کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66
دیسی حربوں کی کوئی تفصیل!
دیس میں دو ہی حربے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ سفارش یا پھر انگاروں کی پوٹلی۔ اور بھی بہت ہیں لیکن ذکر مناسب معلوم نہیں ہوتا۔

میں نے کندھوں پر پیتل پہننے والے ایک سکولیےسے سفارش کروائی اور 8, 10 گھنٹے میں سب کچھ ہو گیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میری دوسری خوراک پہلی جون کو تھی اور تیسری خوراک کی اہلیت کی تاریخ پچیس دسمبر آئی ہے ۔
لیکن دسمبر اور جنوری پاکستان میں گزرارنے کا ارادہ ہے ۔ سو تیسری شاید فروری میں ہو ۔
بائیس فروری ، منگل کے دن تیسری یعنی بوسٹر ویکسین کا ٹائم ملا ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلی تین ماڈرنا لگوانے کے بعد جون میں چوتھی شاٹ فائزر کی لگوائی
کیا امریکہ میں کرونا عرج کے زمانے میں ویکسین شاٹس کے لیے کسی قسم کی زبردستی کی گئی ؟
اور یورپ میں عرفان سعید بھائی؟
مطلب جیسا کہ پاکستان میں تنخواہ روکنا وغیرہ جیسے اقدام کیے گئے ۔
اور یہاں سعودیہ میں ہر ادارے، دفتر اور بازار وغیرہ میں داخلے کے لیے ویکسین کا سٹیٹس دیکھا جاتا رہا ۔اگر چہ اب یہ موقوف ہو گیا ۔
 
عرفان سعید

محفلین

یہاں حکومت نہ تو جبری ویکسین لگوا سکتی ہے اور نہ تنخواہ ہی روکی جاسکتی ہے۔
کرونا کے عروج کے زمانے میں، ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں معاشرتی پابندیوں سے سابقہ ضرور پیش آتا ہو گا۔ جیسے ہوائی سفر میں رکاوٹ، ریسٹورنٹ میں داخلہ کرونا سرٹیفکیٹ سے مشروط،سماجی تقریبات میں داخلے پر پابندی وغیرہ وغیرہ
 
زیک

مسافر
کیا امریکہ میں کرونا عرج کے زمانے میں ویکسین شاٹس کے لیے کسی قسم کی زبردستی کی گئی ؟
اور یورپ میں عرفان سعید بھائی؟
مطلب جیسا کہ پاکستان میں تنخواہ روکنا وغیرہ جیسے اقدام کیے گئے ۔
اور یہاں سعودیہ میں ہر ادارے، دفتر اور بازار وغیرہ میں داخلے کے لیے ویکسین کا سٹیٹس دیکھا جاتا رہا ۔اگر چہ اب یہ موقوف ہو گیا ۔
کچھ جابز میں، کچھ یونیورسٹیوں میں اور کچھ ریستوران وغیرہ میں جانے کے لئے ویکسین کا ثبوت ضروری رہا لیکن یہ اتنا عام نہ تھا کہ آپ اسے زبردستی خیال کر سکیں۔
 
زیک

مسافر
کیا امریکہ میں کرونا عرج کے زمانے میں ویکسین شاٹس کے لیے کسی قسم کی زبردستی کی گئی ؟
ملک بھر میں تو نہیں نہ ہی ریاست بھر میں لیکن میری بیٹی کی یونیورسٹی میں دیگر ویکسینز کی طرح کروناوائرس ویکسین کی پہلی تین شاٹس اور نئی اومیکرون والی شاٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جب سے کرونا پھیلا ہے فلو شاٹ بھی ہر سال لازم ہے۔ تمام لازم ویکسینز کی طرح اس میں بھی مذہبی یا میڈیکل کی وجہ سے چھوٹ مل سکتی ہے۔

یہ چند ایک کالجوں کا قصہ ہے۔ اکثر میں ایسی شرط نہیں۔
 
Top