سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

وسیم

محفلین
اسی لیے "آپ" نہیں "آپ جیسے فعال " لکھا تھا ۔ محفلین کی آپ سے "محبت" کا اندازہ ہے ۔ :D

بات یہ ہے کہ اگر جاسم کی لڑیاں اُن کو پسند نہیں آتیں، تو وہ اس پہ آ کر گفت و شنید کریں،اپنا مؤقف سامنے رکھیں ۔ لیکن کیوں کہ یہاں ذاتی پسند نا پسند یا اپنے حلقۂ یاراں کو ہی پروموٹ کرنے کا رجحان ہے تو ظاہری بات ہے وہ چند گنے چنے دھاگوں میں ہی جائیں گے اور یقین مانیں اگر جاسم وہاں آ کر بیچارہ کوئی مراسلہ کر دے گا تو اس کو جواب تک نہیں دیں گے یا اس کی بات پہ جواب الجواب یا نئے پہلو نکالنے کی ذرا کوشش نہیں کریں گے۔ ہاں نام جاسم کے بجائے ۔۔۔۔ آگے ہم اس بات کو بیان کر چکے ہیں
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اول تو یہ کہاں لکھا ہے کہ نئے آنے والے اپنے مراسلوں یا لڑی پہ داد کے طالب ہیں؟
یہاں پہ ایک مافیا ٹائپ ماحول ہے کوئی نیا بندہ یہاں کچھ پوسٹ کرے اس کی لڑی پہ اول تو کوئی جاتا نہیں اور اگر چلا جائے تو اس پہ کوئی مراسلہ یا کمینٹ کرنے کو اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔
 

وسیم

محفلین
دراصل نام چار نہیں تھے ایک ہی نام تھا ۔ جو یقینا نا مناسب تھا ۔ میرے رپورٹ کر نے سے پہلے ہی حذف ہوا ۔ اچھا ہی ہوا۔
جس کا تھا شاید اس کو بھی پتہ نہیں ۔ اور چلنا بھی نہیں چاہیئے ۔

وہ نام تو ہم نے بدتمیزی اور جہالت کی وجہ سے لکھا تھا کیونکہ وہ اپنی لمٹس سے آؤٹ تھے۔
حیرت تو آپ پہ ہے کہ آپ لوگوں نے بجائے ان کی حرکات کا نوٹس لینے کے ان کی حوصلہ افزائی کو ترجیع دی۔ یقین کریں کہ ہر شخص دوسرے کو ایسے جواب دے سکتا ہے کہ اس کی طبعیت صاف ہو جائے لیکن ہم تو فورم کے سینئر ممبر کے کہنے پہ خاموش ہو گئے لیکن آگے سے وہ مزید بدتمیزی کرتے رہے جس کا ایک چھوٹا سا جواب دینے پہ اسی سینئر ممبر نے ہمیں ناپسندیدہ ریٹنگ دے دی۔ اس لیے ہم نے سینئر ممبر کو بھی ان کے حال پہ چھوڑ کر ان سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

باقی مافیا ٹائپ ماحول تو یہاں ہر شخص محسوس کر سکتا ہے۔ اس کے لیے کوئی کسوٹی کھیلنے یا دور کی کوڑی لانے کی بھی ضرورت نہیں۔ آپ ویسے ہی اس فورم کے ماتھے پہ لکھوا دیں کہ یہ فورم چند ممبران کی ڈسکشن تک محدود ہے باقی رجسٹر ہوں اور الله الله کریں۔۔
 

وسیم

محفلین

یہاں پہ صرف اتنا لکھا ہے کہ نئے آنے والے کے دھاگے پہ کوئی کمینٹ کرنا یا رائے دینا شان کے خلاف سمجھتا ہے۔ یہاں کہاں لکھا ہے کہ داد دینا شان کے خلاف سمجھتا ہے؟؟؟

آپ نے تو خود ہی میرے کہے پہ تصدیق کی مہر لگا دی۔ شکریہ اس بندہ پروری کا۔۔۔
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
اردو محفل کو سالگرہ مبارک ۔ ۔ دعا ہے کہ جلد یہ عظمت کی بلندیوں کو عصرِ حضر کے تقاضوں کو سمجھتے اور نبھاتے ہوئے چھو لے ۔ ۔ ۔


