9/11 کیا آپ اس واقعے/ڈرامے پر یقین رکھتے ہیں؟

arifkarim

معطل
یہ کچھ دلچسپ باتیں ہیں اپ بھی پڑھیں اور اس ڈرامے کو سلجھانے کی کوشیش کریں۔۔:

Open Microsoft Word and do the following:
1. Type in capitals Q33 NY. This is the flight number of the first plane to hit one of the Twin Towers .
2. Highlight the Q33 NY.
3. Change the font size to 48.
4. Change the actual font to the WINGDINGS 1
What do you think now?!!

this is what u get:​

a71.gif


یہ تھا وہ ماسٹر پلین جسکا کوئی ثانی نہیں۔ یہ یہودیوں کی مسلمانون کیخلاف ایک بہت بڑی سازش تھی، جسکا خمذیادہ ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں: دنیا کے تمام مسلمانوں پر دہشت گردی کی چھاپ، اور اسکی آڑ میں یہودیوں اور عیسایوں کی فتح۔ پہلے جہاز کا فلائٹ نمبر ہی پورے ماسٹر پلین کی پہلی کنجی ہے :) :) :)

ساجد اقبال: آپ نے لکھا کہ اس سے واقعہ کو سلجھانے میں کیا مدد مل سکتی ہے؟ کیا آپ کو نظر نہیں آرہا کہ اس واقعہ کو بنیاد بنا کر امریکہ دو مسلمان ممالک پر قابض ہے اور ان پر ظلم ڈھا رہا ہے؟ اور اب شاید مزید کی تیاریوں میں ہے ۔ ۔ ۔ :mad:
 

arifkarim

معطل
اب کوئی مدد نہیں مل سکتی، جو ہو گیا سو ہو گیا۔ جن رازوں پر پردہ ہے وہ ہمیشہ پڑا ہی رہے گا۔

شمشاد بھائی: کوئی پردہ نہیں ہے، پورا ڈرامہ آنکھوں کے سامنے ہے۔۔۔۔جیسے امریکہ نے 1969 میں چاند پر پہلی بار اترنے والے خلابازوں کی فلم چلائی تھی، بالکل اسی طرح یہ بھی ایک بہت بڑا ڈرامہ ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے یہ فلائیٹ نمبر Q33 Ny میرا خیال ہے کہ نہیں تھا۔ اس فلائیٹ کا نمبر کچھ اور تھا۔
 

زیک

مسافر
شمشاد ان لوگوں میں اتنی عقل ہوتی کہ فلائٹ نمبر ہی پتہ ہوتے تو اور کیا چاہیئے تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کچھ لوگوں کو امریکہ کی یہ 7 تہوں میں لپٹی سازش تو نظر آ رہی ہے، مگر ان میں سے کچھ کو ابھی تک انہیں القاعدہ یا ایمن الظہواری اور اسامہ بن لادن کے وجود کا انکار ہے [اور اگر انکار نہیں تو انکے نزدیک ظہواری، اسامہ، پاکستان انتہا پسند و خود کش حملہ آور۔۔۔۔ یہ سب ڈرامے امریکہ کروا رہا ہے۔

/////////////////////////////

بات یہ ہے کہ یہ واقعات میرے نزدیک اتنے حقیقی ہیں کہ میرے خیال میں مجھے زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔

یورپ میں رہنے والے اس بات کی تصدیق کریں گے کہ گیارہ ستمبر سے قبل مسلمانوں کو کھل کر یورپ میں آزادی تھی اور اس لیے یہاں کی کچھ مسجدوں میں کھلے عام انتہا پسندوں نے اپنی تعلیمات پھیلانی شروع کر دی۔

جن عرب سٹوڈنٹز نے گیارہ ستمبر کو حملہ کیا تھا، اُن کا تعلق ہمبرگ یونیورسٹی سے تھا۔ اسی ہمبرگ میں کم از کم دو مساجد انتہا پسند عرب مساجد کہلائی جاتی ہیں اور ان عرب سٹوڈنٹز کا مرکز ان میں سے مسجد المہاجرین تھی۔

