سید عاطف علی

لائبریرین
بات آپ کی ٹھیک ہے مگر عمر کا فرق کھیل کے میدان میں صاف نظر آتا ہے۔میری نظر میں کرکٹ کے کھلاڑی کو چالیس سے کم میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے کہ اسی میں عزت ہے۔ ہمارے ہاں نوے فیصد کھلاڑی ڈراپ ہونے کے بعد ریٹائر ہونے پر غور کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ بر وقت لیا جانا چاہیے۔ بہت کم کھلاڑی اپنی مرضی سے آخری میچ کھیل کر عزت سے ریٹائر ہوئے۔
بات تو یہ بھی اچھی ہے لیکن اس کا جواب شاید ہمارے کرکٹنگ کے نظام کے نقائص میں پوشیدہ ہو ۔
 
جاسم محمد

محفلین
بات آپ کی ٹھیک ہے مگر عمر کا فرق کھیل کے میدان میں صاف نظر آتا ہے۔میری نظر میں کرکٹ کے کھلاڑی کو چالیس سے کم میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے کہ اسی میں عزت ہے۔ ہمارے ہاں نوے فیصد کھلاڑی ڈراپ ہونے کے بعد ریٹائر ہونے پر غور کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ بر وقت لیا جانا چاہیے۔ بہت کم کھلاڑی اپنی مرضی سے آخری میچ کھیل کر عزت سے ریٹائر ہوئے۔
سیمی فائنل سے پہلے والے میچ میں ۴۰ سے اوپر والے کھوٹے سکے ہی کام آئے تھے۔ میرے خیال میں اگر فٹنس کا مسئلہ نہ ہو تو کھلانے میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ مقصد ٹیم کو جتانا ہے چاہے جیسے بھی جیتیں
 
علی وقار

محفلین
سیمی فائنل سے پہلے والے میچ میں ۴۰ سے اوپر والے کھوٹے سکے ہی کام آئے تھے۔ میرے خیال میں اگر فٹنس کا مسئلہ نہ ہو تو کھلانے میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ مقصد ٹیم کو جتانا ہے چاہے جیسے بھی جیتیں
یعنی اس میچ میں جو انگلستان کے پڑوسیوں کے ساتھ کھیلا گیا تھا۔ :)
 
گوتم نے موقع دیکھ کر اچھا چوکا کھڑکایا ہے۔

FB-IMG-1636719803017.jpg
 
فاخر

محفلین
اب جو ہوا اسے بھول جائیں۔ کرکٹ کے بجائے اردو کی خدمت کی جا ئے۔ اب کرکٹ سے کسی بڑے ایونٹ تک کیلئے توبہ !!!
 
جاسم محمد

محفلین

فاخر

محفلین
اگلا ورلڈ کپ صرف ۹ ماہ بعد 😜
نہیں جی! اب سدا کے لئے توبہ اللہ میری توبہ! اس لڑی کی وجہ سے میں پھر سے دلچسپی لینے لگا تھا۔
کل مجھے ہی پتہ ہے کہ اپنا قیمتی کس طرح برباد کیا جاتا ہے ☹️☹️۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم 🙏🙏
اگر تین گھنٹے چائے -سگریٹ کے ساتھ فکر سخن کرلیتا تو ایک اچھی سی غزل ہوجاتی یا نہیں تو پھر کوئی دوسرا کام ہوجاتا ۔
اب خواہ انڈیا ورلڈ کپ لے آئے یا پھر پڑوسی ہی کیوں نہ ورلڈ کپ لے کر آجائے، یا پھر بابراعظم یا وراٹ کوہلی ڈبل سنچری ہی کیوں نہ لگالے ، کوئی دلچسپی نہیں ،سدا کے لئے توبہ !! 🙏🙏
 
2017 میں رولزکی تبدیلی ہوئی تھی جس میں دو ٹھپو ں والی بال کو نو بال کرار دیا جائے گا
سوا ل یہ ہے کہ کیا ہمارے کھلاڑیوں کو یہ رولز معلوم نہیں تھے۔

جی یہ رول 2017 میں تبدیل کیا گیا اس سے پہلے ڈیڈ بال ہی تھی میں نے بھی کل ہی گوگل کے ذریعے معلوم کیا تھا۔ تبھی مجھے حیرت ہوئی کہ نوبال کیوں دی گئی۔

ویسے دو ٹپوں والی بال بھی انویلڈ ہونی چاہیے ۔
شاید نو بال اور فری ہٹ بھی دی جاتی ہے ۔

جی رول کی تبدیلی کے بعد نو بال قرار دی جاتی ہے جبکہ پہلے ڈیڈ بال ہوتی تھی اور نوبال ہو گی تو فری ہٹ تو ملے گی ہی مخالف ٹیم کو۔

