کون کس کو مس کررہا ہے 15

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی۔۔ سیما آپا اپنے اسپیشل کوفتے کھلانے کے لئے گروپ بنا رہی ہیں۔آ ہی جائیے پاکستان۔
شکر ہے میں نے کچھ اور لکھنے سے پہلے آپ کی پوسٹ کو ایک بار پھر پڑھ لیا ۔ورنہ میں تو کوفتے کو (فتنے )سمجھا تھا ۔ :heehee:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر ہے میں نے کچھ اور لکھنے سے پہلے آپ کی پوسٹ کو ایک بار پھر پڑھ لیا ۔ورنہ میں تو کوفتے کو (فتنے )سمجھا تھا ۔ :heehee:
بہت اچھا کیا۔ ایویں تو سیانے نہیں کہتے کہ آنکھیں کھول کر رکھنی چاہئیں۔
سیما علی آپا ہم آپ کے کوفتوں کو بین الاقوامی شہرت دے رہے ہیں۔ ہمیں دو کوفتے زیادہ دیجئیے گا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آج بھی ٹوسٹ کے ساتھ Nutella مانگ رہا تھا ہم نے کہا ختم ہوگئی تب سادہ ٹوسٹ کھایا ۔۔۔
اللہ پاک خود ہی بچوں کی حفاظت فرماتا ہے ورنہ والدین کے بس میں کچھ نہیں ہوتا۔
میرے بھانجے کو گندم کی الرجی ہے۔ اس کی ماں ہر وقت اس کے دھیان میں لگی رہتی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
آگئے بٹیا کل سے تھوڑی میکا ئیل کی طعبیت تھوڑی گڑ بڑ تھی ۔۔تو بس مصروف ہوگئے ۔۔۔
اللہ میکائیل کو صحت عطا فرمائے ۔ کراچی میں بارشوں کے بعد پیٹ کا وائرس بہت متحرک ہے ۔ میرے بھتیجا اور بھتیجی بھی اس وائرس کی زد میں ہے ۔ اللہ سب پر اپنا رحم فرمائے ۔ آمین
 

اشرف علی

محفلین
اشرف علی بھائی، کافی دن ہوئے اصلاح سخن کے زمرہ میں آپ کی غزلوں کی داد دیے ہوئے۔ کہاں ہیں آپ؟
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

یاد کرنے کا شکریہ
اللّٰہ آپ سب ( صریر بھائی ، محمد عبدالرؤوف بھائی ، یاسر شاہ سر، سیما علی آپا) کو شاد و سلامت رکھے ، آمین -
 

اشرف علی

محفلین
واقعی اشرف بھائی مجھے بھی کچھ عرصے سے یاد آرہے تھے۔ان کی انکساری کی خوشبو سے محفل معطر تھی۔اللہ تعالیٰ انھیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین۔
آمین ثمہ آمین

میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے یاسر شاہ سر کہ آپ لوگ مجھے یاد کر رہے تھے/کرتے ہیں
بہت بہت شکریہ

جزاک اللّٰہ خیراً
 
Top