ان عرب سٹوڈنٹز کا ایک بہت اہم ساتھی "منیر المصدق" کو حکومت نے گرفتار بھی کیا تھا۔ منیر المصدق کو انکار تھا کہ وہ حملے میں ملوث تھا، مگر اس بات کا اس نے عدالت میں اقرار کیا کہ وہ افغانستان سے القاعدہ کے کیمپوں میں جنگی تربیت حاصل کر کے آیا تھا۔ اسی طرح مروان الشعی [انکے ایک اور ساتھی] کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا اور اسکی حفاظت پر کئی لوگ مامور تھے [نتیجہ یہ کہ ان عرب سٹوڈنٹز کے پیچھے پاکستان میں پورا ایک منظم گروہ کام کر رہا تھا]

اسی طرح جن سٹوڈنٹز نے بذات خود گیارہ ستمبر کو حملے میں حصہ لیا ان کے متعلق یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ وہ پڑھائی کے مختلف سمسٹرز میں افغانستان ٹریننگ کے لیے جا چکے تھے

//////////////////////////////////

جرمن ٹی وی نے اُس امریکی خاتون پائلٹ ٹیچر کا انٹرویو دیا جس کے پرائیویٹ سکول میں ان عرب سٹوڈنٹز نے فلائنگ کی تربیت لی تھی۔

اس خاتون ٹیچر پر مجھے اتنا رحم آیا کہ میں بیان نہیں کر سکتی جب وہ بیان کر رہی تھی کہ انہیں کس طرح اپنے ان سٹوڈنٹز سے محبت تھی اور انہیں یقین نہیں آ رہا کہ وہ ایسی کاروائی میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ مگر پھر کہتی ہے کہ "ایک بات مگر، فلائنگ کورس میں سب سے زیادہ اہمیت "ٹیک آف" اور "لینڈنگ" کو دی جاتی ہے، مگر یہ عرب سٹوڈنٹز کبھی بھی ٹیک آف اور لینڈنگ میں انٹرسٹڈ نہیں رہے بلکہ کہتے تھے کہ اس لینڈنگ اور ٹیک آف کو چھوڑو اور ہمیں یہ بتاو کہ اڑتے ہوئے جہاز کو اوپر نیچے اور دائیں بائیں کیسے گھمایا جاتا ہے، اور آج مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔

جب گیارہ ستمبر کا حملہ ہوا اور ہم جمعے کو پاکستانی مسجد گئے [ہمبرگ میں اُس وقت صرف ایک پاکستانی مسجد تھی اور پاکستان کے برعکس یہاں خواتین بہت بڑی تعداد میں مسجد جاتی ہیں] تو وہاں پر ایک پاکستانی بزرگ تھے جو کہ مسجد کے بہت اہم کارکن تھے اور پچھلے دس پندرہ سالوں سے "سوشل" پر پل رہے تھے یعنی کوئی کام کاج نہیں کرنا اور صرف حکومت سے پیسا لے کر زندگی گذارنا۔
میں ان پاکستانی بزرگ کے الفاظ نہیں بھولوں گی، حالانکہ ایک عرصہ گذر گیا اور میں اس وقت کافی چھوٹی تھی۔ مگر یہ بزرگ گیارہ ستمبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ان حملہ آوروں کو شاباش، انہوں نے تو گیارہ ستمبر تک دیر کر دی انہیں تو یہ حملہ بہت پہلے امریکہ پر کر دینا چاہیے تھا۔

مجھے ان بزرگوار کے تبصرے سنتے ہوئے اپنے کانوں پر یقین نہیں آ رہا تھا کیونکہ میں نے ٹی وی پر بہت سے معصوموں کو آگ سے بچنے کے لیے اوپر سے چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔

/////////////////////////////////////////////

مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتنے زیادہ انتہا پسند موجود ہیں کہ انہیں اگر آج ذرا سا بھی موقع مل جائے تو وہ امریکہ کے ہر ہر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیں۔

گیارہ ستمبر کے متعلق اسامہ شروع میں انکار کرتا رہا کہ القاعدہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان عرب سٹوڈنٹز کے ساتھ کوئی تعلق۔ مگر بعد میں اسی اسامہ بن لادن کی ٹیپ منظر عام پر آئی جس میں یہی اسامہ یہ کہہ رہا تھا کہ ہم نے جان بوجھ کر احسان کرتے ہوئے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر اتنا صبح کو حملہ کیا تاکہ زیادہ لوگ نہ مارے جائیں، ورنہ ہم رش آورز میں بھی حملہ کر سکتے تھے۔

