آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تو آپ وہیں سے ربڑی والا دودھ خرید لیتے۔ اوہ ہو کیا یاد کروا دیا۔ طبعیت سنبھل جائے تو کل یا پرسوں پرانی انارکلی کا چکر لگاتے ہیں۔ لاثانی سے ربڑی والا دودھ پئیں گے۔
بھائی ایک دن پہلے ہی پیا تھا آج سوچا چلو کہ گھر میں گھر والوں کے لئے بھی لے جاتا ہوں سارے بنا کر پی لیں گے پر مزیدار نہیں بنا پر پینے لائق تھا
 
تو بھی نا ملا اور پیسے بھی رائیگاں گئے
تو تو خیر دودھ تھا کھوئے سے بڑے گلے رہے
کوئی بات نہیں آئندہ کیلئے نصیحت ہوگئی ہمیں تجربہ اِس لئے شئیر کیا آپ لوگوں کے ساتھ کہ کوئی اور بھائی کہیں اپنا نقصان نہ کرا بیٹھے
 
گزشتہ روز میں نے فوڈ پانڈا سے کھانا آرڈر کیا تو اُس پر لکھا ہوا تھا کہ ڈلیوری چارجز چالیس روپے یہ جو رائیڈر ہوتے ہیں فوڈپانڈا کہ اِن بیچاروں کو کیا بچتا ہوگا چالیس میں سے اپنے بھی نکالنے ہیں کمپنی کو بھی دیتے ہیں اور اگر ایڈریس نہ ملے تو پھر فون بھی کرتے ہیں ، اور اگر کوئی جعلی آرڈر کردے تو وہ بھی پتا نہیں کمپنی اپنے ذمہ لے گی یا وہ بھی اِن غریبوں کے سر ہی آئے گا۔میں تو بولتا ہوں جو لوگ اِن سے پانچ یا دس روپے پر لڑتے ہیں وہ ذرا غور فرمائیں اِن کے بھی بیوی بچے ہیں اپنی خوشی سے زیادہ ہی دے دیا کریں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
گزشتہ روز میں نے فوڈ پانڈا سے کھانا آرڈر کیا تو اُس پر لکھا ہوا تھا کہ ڈلیوری چارجز چالیس روپے یہ جو رائیڈر ہوتے ہیں فوڈپانڈا کہ اِن بیچاروں کو کیا بچتا ہوگا چالیس میں سے اپنے بھی نکالنے ہیں کمپنی کو بھی دیتے ہیں اور اگر ایڈریس نہ ملے تو پھر فون بھی کرتے ہیں ، اور اگر کوئی جعلی آرڈر کردے تو وہ بھی پتا نہیں کمپنی اپنے ذمہ لے گی یا وہ بھی اِن غریبوں کے سر ہی آئے گا۔
ہمیں ان رائیڈرز پر بہت ترس آتا ہے اتنی رات کو رمضان میں ہم نے دیکھا ہے اور بارش میں ہمیشہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اُنکو زیادہ پیسے دے دیں ۔۔بہت محنت کرتے ہیں بچے ۔۔۔۔۔
 
ہمیں ان رائیڈرز پر بہت ترس آتا ہے اتنی رات کو رمضان میں ہم نے دیکھا ہے اور بارش میں ہمیشہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اُنکو زیادہ پیسے دے دیں ۔۔بہت محنت کرتے ہیں بچے ۔۔۔۔۔
بیچارے محنت کے باوجود بھی اپنے گھر بار کس طرح چلاتے ہونگے یہ ہی لوگ جانتے ہیں ہر بندہ چاہتا ہے کہ عزت سے زندگی گزارے کیا اِن کا دل نہیں کرتا ہوگا کہ اتنا اچھا اچھا کھانا لاکر دوسروں کو دیتے ہیں اپنے بھی گھروں پر لے کر جائیں
 

سیما علی

لائبریرین
آج آپ کی بٹیا غیر حاضر ہیں اُن کے خاندان میں شاید کوئی بیمار ہے وہاں گئی ہونگی۔
جی نہیں کسی کے نکاح کے چھوارے والے پیکٹ کسی کے فیملی میں بنوانا تھے تو بٹیا نے اپنے ذمے لے لیا ہے اُسی میں مصروف ہونگی ۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top