کون کس کو مس کررہا ہے 15

یاسر شاہ

محفلین
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

یاد کرنے کا شکریہ
اللّٰہ آپ سب ( صریر بھائی ، محمد عبدالرؤوف بھائی ، یاسر شاہ سر، سیما علی آپا) کو شاد و سلامت رکھے ، آمین -

آمین ثمہ آمین

میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے یاسر شاہ سر کہ آپ لوگ مجھے یاد کر رہے تھے/کرتے ہیں
بہت بہت شکریہ

جزاک اللّٰہ خیراً
خیریت وعافیت سے تو ہیں نا؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
عزیز دوست فرخ منظور بھائی کو یاد کر رہا ہوں ۔
فرخ بھائی آتے جاتے رہا کیجیے ہمیشہ کی طرح کسی ماسٹر پیس کے ساتھ ۔

یاد آوری کا شکریہ عاطف بھائی۔ مگر عجیب مسائل کا شکار ہوں۔ دل و دماغ میں ربط نہیں۔ جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں ضرور آیا کروں گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یاد آوری کا شکریہ عاطف بھائی۔ مگر عجیب مسائل کا شکار ہوں۔ دل و دماغ میں ربط نہیں۔ جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں ضرور آیا کروں گا۔
فرخ بھائی کے لیے ہر قسم سے مسائل سے بخوبی و بسرعت نجات کے لیے ہماری نیک خواہشات اور دعائیں ۔
 
Top