پھر یہی اسامہ اور الظہواری ٹیپوں میں اپنی حمایتیوں کو تخریب کاری اور ایسے حملوں کی شہہ دیتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔ مگر مسلم قوم کا وریہ اس پر یہ ہو جاتا ہے کہ یہ اسامہ اور الظہوراری بھی امریکہ کے پٹھو ہیں۔
 

arifkarim

معطل
مہہوش: آپ کی باتیں بہت معصومانہ ہیں۔ آپ مغربی میڈیا سے انسپائرڈ ہونے کی وجہ سے یہ سب کچھ کہہ رہی ہیں۔

آپ نے کہا 11 ستمبر سے پہلے یورپ میں مسلمانوں کو آزادی تھی اور بعض انتہا پسند گروپس اس آذادی کی آڑ میں اپنی تبلیغ ہمارے نوجوانوں کو کرتے رہے! ذرا سوچیں: کسی کا دماغ خراب ہے کہ جرمنی اور انگلینڈ جیسی جگہوں کی آسائیشیں چھوڑ کر بندہ افغانستان کی پتھریلی گھاٹیوں میں ٹریننگ کیلئے جائے گا؟ کیا یہ ایک کھلا تضاد نہیں۔

اسی طرح وہ بابا جی والی بات: یعنی کھاتے بھی مغرب کا اور مارتے بھی مغرب کو۔ یہ کیسی نمک حرامی ہے۔

اور وہ ﴿معصوم﴾ امریکی جو آگ سے بچنے کیلئے بلڈنگ سے چھلانگے لگا رہے تھے، وہ تو آپ کو خوب نظر آئے ﴿جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچایا بھی جا سکتا تھا، مگر ایسا نہیں کیا گیا﴾ اور وہ بے گناہ عراقی جن کا دور دور تک اس واقعہ سے کوئی تعلق نہ تھا، اس واقعہ کی بنیاد پر ابھی تک آگ میں جل رہے ہیں۔ کیا ان 7 سالوں میں مرنے والے لاکھوں عراقی و افغانی مسلمان، اور ساتھ ہی میں کئی ہزار بے گناہ قیدی جو امریکی جیلوں میں پڑے ہیں، کیا وہ آپ کو نظر نہیں آتے؟
اگر ان سب کو روزانہ مرتے ہوئے ٹی وی پر دکھایا جائے، تو روزانہ تین گناہ 11 ستمبر ہو!
پھر کوئی اس واقعہ کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں۔

اور آپ جس انتہا پسندی کی بات کر رہی ہیں۔ یہ انتہا پسندی مسلمانوں نے نہیں، خود امریکیوں نے پیدا کی ہے، اپنی حرکتوں کی وجہ سے، اور اب مظلوم بنے ہوئے ہیں۔
طالبان کس نے بنائے: امریکہ نے
طالبان کو اصلحہ کس نے فراہم کیا: امریکہ نے
جہادی کیمپس کو پیچھے سے پیسہ کون دیتا ہے: امریکہ
بھٹو کو کس نے مروایا: امریکہ نے
مسلمان مملک کے درمیان پھوٹ کون ڈال رہا ہے: امریکہ
1974 کے بعد آل اسلامک سمٹ کانفرنس دوبارہ کیوں نہیں ہوئی: امریکہ کی وجہ سے
1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگیں جنکے بعد ہمارا ملک آج تک اقتصادی طور پر دوبارہ نہ اٹھ سکا، ان میں اسلحہ کس نے فراہم کیا: امریکہ نے

اور اسامہ؟ اسکو پکڑنے کیلئے ہزاروں اتحادی فوجوں کی کیا ضرورت تھی۔ وہ تو امریکی cia میں بھی کام کر چکا ہے۔ یقیناً ان کے پاس اسکا کوئی موبائل نمبر ہوگا۔ اسی سے سیٹلائٹ کے ذریعے اسے ڈھونڈ لیتے۔
اس وقت اتحادی افغانستان کی پہاڑیوں میں ایک بندے کو ڈھونڈ رہے ہیں یا اپنی جنگی مشکیں میں مشغول ہیں؟

