قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پھر تو واقعی زبردست دن ہوں گے وہ۔
ایک دن جب "ہم آپ کے بارے میں کتنا جانتے ہیں" نامی تھریڈ میں زیادہ تر محفلین نے انڈہ یا ایک نمبر لیا تھاتو ہم سب کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا تھا تعبیر اپیا @مہہ جبین اپیا @ مدیحہ اپیا اور بہت سے دل کے مکین تھے جو اب یہاں نظر نہیں آتے
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں سب !!!!
خیالی بارہ دری کہیں خواب و خیال نہ ہوجائے یہ سوچتے سوچتے ادھر آ نکلے !!!!!!

مقدس
ماہی احمد
شمشاد بھیا
گُلِ یاسمیں بٹیا
ظفری
لاريب اخلاص
رومی
وجی بھیا
وعلیکم السلام!
لیجیے حاضر میم سیما علی !
دیر سے حاضری لگی مگر اردو محفل کسی اچھی یاد کی طرح ساتھ رہی ۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
السلام علیکم اردو محفل!
یہ ہماری درس گاہ ہے یہاں جب تک آئیں نا سچ کمی تھوڑی نہیں بہت محسوس ہوتی ہے کہ شاید سبق بہت پیچھے رہ گیا سب نکل گئے اچھے نمبروں سے:)
اردو محفل تو سلامت رہے اور اس کے بسانے بسنے والے بھی شاد رہیں سلامت رہیں آمین ۔
 

سیما علی

لائبریرین
کیسی ہیں آپی؟ موسم کیسا ہے کراچی کا؟ یہاں تو سردی نے ابھی سے ڈھیرے جما لیے ہیں۔
شکر الحمد للہ بھیا بالکل ٹھیک ،کراچی کا موسم شام اور صبح ہلکی ٹھنڈاور دوپہر گرم ،آپکے یہاں تو واقعی سردی شروع ہوگئی ہے ۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میں "اپنا" نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
۔۔۔
محفل میں معمول بنا کر آنا جانا ہوا ہوا ۔۔۔ اب تو کم ہی وقت ملتا ہے !
اردو ویب کے محفلین کیلئے دعائیں ۔۔۔
 
Top