بھائی آپ نے بڑی ہمت کی۔ تمام خامیاں ایک ساتھ لکھ دیں ۔ یہ باتیں بہت سے لوگوں کے دلوں کی آواز ہوں گی پر کہے گا کوئی نہیں ۔ ہمیں بھی یہ ایک ڈیڑھ درجن افراد کا ڈیبیٹنگ کلب معلوم ہوتا ہے ۔ کسی نئے کو پنپنے ہی نہیں دیا جاتا ۔ ادب آداب کے نام پر اس کی ایک ایک بات پر نظر رکھی جاتی ہے اور مضحکہ خیز ریٹنگز دی جاتی ہیں۔ اگر آپس میں بھی کوئی فرینک ہو کر بات کرے تو کئی پرانے لوگوں کی طبع نازک پر گراں گزرتا ہے ۔ فوراً محفل کا ماحول خراب ہونے کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں ۔ محفل کا سناٹا لوگوں کو اس کی چہل پہل سے زیادہ بھاتا ہے ۔ فیس بک جیسے ایک بڑے پلیٹ فارم کا ٹھٹھہ اڑایا جاتا ہے ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کل تقریبا ہر بڑا کاروبار، ادارہ یا شخص فیس بک پر ہے ۔ یہاں بھی اتنی خوبصورت شاعری دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اگر فیس بک پر ہوتی تو کتنے لوگوں کا بھلا ہوتا ۔ مدیران لوگوں سے بیزار معلوم دکھائی دیتے ہیں ۔ مجال ہے کبھی کسی نے کوئی ریٹنگ دی ہو ۔ پندرہ بیس لوگوں کو ہی سنبھال سنبھال کر ہلکان دکھائی دیتے ہیں ۔
اگر محفل کو اس کی حیثیت کا مقام دلوانا ہے تو نئے آنے والوں کو اہمیت دینا ہو گی۔ مدیران جو اپنے کام سے بیزار اور نڈھال ہیں ان کی جگہ جاسم محمد بھائی جیسے لوگ لانا پڑیں گے جو فعال ہوں، اور ہر ایک سے فرینک ہوں ۔ باتوں کا جواب دیتے ہوں اور مثبت ریٹنگز بھی ۔
املا کی غلطیاں یا تو مدیران نکالیں یا گرامرلی کی طرح کی کوئی ایپ ۔ اگر کسی کی تعلیم یا اردو واجبی ہو تو کیا اس سے بہتر کو حق ہے کہ وہ سرِعام نشاندہی کرے ؟ مکالمہ کا مطلب کیا ہے پھر؟
یہ ایک عظیم پلیٹ فارم بن سکتا ہے اگر پروفیشنل طرز پر چلایا جائے ۔ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں جو سوشل نیٹ ورکس چلانے کے ماہر ہوں ۔ گھریلو خواتین و حضرات محض چند لوگوں کی خوشامد اور باقی لوگوں سے بےزاری اور سرد مہری سے ایسا ہی حشر کر سکتے ہیں ۔
سالگرہ پر ایسی باتیں زیب تو نہیں دیتیں، مگر کیونکہ تجاویز مانگی گئیں تھی تو وضاحت سے گوش گزار کر دیں ہیں ۔

آپ کی باتوں سے سو فیصد متفق ہوں۔ ابھی سب کرتا دھرتا اپنے اپنے ہتھیار اٹھا کر میری کہی باتوں کو غلط ثابت کرنے لگ گئے ہیں بلکہ کر بھی رہے ہیں۔ لکھا ہم نے کچھ، سمجھا انہوں نے کچھ۔۔۔
چلیں خوش رہیں یہ ڈیڑھ دو درجن لوگ۔ ٹھنڈی آہیں بھریں چاہے آگ پھونکیں۔ ہمارا کام تھا اپنا نقطۂ نظر سامنے رکھنا۔ اب چاہے کوئی پسند کرے یا نا کرے یہ اس کی صوابدید۔

ہم تو ویسے بھی آؤٹ آف سرکل ہیں۔۔۔ دیتے رہیں ایک دوسرے کو ڈیبیٹنگ کلب والے تسلیاں :)
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
وسیم بھائی آپ اتنے افسُردہ ہم نے آپ کا مزاح کرنے کا طریقہ دیکھا ہے لگتا نہیں کہ آپ اتنے سنجیدہ بھی ہوسکتے ہیں :love-over:
ارے ہم تو صرف فورم والوں کو آئینہ دکھا رہے تھے۔ خوش رہیں سارے۔ ہمیں تو صرف یہ بتا رہے تھے کہ فورم میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔ اپنے دو اینٹ کی کوٹھی ڈالنا کوئی اچھی بات نہیں۔
 

وسیم

محفلین
میں نے دو مہریں لگائی ہیں ۔دونوں آپ کی ہی ہیں ۔
ذرا غور سے دیکھیں ۔ دونوں مہروں کو۔
آپ اپنے بنائے ہوئے یوٹوپیا میں خوش رہیں۔ میں آپ کو زبردستی تھوڑی کچھ سمجھا سکتا ہوں۔ آپ سمجھدار ہیں جو آپ نے سمجھ لیا وہی ٹھیک ہو گا۔

البتہ میرے کہے کو ٹھیک ثابت کرنے کا شکریہ :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں سمجھ رہا تھا آپ شاید کئی سالوں سے اس امتیازی سلوک کو برداشت کر کر کے آج پھٹ پڑے لیکن تاریخ رکنیت دیکھی تو ابھی دو ماہ بھی نہیں ہوئے، بہرحال اب آپ نے فورم کو اپنا سلطان راہی والا رخ دکھا دیا، اب کوئی لڑی لگائیں سب بھاگم بھاگ آئیں گے:):)
 

وسیم

محفلین
میں سمجھ رہا تھا آپ شاید کئی سالوں سے اس امتیازی سلوک کو برداشت کر کر کے آج پھٹ پڑے لیکن تاریخ رکنیت دیکھی تو ابھی دو ماہ بھی نہیں ہوئے، بہرحال اب آپ نے فورم کو اپنا سلطان راہی والا رخ دکھا دیا، اب کوئی لڑی لگائیں سب بھاگم بھاگ آئیں گے:):)

حضور میں اپنی لڑیوں کی بات ہی نہیں کر رہا۔ میں نے جو یہاں دو ماہ میں محسوس کیا۔ لکھ دیا۔ وہ کیا کہتے ہیں اختلاف تو جمہوریت کا حُسن ہوتے ہیں چاہے وہ بدترین آمریت سے بھی بدتر ہو۔
:LOL::p
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حضور میں اپنے تھریڈز کی بات ہی نہیں کر رہا۔ میں نے جو یہاں دو ماہ میں محسوس کیا۔ لکھ دیا۔ وہ کیا کہتے ہیں اختلاف تو جمہوریت کا حُسن ہوتے ہیں چاہے وہ بدترین آمریت سے بھی بدتر ہو۔
:LOL::p
اپنے خیالات کا اظہار ضرور فرمائیں لیکن اپنے مشاہدے کو ذرا وسیع کرنے کی فکر کے ساتھ
 
Top