اور اسامہ کی ٹیپیں؟ ان کو تو میں بھی بنا سکتا ہوں۔ کوئی بھی پرانی ٹیپ لی، اس میں اپنی پسند کی عربی آواز ڈالی، اسکو تھوڑا دھندلا کیا، اور بس الجزیرہ چینل پر شایع کروا دیا۔
یہ لیجئے اسامہ کا نیا بیان: اسامہ بن لادن پاکستان میں منتقل ہو رہا ہے۔
امریکہ کا جواب: اسلئے اب امریکی فوج اپنے ملک امریکہ کی سیکیورٹی کی خاطر پاکستانی حدود کی پرواہ کئے بغیر اب پاکستان میں بھی کاروائی کرے گی۔
پاکستان کا جواب: ہم اس امریکی بیان کی سختی سے تردید کرتے ہیں﴿ مگر ہوگا وہی، جو امریکہ چاہے گا!﴾ :grin:

اور آخر میں: آپ نے لکھا کہ جب 11 ستمبر کا وقعہ ہوا، اس وقت آپ بہت چھوٹی تھی۔ اسوقت میں بھی بہت چھوٹا تھا۔ مگر حقائق کو دونوں آنکھوں سے دیکھنا چاہئے۔ لازمی نہیں کہ آپ کو جو کچھ بھی ٹی وی پر دکھایا جائے وہ 100 فیصد سچ ہو:rolleyes:
 

جہانزیب

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتنے زیادہ انتہا پسند موجود ہیں کہ انہیں اگر آج ذرا سا بھی موقع مل جائے تو وہ امریکہ کے ہر ہر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیں۔

گیارہ ستمبر کے متعلق اسامہ شروع میں انکار کرتا رہا کہ القاعدہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان عرب سٹوڈنٹز کے ساتھ کوئی تعلق۔ مگر بعد میں اسی اسامہ بن لادن کی ٹیپ منظر عام پر آئی جس میں یہی اسامہ یہ کہہ رہا تھا کہ ہم نے جان بوجھ کر احسان کرتے ہوئے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر اتنا صبح کو حملہ کیا تاکہ زیادہ لوگ نہ مارے جائیں، ورنہ ہم رش آورز میں بھی حملہ کر سکتے تھے۔

پھر یہی اسامہ اور الظہواری ٹیپوں میں اپنی حمایتیوں کو تخریب کاری اور ایسے حملوں کی شہہ دیتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔ مگر مسلم قوم کا وریہ اس پر یہ ہو جاتا ہے کہ یہ اسامہ اور الظہوراری بھی امریکہ کے پٹھو ہیں۔

مہوش یہ سرخ رنگ والی تحریر سے واقعی آپ کی مراد بھی یہی ہے یا صرف جوش خطابت میں ایسا کہہ رہی ہیں؟ اگر یقین سے کہہ رہی ہیں تو اس یقین کی وجوہات یا دلائل کیا ہیں۔ کیوں کہ مجھے تو یہ سب پڑھ کر دلی صدمہ ہوا ہے ۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے القائدہ کی طرف سے کبھی بھی نو گیارہ کے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تھی، اور آپ کا یہ رش آور والا بیان میں نے آج پہلی دفعہ سنا ہے، کیا اس کا کوئی ربط مل سکتا ہے؟ ویسے نو بجے نیویارک میں پوری طرح سے رش آور ہوتا ہے ۔ بلکہ صبح ساڑھے چھ سے ساڑھے دس تک کو نیویارک میں مارننگ رش آوورز کہتے ہیں ۔
 

یاز

محفلین
کیا Q33NY کے ہی اصل فلائٹ نمبر ہونے کا ثبوت کسی مستند ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اگر نہیں تو میں کچھ مزید شاندار فلائٹ نمبرز بنا کر پیش کروں۔ میرا مطلب ہے کہ ہم بعض چیزوں میں زیادہ جذباتی ہو جاتے ہیں۔ تقریبا'' سب نے ہی سنا ہو گا کہ پیپسی کس چیز کا مخفف ہے "Pay Each Penny Save Israel"۔ اب پیپسی پتا نہیں کتنے عشروں سے نام چل رہا ہے۔ شاید اس وقت اسرائیل موجودہ شکل میں تھا بھی کہ نہیں۔ میرے خیال سے زیادہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ نائن الیون یقینا'' ایک سازش ہی تھی جس کے بارے میں کچھ خفیہ ایجنسیوں کو یقینا'' پتا ہو گا لیکن اس کو ہونے دیا گیا جیسے کہ صدام کو کویت پر حملہ کرنے دیا گیا تا کہ بعد میں اسی کی بنیاد پر جنگ چھیڑی جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اسلامی کانفرنسیں دیکھ دیکھ کر سوائے افسوس کے کچھ نہیں ہوتا۔ ان میں سوائے باتوں کے اور کچھ نہیں ہوتا۔
 

