہیں، ایسا غضب مت کیجیے گا، چاولوں کا حشر خراب ہو جائے گا. بریانی کی 90٪ شان ہی کھلے کھلے چاولوں سے ہوتی ہے.
سالن اگر ایک آدھ دن پرانا ہو تو اس کا مزا بڑھ جاتا ہے. چاول ایک بار فریج میں چلے جائیں تو ان کی حالت قابل رحم ہو جاتی ہے
آزمائش شرط ہے :)
 
علی وقار

محفلین

متفق۔ مزید یہ کہ فریج میں پڑے ہوئے چاول طبی لحاظ سے بھی مفید نہیں ہوتے۔
 
سید عمران

محفلین
اگر بریانی جلدی بنانی ہو تو نہایت آسان ترکیب ہے کہ بریانی جلدی جلدی بنا کر جلدی سے فارغ ہوجائیں...
ہاں اگر بریانی جلدی نہیں بنانی اصل مسئلہ تب شروع ہوتا ہے!!!
 
نہیں، ایسا غضب مت کیجیے گا، چاولوں کا حشر خراب ہو جائے گا. بریانی کی 90٪ شان ہی کھلے کھلے چاولوں سے ہوتی ہے.
سالن اگر ایک آدھ دن پرانا ہو تو اس کا مزا بڑھ جاتا ہے. چاول ایک بار فریج میں چلے جائیں تو ان کی حالت قابل رحم ہو جاتی ہے
آزمائش شرط ہے :)
جی درست ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
اگر آپ کو بریانی جلدی بنانی ہوتو چاولوں کو اُبال کر رکھ لیں اور قورمہہ بنا لیں جس چیز کا بھی چاہے مثال کے طور پر چکن ،بیف ،مٹن، مٹر آلو وغیرہ
جب مہمان آجائیں تو فریج میں سے اُبلے ہوئے چاولوں کو نکالیں اور قورمے کی تہہ لگا کر دم دے دیں اِس طرح دس سے پندرہ منٹ میں بریانی تیار ہوجائے گی۔
بھئی مہمانوں کو تازہ کھانا کھلانا چاہیے۔ ایسے ٹوٹکے تو دشمنوں پر بھی نہیں آزمانے چاہیئں۔:grin:
فوڈ پوائزننگ کا کافی امکان ہوتا ہے اگر اس طرح کے کام کیے جائیں۔ پاکستان میں تو لوڈ شیڈنگ بھی ہوتی ہے۔ درجہ حرارت کو برقرار نہ رکھا جائے تو بہت کچھ خرابی ہو سکتی ہے۔ راحل بھائی کی بات صحیح ہے کہ کھانا بازار سے منگوا لیا جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

قبلہ شاہ صاحب! آپ کہہ لیں! یہ فقیر آپ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ ایڈا توں مفتی! :) آداب عرض ہے!
:) :)
بس گئے پنجاب میں، روئی کو رُوں کہنے لگے
دلبرانِ لکھنؤ اوئی کو اُوں کہنے لگے
آ ج کل رنگِ زباں کچھ اور ہے
شوخی و حسنِ بیاں کچھ اور ہے
آپ کو تم ، تم کو تُو اور تُو کو تُوں کہنے لگے
( نذیر احمد شیخ)
 
نہیں، ایسا غضب مت کیجیے گا، چاولوں کا حشر خراب ہو جائے گا. بریانی کی 90٪ شان ہی کھلے کھلے چاولوں سے ہوتی ہے.
سالن اگر ایک آدھ دن پرانا ہو تو اس کا مزا بڑھ جاتا ہے. چاول ایک بار فریج میں چلے جائیں تو ان کی حالت قابل رحم ہو جاتی ہے
آزمائش شرط ہے :)
ویسے یہ آئیڈیا فوڈپانڈا والوں کے لئے ہی ٹھیک ہے چاولوں کو اُبال کر رکھنے کا کیونکہ اُن کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا ۔
گھر میں تو تھوڑا بہت وقت مِل ہی جاتا ہے۔
 
متفق۔ میرے خیال میں، چاول تو کبھی بھی باسی استعمال نہیں کرنے چاہئیں الا یہ کہ کوئی مجبوری ہو۔
 
بھئی مہمانوں کو تازہ کھانا کھلانا چاہیے۔ ایسے ٹوٹکے تو دشمنوں پر بھی نہیں آزمانے چاہیئں۔:grin:
فوڈ پوائزننگ کا کافی امکان ہوتا ہے اگر اس طرح کے کام کیے جائیں۔ پاکستان میں تو لوڈ شیڈنگ بھی ہوتی ہے۔ درجہ حرارت کو برقرار نہ رکھا جائے تو بہت کچھ خرابی ہو سکتی ہے۔ راحل بھائی کی بات صحیح ہے کہ کھانا بازار سے منگوا لیا جائے۔
یہ احتیاط گوشت میں کرنی چاھئیے زیادہ دن گوشت کو رکھ کر نہیں کھانا چاھئیے چاہے فریج میں ہی کیوں نا رکھا ہو۔
آپ لوگ ابھی دیکھیں گے بہت سے لوگ بکرا عید کا گوشت محرم کے دالیم تک چلاتے ہیں۔
 
Top