اگر نو بال پر شاٹ لگانا رولز کے تحت جائز ہے تو اتنا شور کیوں پڑا ہوا ہے؟

جی بلکل نو بال شاٹ لگانا رولز کے تحت جائز ہے۔ شور سپرٹ آف دی گیم پر مچایا گیا ہے جو کہ مچایا جا سکتا ہے۔
اور گوتھم اس لئے مچا رہا شور کہ ایشون جو کہ دہلی کی طرف سے کھیلتے ہیں آئی پی ایل میں ، نے mankind آؤٹ کیا تھا غالباً ملرکو تو دہلی کے کوچ رکی پونٹنگ نے اس وقت سپرٹ آف دی گیم پر کافی بھاشن دیے تھے اور اور وارن ،لی وغیرہ نے بھی حصہ ڈالا تھا۔ حالانکہ مینکنڈ بلکل اصولوں کے مطابق ہے بلکہ اس میں تو بلے باز کو ایکسٹرا ایج بھی ہے۔

سپرٹ آف گیم اس سے پہلے سیمی فائنل میں ڈیرل مچل کی طرف سے دیکھنے کو ملی تھی جب وہ نان سٹرائیکر اینڈ پر باؤلر کے سامنے آ گئے تو رن لینے سے انکار کر دیا۔۔

2017 میں رولزکی تبدیلی ہوئی تھی جس میں دو ٹھپو ں والی بال کو نو بال کرار دیا جائے گا
سوا ل یہ ہے کہ کیا ہمارے کھلاڑیوں کو یہ رولز معلوم نہیں تھے۔

غالباً نہیں معلوم ہوگا۔
2007 میں ٹائی میچ پر باؤل آؤٹ کا رول تھا۔ تو دھونی اینڈ کمپنی نے ٹورنامنٹ سے قبل اسکی پریکٹس کی تھی جبکہ پاکستان کو میچ ٹائی ہونے پر پتہ چلا تھا کہ نتیجہ ایسے نکالا جائے گا۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی رول کی تبدیلی کے بعد نو بال قرار دی جاتی ہے جبکہ پہلے ڈیڈ بال ہوتی تھی اور نوبال ہو گی تو فری ہٹ تو ملے گی ہی مخالف ٹیم کو۔
شاید کوئی نو بال ایسی بھی ہوتی ہے جس پر فری ہٹ نہیں ہو تی البتہ نو بال کا ایک ہی رن ہوتا ہے ۔
عبداللہ محمد ایسا بھی تو ہے ؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں بھائی ہر قسم کی نوبال کے بعد فری ہٹ ہو گی۔۔
یہ 2015 میں شروع ہوا ۔ اس سے پہلے فری ہٹ صرف پاؤں آگے بڑھنے والی نو بال پر ہوتی تھی ۔ اور شاید 2005-یا7 سے پہلے فری ہٹ کا تصور ہی نہیں تھا ۔
ویسے بے تک کے قوانین ہیں یہ ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ رضوان کی اننگ دیکھیں پہلے اوور سے یہ بات واضح تھی کہ اسکے پاس میچ فٹنس نہیں تھی
مجھے تو اس کا اندازہ بالکل نہیں ہوا نہ جانے کس کس کو ہوا (البتہ یہ بات تسلیم ہے کہ میرا مشاہدہ ناقص ہو سکتا ہے کیوں کہ میں ہر میچ نہیں دیکھتا ہی نہیں، نہ مسلسل نظر رکھتا ہوں ) ۔ اور پتہ نہیں اس میچ سے رضوان کی صحت کو کیا نقصان پہنچا۔ اور کیا یہ رضوان سے زبردستی کھلوایا گیا ؟ طبی لحاظ سے رائے کیا تھی ؟
ابھی ڈاکٹر نجیب کی ایک وضاحت دیکھی کہ
رضوان کو چیسٹ انفیکشن ہوا اور وہ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں بھی رہا اس بات کو ظاہر نہیں کیا گیا کہ ٹیم کا حوصلہ نہ گرے ۔
عجیب ہی بات ہے کہ دو شیڈیولڈ میچز کے درمیان وہ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں بھی گیااور اسی دوران اتنا ریکور بھی ہو گیا۔ ایں چہ بو العجبی است ؟
 
عثمان

محفلین
یہ 2015 میں شروع ہوا ۔ اس سے پہلے فری ہٹ صرف پاؤں آگے بڑھنے والی نو بال پر ہوتی تھی ۔ اور شاید 2005-یا7 سے پہلے فری ہٹ کا تصور ہی نہیں تھا ۔
ویسے بے تک کے قوانین ہیں یہ ۔
میں نے تو آج ہی سنا ہے۔ کرکٹ ہی تبدیل ہو چکی ہے۔
 
Top