arifkarim

معطل
1981 میں سعودیہ میں
1984 میں مراکش میں
1987 کویت
1991 سنیگال
1994 مراکش
1997 پاکستان
1997 ایران
2000 قطر
2003 قطر
2003 ملائشیا
2005 سعودیہ
2008 سنیگال

یہ سب نام کی کانفرسس ہیں، جہاں اب صرف بات چیت ہوتی، اقدامات نہیں کئے جاتے!
جو 1974 میں ہوئی تھی بھٹو کے دور میں، اس میں اقدامات بھی شامل تھے، نتیجہ بھٹو کا ذلیل و رسوا ہو کر پھانسی کے پھندے پر چڑھنا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب نام کی کانفرسس ہیں، جہاں اب صرف بات چیت ہوتی، اقدامات نہیں کئے جاتے!
جو 1974 میں ہوئی تھی بھٹو کے دور میں، اس میں اقدامات بھی شامل تھے، نتیجہ بھٹو کا ذلیل و رسوا ہو کر پھانسی کے پھندے پر چڑھنا۔

یہ تو کوئی وجہ نہ ہوئی بھٹو کے پھانسی پانے کی۔

اصل بات یہ ہے کہ عرب ابھی تک اپنے آپ کو عالم العرب پہلے کہتے ہیں اور عالم اسلام بعد میں۔

مالی طور پر جتنے یہ مضبوط ہیں اور جتنی خدمت یہ اسلام کی کر سکتے ہیں، دوسرے اسلامی ممالک نہیں کر سکتے۔

آج کے دور کا سب سے موثر طریقہ/ذریعہ میڈیا ہے۔ ان کے پاس پیسہ ہے پھر بھی ان کا میڈیا اتنا مضبوط اور طاقتور نہیں۔ اور جتنا ہے وہ بھی یہود و نصاری کو شرما رہا ہے۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم،

ميں نے اسی فورم پر شايد ايک مرتبہ يہ کہا تھا کہ 11/9 کے حوالے سے ميں اب تک 122 دستاويزی فلميں ديکھ چکا ہوں جس ميں اس واقعے کے بارے ميں ہر قسم کی سازش کے دعوی سے بخوبی واقف ہوں۔ اس موضوع پر ميں نے جب بھی کسی اردو فورم پر رائے کا اظہار کيا ہے تو دوستوں نے اس کے جواب ميں مجھے ہر طرح کی دستاويز اور ويڈيو لنکس بيجھے ہيں۔

سب سے بڑا مسلہ يہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے کو سازش قرار ديتے ہيں ان کی ساری تحقي‍ق اور جستجو اسی نقطہ نظر پر مرکوز ہوتی ہے۔ وہ ہميشہ اس مواد کو دانستہ نظرانداز کرتے ہيں جس ميں اعداد و شمار اور سائنسی تحقي‍ق کی روشنی ميں ہر سوال کا جواب ديا گيا ہے۔

ويسے تو اس فورم پر جن ويڈيوز کا لنک ديا گيا ہے ان ميں اٹھائے جانے والے ہر سوال کا جواب تحقيق کی روشنی ميں ديا جا سکتا ہے۔ ليکن اس کے ليے تو کئ کتابيں لکھنی پڑھيں گی۔ ليکن ميں پھر بھی کچھ سوالات کا جواب ضرور دوں گا۔

