سید عمران

محفلین
بڑی بٹیا کی نظر اُتار دیں اتنی خدمت کرتیں ہیں ۔۔۔اور بہاولپور بھی ایک چکر لگا آئیں بٹیا کے لئے چار پانچ سوٹ لے آئیں اور ہمارا نماز کا دوپٹہ بھی لے لائیں ۔۔۔۔
جانے کو تو چلے جائیں بہاولپور مگر بڑی بیگم کا کہنا ہے شہر سے باہر جانا ہے تو پہاڑوں پر چلیں۔۔۔
اگر اس سال گرمیوں میں پہاڑوں پر جانا ہوا تو آپ کے لیے شال لے آئیں گے!!!
 
سیما علی

لائبریرین
چائے اورگرما گرم پکوڑے مختلف اقسام کی چٹنیوں کے ساتھ بھیگے موسم کا لطف اٹھائیے۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
fLSyvKA.jpg

K08OZZX.jpg
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
حلوہ خوری مناسب ہے کیا بھیگے موسم میں؟؟؟
نیز بھیگے بدن کی خوشبو والے موسم میں کیا کیا کھایا جائے؟؟؟
دھنیا اور پودینہ کی چٹنی پسوائیں بڑی بٹیا سے پھر پکوڑوں سے کھائیں اور بعد میں حلوا بھی سوجی کا گرم گرم ۔۔۔
اور پھر سالا بدلنے کے خواب دیکھیں اور خوابِ خرگوش کے مزے لیں اس بھیگے بھیگے موسم میں 🤓
 
عظیم

محفلین
ڈیڑھ دو گھنٹے پہلے ایک دو بوندیں بارش کی گری تو تھیں یہاں لاہور میں بھی لیکن اب تو بادل بھی بہت کم نظر آ رہے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے اتنی رات تک جاگتے رہنا @عظیم؟ ہمارے سوا بارہ بجے تمہارا یہ پیغام تھا!
طور طریقے اب بڑے شہروں میں ایسے ہی ہوگئے ہیں کہ لوگ رات گئے تک جاگتے ہیں ۔دن کے ایک بجے تک سوتے ہیں ۔۔۔۔کراچی والوں کا حال ایسا ہی ہے پر لاہور میں نہیں تھا ایسا !!!پر اُستادِ محترم ابھی کسی رشتے دار سے بات ہو رہی تھی لاہور میں پہلے شادیاں رات دیر تک نہیں ہوتیں تھیں پر اب ہونے لگی ہیں ۔۔۔۔
 
وجی

ظاہر تو نہیں ہوا ابھی ہفتہ پہلے ہم راولپنڈی میں ہی تھے شادی جلدی ہی ختم ہوگئی۔
بلکہ کچھ ہالوں میں تو دوپہر اور شام دو پروگرام ہورہے تھے ایک دن میں
 
سیما علی

لائبریرین
ظاہر تو نہیں ہوا ابھی ہفتہ پہلے ہم راولپنڈی میں ہی تھے شادی جلدی ہی ختم ہوگئی۔
بلکہ کچھ ہالوں میں تو دوپہر اور شام دو پروگرام ہورہے تھے ایک دن میں
ضرور ہوتا ہے پنجاب میں صبح اور دوپہر کی شادی بلکہ ہم نے بھی لاہور میں ایک شادی صبح گیارہ بجے شرکت کی ۔۔۔۔لیکن آج کل کوڈ کے باوجود رات کو دیر تک شادیاں کراچی کی طرح ہورہی ہیں ۔۔۔دراصل ہمیں اس لئے معلوم ہے کہ بہو ہماری لاہور کی ہیں اور اُن کے خاندان میں شادیا ں اٹینٹڈ نہ بھی کریں تو تحائف تو بھجوانا ہی ہے ۔۔۔
 
عظیم

محفلین
ضروری ہے اتنی رات تک جاگتے رہنا @عظیم؟ ہمارے سوا بارہ بجے تمہارا یہ پیغام تھا!
عجیب سا معمول بن گیا ہے بابا، 10 بجے دوکان بند کرتے ہیں ، کبھی کبھار ساڑھے دس گیارہ بھی ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد گھر آ کر کھانا وغیرہ کھا کر کچھ دیر بچوں کے ساتھ کھیل کر سوتے سوتے دو بج ہی جاتے ہیں۔ لیکن کل رات شاید بلیک کافی کی وجہ سے کچھ زیادہ ہی دیر ہو گئی، صبح چار بجے تک آنکھ لگی
 
فائدہ رات کو پینے کا نہیں بلیک کافی بالکل نیند غائب کر دیتی ہے ۔۔۔۔
 
Top