محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم تو ہمیشہ سے امن اور محبت کے پرچار کے قائل ہیں ۔
آزادہ ہوں میں اور مرا مسلک ہے صلح کل
ہر گز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے
یہ کچھ ناممکن سی بات نہیں ہو جائے گی۔
برائی سے بہر صورت عداوت تو کرنی پڑے گی۔ ویسے بھی محبت اور نفرت کے جذبات جب انسان کو ودیعت کر دیئے گئے ہیں تو ان کا اظہار تو کہیں نہ کہیں ہو کر رہے گا۔ اس سے بہتر نہیں کہ عداوت کو برائی کے لیے مختص کر دیا جائے۔ 🤓
 
سید عاطف علی

اب ہمیں اپنی بات کی کچھ وضاحت کرنی پڑے گی ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی بات در اصل یہ ہے کہ محبت اور صلح ہمہ گیر جذبات کے مظاہر ہیں اور یہ کئی چھوٹے بڑے معاملات میں کار فرما ہوتے ہیں ۔ اگر کسی بڑی صلح کے لیے چھوٹی موٹی ظاہری عداوت سے کام لیا جائے تو یہی جذبے عداوت نہیں بلکہ عداوت کی شکل میں مصلحت بن جاتے ہیں ۔
 
پرتیں اتارنی پڑتی ہیں باتوں کی پھر اصل بات تک رسائی ہوتی ہے۔ اسی طرح نا!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو ہمیشہ سے امن اور محبت کے پرچار کے قائل ہیں ۔
آزادہ ہوں میں اور مرا مسلک ہے صلح کل
ہر گز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے
تو ثابت ہو گیا نا روؤف بھائی پہ کہ ہمارے عاطف بھائی ہمارے جیسے ہی صلح جو ہیں۔
 
Top