ايک سوال جو ميں نے قريب ہر اردو فورم پر ديکھا ہے وہ يہ ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے دن 4000 يہودی غير حاضر کيوں تھے؟ ان کی غير حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ يہ يہودی سازش ہے۔ ويسے آپ کے ليے يہ بات دلچسپی کا باعث ہو گی کہ کچھ يہوديوں کی جانب سے ميں يہ الزام مختلف ويب سائٹس پر پڑھ چکا ہوں کہ 11 ستمبر 2001 کے دن نيويارک ميں بيشتر مسلمان ٹيکسی ڈرائيورز چھٹی پر تھے کيونکہ انھيں اس واقعے کی اطلاع دے دی گئ تھی۔ ميرے نزديک دونوں ہی باتيں مضحکہ خيز ہيں۔

ميں اس حوالے سے جلد ہی آپ کو کچھ اعدادوشمار پيش کروں گا جو آپ کو حقيقت سمجھنے ميں مدد ديں گے۔

ويسے اس حوالے سے ميرا بھی ايک سوال ہے۔ کيا پچھلے 50 يا 60 سالوں ميں کوئ بھی ايسا واقعہ ہے جس کے بارے ميں "سازش" کے دعوے دار نہ ہوں۔ وہ چاہے شہزادی ڈيانا کی موت کا واقعہ ہو يا انسان کا چاند پر پہلا قدم۔ آپ کو انٹرنيٹ پرہر "سازش" کا ثبوت مل جائے گا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 

یاز

محفلین
Q33ny اصلی فلائٹ نمبر نہیں۔ کوڈڈ ہے۔
کوڈڈ کا کیا مطلب ہوا۔ جیسے پی آئی اے کے فلائٹ نمبرز پی کے 711 یا اسی پیٹرن کے ہوتے ہیں تو کیا یونائیٹڈ ائیرلائن اور امریکن ایئرلائن کے فلائٹ نمبرز ایسے پیٹرن کے ہوتے تھے یا ہیں۔
 

یاز

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
خیر PEPSI جس چیز کا بھی مخفف ہو لیکن ان کا کنٹریبیوشن دیکھ لیں۔
http://www.boycottbush.org
شکریہ، اس بات میں تو مجھے کسی قسم کا کوئی شک ہی نہیں ہے۔ میں تو وہ مخفف والی بات کہہ رہا تھا۔ اسی طرح کوکا کولا کے بارے میں بھی باتیں مشہور ہیں۔ لا مکہ وغیرہ
 

arifkarim

معطل
محترم،

ميں نے اسی فورم پر شايد ايک مرتبہ يہ کہا تھا کہ 11/9 کے حوالے سے ميں اب تک 122 دستاويزی فلميں ديکھ چکا ہوں جس ميں اس واقعے کے بارے ميں ہر قسم کی سازش کے دعوی سے بخوبی واقف ہوں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov

آپ U.S Department میں کام کرتے ہیں، اسی لئے آپ ہر بار صرف امریکہ کی ہی حمایت کریں گے۔ آج آپ کی چھٹی کرا دی جائے، تو پھر ہم دیکھیں گے کہ آپ کتنے ان کے حمایتی ہیں۔ :grin: :grin: :grin:
 

Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

آپ U.S Department میں کام کرتے ہیں، اسی لئے آپ ہر بار صرف امریکہ کی ہی حمایت کریں گے۔ آج آپ کی چھٹی کرا دی جائے، تو پھر ہم دیکھیں گے کہ آپ کتنے ان کے حمایتی ہیں۔ :grin: :grin: :grin:

محترم،

آپ نے بالکل صحيح کہا ہے کہ ميں يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ليے کام کرتا ہوں۔ ميں نے اس سے کبھی انکار نہيں کيا بلکہ اپنی ہر پوسٹ کے شروع ميں اپنی وابستگی واضح کی ہے۔ ميرا مقصد آپ کو اندھا دھند امريکہ کی حمايت کے ليے آمادہ کرنا نہيں ہے بلکہ انٹرنيٹ پر موجود قياس آرائيوں اور افواہوں سے ہٹ کرمختلف موضوعات پر امريکی حکومت کا موقف آپ تک پہنچانا ہے۔ ميں آپ سے کبھی بھی امريکہ کی تعريف کرنے کو نہيں کہوں گا ليکن انصاف کا تقاضا يہی ہے کہ کسی بھی ايشو پر اپنی رائے قائم کرنے سے پہلے ہر نقطہ نظر کے حوالے سے دلائل اور اعداد وشمار ديکھيں۔ يہی ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے قيام کا مقصد ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Top